بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-23)

پٹھانکوٹ حملے پر مزید پیشرفت کے لئے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہے،سرتاج عزیز، قانونی پیچید گیو ں کے با عث ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر ہوئی ۔ تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت کے بعد ہی ذمہ داروں کے نام سامنے آ سکتے ہیں ، پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہوں،سیمینار سے خطاب

کراچی،پپری میں پولیس اورحساس اداروں کی کاروائی اورمقابلہ،کالعدم تنظیم کے 8دہشت گردہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری، لاشوں کو شناخت اور ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا

پاکستان اور قطر کا دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،آرمی چیف سے امیر قطر ،قطری وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور بری افواج کے کمانڈر سے ملاقاتیں ،خطے کی سکیورٹی صورتحال‘ سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی جے آئی ٹی نے کیس کارخ موڑدیا،فیکٹری میں آگ لگی نہیں لگائی گئی ،رحمان عرف بھولانے مالکان سے بھتہ مانگا

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آ ن لائن،موبائل ووٹنگ سسٹم پر غور،سفارت خانوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار ممکن نہیں، انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کو آ ن لائن یا سمارٹ فون ووٹنگ پر کئی کمپنیوں نے بریفنگ دی،الیکشن کمیشن کو 400الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریدار ی اور ستمبر کے بعدکسی ضمنی انتخاب میں تجربہ کرنے کی ہدایت کردی،عارف علوی کی بریفنگ

مقبوضہ کشمیر حملے ،فوج کی نا کا می چھپا نے کے لئے وزیردفاع کی روایتی بڑھکیں ،بھارت پر حملہ کرنے والوں کو اسی انداز میں جواب ملے گا،امریکی طرز کی کارروائی کی جاسکتی ہے ،چین اورپاکستان کو خطرہ نہیں مانتے ،بھارتی وزیر دفاع کا انٹرویو

نادرا نے موجودہ مالی سال میں 6ارب روپے کا منافع کمایا،وزیرداخلہ،چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس،جی سیکورٹی کمپنیوں کے حوالے سے نئی پالیسیوں پر پیش رفت، بلٹ پروف گاڑیاں اور اسلحہ لائسنس سمیت دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی، این جی اووز،امیگریشن معاملات اور اہم اموریقینی بنانے کیلئے اہل آفیسرز کو کام سونپا جائے،سیف سٹی منصونہ جلد مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے،وزیرداخلہ کی ہدایت

توانائی کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ،وزیراعظم کی ہدایت ،منصوبوں پر پیشرفت کا باقاعدگی سے خود جائز ہ لوں گا ۔ وزیراعظمکا اجلاس سے خطا ب، توانائی کی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری پانی وبجلی کی شرکاء کو توانائی منصوبوں پر بریفنگ

وزیراعظم کروڑوں روپے بیرونی دوروں پر خرچ کررہے ہیں ،عمران خان، پارلیمنٹ میں نہیں آتے ، خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے ذخائر ہیں ، حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ،پاک بھارت کشیدگی کم اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل ہونا چاہیے، وسیم اکرم اور ویون رچرڈ ز نے بھی فائنل دیکھنے کی دعوت دی مگر وقت نہیں مل رہا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

متانی میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت،حکومت نے غیر ملکی کمپنی کو این او سی نہیں دیا ، 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری نہیں ہوسکی ،عمرا ن خان کا ٹوئٹ

پلڈاٹ کی سیاسی جماعتوں کی اندرونی جمہوریت پر 2015ء کی رپورٹ جاری ،جماعت اسلا می پہلے نمبر پر، مسلم لیگ (ن) سب سے کم اندرونی جمہوریت رکھنے والی جماعت قرار