بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-26)

نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس ڈاکٹر عاصم سمیت 8ملزموں کیخلاف دائر کیاگیا،40 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں 3 ہزار 74 شواہد ریفرنس میں شامل،لوڈشیڈنگ کے نام پر کھاد کارخانوں کو گیس کی فراہمی کم کی، حکومت کو کھاد کی درآمد پر ساڑھے 4 کھرب زرِتلافی کی مد میں دینا پڑے،سابق مشیر پیٹرولیم پر غیر قانونی طور پر کمیشن لینے، منی لانڈرنگ، ڈاکٹر ضیاالدین ٹرسٹ کا ناجائز استعمال اور سرکاری زمینوں پر قبضے کے بھی الزامات

محکمہ داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ حملے سے متعلق گوجرانوالہ میں درج مقدمے پر تحقیقات کرے گی

تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں،راحیل شریف،زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے ،فوج کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،آرمی چیف کا بہاولپوراورملتان فارمیشنزکی چولستان میں تربیتی مشقوں کامعائنہ،فیلڈایریاآمدپر تفصیلی بریفنگ دی گئی

وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دیرینہ مسائل حل، وفاقی حکومت بجلی کے خالص منافع کی مد میں 4سالوں صوبائی حکومت کو 70ارب روپے کے واجبات ادا کرے گی، صوبائی حکومت کا بجلی کا سالانہ منافع بھی 6سے بڑھا کر 18 ارب تک بڑھا دیا گیا،بجلی کا خالص منافع ،اسحاق ڈار خیبرپختونخوا کو 25ارب روپے دینے پر رضامند،سیکرٹری خزانہ کے پی کے کو رواں مالی سال 50ارب روپے دینے پر رضا مند نہیں ،وفاقی حکومت 15ارب دینا چاہتی تھی،اجلاس کی اندرونی کہانی

پاکستان بھارت میں دہشتگردی سپانسر کررہا ہے ، بھارتی آرمی چیف کا الزام، لشکر طیبہ اور جیش محمد کو مغربی سرحد کے پار مضبوط تعاون حاصل ہے ، جنرل دلبیر سنگھ کا سیمینار سے خطاب

آزاد کشمیر کیلئے قومی صحت پروگرام کا افتتاح،ہیلتھ کارڈ اسکیم میں کوئی سیاست نہیں ،عوام کوسہولتیں فراہم کرناحکومتوں کی ترجیح ہونی چاہئے،نواز شریف،قومی صحت اسکیم میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی صف پرہیں، قومی صحت پروگرام سے معاشرے کے مستحق افراد کو صحت کی سہولیات مفت میسر ہونگی ، صحت پروگرام سے صرف مظفرآباد نہیں پورا آزاد کشمیر مستفید ہو گا،پاکستان میں سب کچھ اچھا اور غریبوں کی زندگی میں سکون آنا چاہیے،ہیلتھ انشورنس پالیسی سے مظفراباد کے 80 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم کا مظفرآباد میں قومی صحت پروگرام کی افتتا حی تقریب سے خطا ب ، وزیراعظم کامظفرآباد کالج کے لیے10 کروڑ گرانٹ اور 2 بسیں دینے کا بھی اعلان

بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے ،پاکستان ، افغانستان میں امن لانے کے لئے مختلف گروپوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے ، امن عمل میں تمام گروپس کو شامل کیا جائے گا ،افغانستان میں امن تک خطے اور دنیا میں امن بحال نہیں ہو سکتا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہا ہے، امریکی قیادت بھی پاکستانی اقدامات کی تعریف کر چکی، تر جما ن دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار بریفنگ

پاکستان سے گزشتہ برس پانچ ارب ڈالر بھارت بھیجے گئے ،وال سٹریٹ جرنل،بیرونی دنیا سے زرمبادلہ بھارت بھیجنے والا پاکستان چوتھا بڑا ملک بن گیا، زر مبادلہ کا بہاوٴ دو طرفہ ہے ،بھارت سے دو ارب ڈالر سالانہ پاکستان بھیجے جاتے ہیں ، امریکی اخبار کی رپورٹ

وزیراعظم نے انسانی حقوق کاایکشن پلان منظورکرلیا،پرویز رشید، تعلیم کے شعبے کوفروغ پرخصوصی توجہ،انسانی حقوق کے تعلیم کے فروغ کیلئے ہرقسم کی رکاوٹ دورکی جائے گی،پریس کانفرنس

نیب ڈکٹیٹر نے سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا تھا ،پارلیمان نے حمایت کی تھی ،مولانا فضل الرحمان،آج وہی اس کیخلاف واویلا کر رہے ہیں، مدارس کیخلاف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہے ،حکمران بین الاقوامی ایجنڈے کی مخالفت کی بجائے اس پر عمل پیرا ہو کر یہ کام کر رہے ہیں ،امیر جے یو آئی کی جے یو آئی نظریاتی کے انضمام کے موقع پر مولانا عصمت اللہ اور مولانا محمد حنیف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان میں نوجوانوں کو لیڈر شپ کے لئے تیار کیا جائیگا،عمران خان ، اچھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ نڈر ہو، کرپٹ نہ ہو اور اپنے آپ سے نکل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ اور جذبہ رکھے،خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جارہا ہے، تعلیم کیلئے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائیگا،پشاور یو نیورسٹی میں بلین سونامی شجرکاری کی افتتاح کے بعد کانووکیشن ہال میں یو نیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب

سینیٹ کمیٹی کی گردشی قرضوں کی ادائیگیاں کرنیوالوں کو تمغے اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز، 2008ء سے 16 جون 2013ء تک گیارہ کھرب روپے سے زائد کی ادائیگیاں آڈٹ کے بغیر کی گئیں،سٹیٹ بنک حکام کا انکشاف،بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ 25 ہزار714 جعلی دستاویزات پر رجسٹریشن کا انکشاف ہوا،ادائیگی روک دی ہے،ماروی میمن

خواتین تحفظ بل،مرد کو کڑا پہنانا منظور نہیں،خاندان کی بنیاد کو کمزور کیا جا رہا ہے،خواتین ارکان پارلیمنٹ،خواتین کے حقوق انسانی حقوق سے بالاتر نہیں ہیں،شادی کے رشتے کو مذاق بنا دیا گیا،ثمن سلطانہ، ٹریکنگ کڑا منظور نہیں،ڈاکٹر نکہت، خواتین کے تحفظ کا قانون پاس ہونا چاہیے،نفیسہ شاہ،قانون میں اسلامی قوانین کی مخالفت کی گئی،شاہدہ اختر، بل ایک مثبت قدم ہے،شیری رحمان