بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-25)

ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،آرمی چیف ، دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کو جلد از جلد شروع کیا جا ئے ،سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں،جنرل راحیل شریف کی آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں سے ملاقات

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے آرمی چیف کی توسیع کے بیان کی تردید کر دی،بیان کی تحقیقات کررہے ہیں کہاں سے آیا ہے ، آرمی چیف کی تقرری کا دستور کے تحت ایشو ہے اس پر بحث ختم ہونی چاہیے،رہنماء پیپلز پارٹی،اداروں کے تصادم کی صورت میں پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے میثاق جمہوریت کے نکات پر عملدرآمد کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں، خورشید شاہ

سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر

ملک میں 182 مشکوک مدارس کو بند کر دیا ،وفاقی وزیر داخلہ، غیر ملکی امداد سے چلنے والے 190 مدارس ہیں جن میں پنجاب میں 147 ، سندھ میں 6، کے پی کے میں 7 اور بلوچستان کے 30 مدارس شامل ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2471 مقدمات رجسٹرڈ ، جبکہ 2345 افراد کو گرفتار کیا گیا،چودھری نثار ، اسلام آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ ماڈل جیل تعمیر کی جا رہی ہیجس پر 4 ارب 53 کروڑ روپے لاگت آئے گی،نیشنل ڈیٹا میں رجسٹریشن اتھارٹی میں بدعنوانی دھوکادہی کی وجہ سے 301 ملازمین کو برطرف کیا ، بلیغ الرحمان ،آئی ایم ایف کے قرضہ جات کے ضمن میں 10739 ملین ڈالر کا قرضہ کی ادائیگی کی، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

بھارتی ہائی کمشنرکی وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،پٹھا ن کوٹ حملہ ، پاک بھارت مذاکرات سمیت اہم امور پر تبالہ خیال، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کی پالیسی پر عمل پیر اہے ، نواز شریف، وزیراعظم سے افغان سپیکر عبدالراوٴف ابراہیمی کی ملاقات ،دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں، افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، پائیدار امن اور ترقی کے لیے جامع اور پائیدار شراکت داری ضروری ہے، نواز شریف

پنجاب اسمبلی،خواتین کو تشدد سے تحفظ کابل 2015ء متفقہ منظور ،خواتین کے جسم پر تشدد، گھریلو تشدد، نفسیاتی استحصال ، معاشی استحصال، جنسی تشدد ، کسی جرم میں رعائت یا کوئی سائبر کرام پر قانون کا اطلاق ہوگا،خواتین پر تیزاب پھنکنے جیسے سنگین واقعات میں عدالت کے حکم پر متعلقہ شخص کو جی پی آر ٹریکر لگایا جائے گا،پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب اور جنگلات پنجابترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کبھی کرپشن نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان،کرپشن کے خاتمے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں،دھاندلی روکنا چیلنج ہے،مسلم لیگ (ن) کا کپتان کھیل کے دوران ایمپائر کو ساتھ ملا لیتا ہے، نواز شریف کی سٹیل مل فائدے میں پاکستان اسٹیل مل بند پڑی ہے یہ اداروں کو تباہ کرنے کیلئے ان میں کرپشن کرتے ہیں بعد میں نجکاری کردیتے ہیں،کشمیر کی عوام کے مسائل بلدیاتی سطح پر حل ہوں گے،کے پی کے میں بلدیاتی اداروں کو 144 ارب دیئے، زراعت کی تحقیق پر جتنا بھی پیسہ خرچ کیا جائے وہ کم ہے، پاکستان گلوبل وارمنگ کے دس ملکوں میں شامل ہے‘ کسانوں کی مدد کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب،آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف حکم امتناعی برقرار،ریکارڈ کامکمل جائزہ اور تما م اپیلوں کوایک ساتھ سن کر فیصلہ کریں گے،چیف جسٹس،سماعت7مارچ تک ملتوی

وڈھ،گروک میں بارودی مواد نے آگ پکڑلی ،گھر میں زور دار دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ، 14افراد شدید زخمی

افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، بیرونی ممالک کابل پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں،خواجہ آصف ،افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے مثبت اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے، وزیر دفاع کا ایو ان میں اظہا ر خیال ، افغان پارلیمانی وفد کی قومی اسمبلی میں آمد اراکین نے پر تپا ک استقبا ل کیا

این اے کمیٹی نے ایف بی آر سے سوئس بنکوں میں پڑے ہوئے 200ارب ڈالر پر بریفنگ مانگ لی`وزارت خزانہ کے 1ارب62کروڑ کے چار منصوبوں کی منظوری، نوید قمر کا نجکاری ترمیمی بل کمیٹی میں پیش نہ کرنے پر شدید احتجاج` فارن ایکسچینج ریگولیٹری ترمیمی بل ، کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیز بل سمیت چار بل مذید مشاورت کیلئے اگلے اجلاس تک موخر

امریکہ پاکستان میں ڈرون حملوں کا جواز مہیا کرنے میں نا کام،ڈرون حملے امریکا کی انسداد دہشت گردی کوششوں میں بنیادی حیثیت حاصل کر نے کے با وجود اوباما انتظامیہ ان کی بنیادی شفافیت ظاہر کرنے میں ناکام رہی، ڈرون پروگرام کا جواز اور قانونی حیثیت ابھی تک امریکی عوام اور عا لمی برا دری کی پہنچ سے دور ہیں، ڈرون حملو ں با رے امریکی حکام کے دعووں کو کلین چٹ نہیں دی جا سکتی،امریکی تھِنک ٹینک،ڈرون حملوں میں عام شہری ہلاک ہوتے ہیں، حملے مقامی آبادی کو زیادہ بنیاد پرستی اور شدت پسندی کی طرف دھکیلنے کا باعث بن رہے ہیں، ناقدین

انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کی ہدایت،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے تجرباتی بنیادوں پر آ ن لائن اور سمارٹ فون کے طریقہ کار کو آزمایا جائے گا،الیکشن کمیشن 400 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لئے اگلے ہفتے ٹینڈر جاری کریگا بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال پر بھی اتفاق

کیری کا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا دفاع، طیا رو ں کی فروخت پیچیدہ معاملہ ہے ،پاکستان امریکہ کا اتحادی اور اسکی فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کافی ساتھ دیا ، ایف 16 کی فرو خت پر مخا لفت نہ کی جا ئے،امریکی وزیرِ خارجہ کی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بریفنگ، پاکستان اب بھی طالبان، حقانی نیٹ ورک اور القاعدہ کو پناہ دے رہا ہے، امریکی عوام کا پیسہ پاکستان پر خرچ نہیں کرنے دیا جائے گا،سینیٹر باب کارکر،بھارت سمیت کسی کو اس سودے پر تشویش نہیں ہونی چاہیے ، اوباما انتظامیہ نے خطے کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا ۔ پینٹا گو ن

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ،پہلی بس 22مسافروں کو لیکر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ،سمجھوتہ ایکسپریس آ ج روانہ ہو گی

لاہورایئرپورٹ سے 20کروڑروپے کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، ملزم ذیشان بٹ کا تعلق پنجاب کی ایک کاروباری شخصیت سے بتایا جارہا ہے

بھا رت ،جے این یو کے دو طلبہ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ، دونو ں طلبہ پر پا کستا ن کے حق میں نعرے با زی اور ملک سے غداری کا الزام ہے

بھارت سے کیمیکل لگے لہسن کی دآمد، سکندر حیات نے خبر کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات ، ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی