بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-24)

احتساب اور سیاسی ایشوز پر فوج کا کردار تلاش کرنا مناسب نہیں،آصف زرداری،جنرل راحیل شریف نے توسیع نہ لینے کا عندیہ دے کر پیشہ ورانہ رویئے کا مظاہرہ کیا، قوم سیاسی قوت اور فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکے ،اندرون و بیرونی دشمن بدترین خطرات سے دو چار کررہے ہیں علیحدگی پسند بیرونی آقاؤں کی مدد سے ملک وقوم کو منتشر کررہے ہیں،بیان

افغان امن اجلاس میں طالبان کے تمام گروپوں کو شرکت کی دعوت ،افغانستان میں پائیدار امن اور مفاہمتی عمل سے متعلق 4ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس،آئندہ اجلاس مارچ میں اسلام آباد میں ہوگا،دفتر خارجہ،خطرہ بننے والے شدت پسند گروپوں کیخلاف بھرپور کارروائی کرینگے،افغان وزیرخارجہ،افغان صدر نے طالبان سمیت دیگر گروپوں کو امن مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی ، مذاکرات میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے،رابطہ گروپ کے اجلاس میں اظہار خیال

کرا چی،ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ سے تعلقات کے حوالے سے رینجرز کو بیان ریکارڈ کروا دیا ،رینجرز نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو انکے عزیر بلوچ سے مراسم کے بیانات کے تناظر میں طلب کیا تھا

پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سکیورٹی فور سز کی فضائی کارروائی ،15دہشت گرد ہلاک

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سولر پاور منصوبے کا افتتاح کر دیا ،2018ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا سال ثابت ہو گا،نواز شریف،چین کے تعاون سے بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کا سولر منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک اور مثال ہے،پارلیمنٹ ہاؤس نے اپنی بجلی پیدا کر کے خود کفالت کی مثال قائم کی ہے جو خوش آئند ہے ، ہم سب کو اس کی تقلید کرنا ہوگی،وزیراعظم کا منصو بے کی افتتاحی تقریب سے خطاب، منصوبہ کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بن گئی، قومی اسمبلی کو نیٹ میٹرنگ کا پہلا لائسنس بھی مل گیا ، منصوبے کو 25 سال تک کسی مرمت کی ضرورت نہیں، ماحول دوست منصوبہ کاربن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ جیسی مضر گیسوں سے پاک

خیبرپختونخوا میں سالانہ8ارب کی گیس چوری ،صوبائی حکومت روکنے میں ناکام ہوگئی،شاہد خاقان،امریکی کمپنی کو 4جون2010ء میں ضلع پشاور اورکزئی نوشہرہ، کوہاٹ،ہنگو اور خیبرایجنسی میں کام کیلئے نوٹس جاری کیا،6 سال گزرنے کے باوجو کام شروع نہیں ہوا، پہلی دفعہ حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود گیارہ گیس کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے ہیں جو 8سالوں سے کام نہیں کر رہی،وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس

توانائی بحران خاتمہ کی ڈیڈ لائن حاصل کرنے کیلئے ادارے دلجوئی سے کام کریں،اسحاق ڈار، وزیر خزانہ کی زیرصدارت توانائی شعبوں سے متعلقہ اجلاس ، وزارت بجلی و پانی کے حکام نے ملک میں جاری پن ، سولر، کوئلہ بجلی کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا

ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی کے سامنے نئے انکشافات ، آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں سے ملاقاتیں کیں ایم کیوایم اور گینگ وار کے ملزموں کے درمیان تصادم کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنما اسلحہ فراہم کرتے تھے،ڈاکٹر عاصم

کراچی ،پیپلزپارٹی نے مخالف جماعتوں کی جانب سے احتجاجی تحریک کی صورت میں سیاسی طور پر نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی ،بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں ہر سطح پر بزرگ قیادت کی جگہ یوتھ اور پی ایس ایف کے کارکنوں کو فعال کرنے کا فیصلہ

حکومت کے پاس غیر ملکی ڈونرز کی رقوم کا کوئی ریکارڈ نہیں،سینٹ کمیٹی میں انکشاف،حساس معاملہ ہے این جی اوز کو ملنے والے پیسے کی معلومات ہونی چاہیے امریکہ نے پاکستان کو دی جانیوالی رقوم کی مانیٹرنگ این جی اوز سے کروائی،کامل آغا،اکنامک آفیئر حکام سے رقوم کی مکمل معلومات طلب کر لی،عدم حاضری پر وزیر خزانہ اور چیرمین نجکاری کمیشن کو خط لکھا جائے گا، چیرمین کمیٹی

آئندہ پی ایس ایل کے لئے ایڈیشن میں وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ اس کی سپورٹ کریں، اعجاز الحق

نواز شریف حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، وزیراعظم نے برطانوی شہریت کے حامل شخص کو این آئی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا چیئرمین لگادیا

بھاری فیس کا مطالبہ،درجنوں نرسوں نے باہر جانے کا ارادہ ترک کر دیا ، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے سلیکشن کے باوجود بھاری فیس کا مطالبہ کیا،وفاقی متحسب نے نوٹس لیکر وضاحت طلب کر لی،باہر جانیوالے لوگ لاکھوں روپے ماہوار تنخواہ لیں گے تو پھر یہ فیس تو ادا کرنا پڑے گی،او ای سی کے عہدیدار یاسر کی خبر رساں ادارے سے گفتگو

اسلام آباد، پولیس نے گلی میں ٹی وی لگا کر پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے والے 8 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

پاکستان سپرلیگ آئندہ پاکستان میں ہو گی،عابدشیرعلی

آئندہ چند ماہ میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ،کمیٹی کی حتمی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے، موجودہ حکومت 48سالہ پرانے قانون کو بدلنے جا رہی ہے ،الیکٹروننگ ووٹنگ کے لئے 3لاکھ مشنیں درکار ہوں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو