بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-22)

حکومت نیب سے ناراض ہے نہ خوفزدہ،اس کے پرکاٹنے کی ہر گز کوشش نہیں کررہی ، چوہدری نثار ،پہلی مرتبہ چیئرمین نیب حکومت اوراپوزیشن کی رضامندی سے منتخب ہوئے اس سے پہلے مشرف یا آصف زرداری کی ایما پر منتخب ہوتے رہے، نیب تو اصل میں بنی ہی مسلم لیگ (ن) کے خلاف تھی، گزشتہ پانچ سالوں میں ایف آئی اے ایک مذاق تھا،پیپلزپارٹی ایف آئی اے کی کارروائیوں پر کسی غلط فہمی کا شکار ہے توعدالتی اسکروٹنی کے لئے تیار ہیں، تحفظات ہیں تو تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو ان اسکینڈلز کے بارے میں متعلقہ افسران بریفنگ دینے کو تیار ہیں، پاکستان دنیا میں شاید واحد اسلامی مملکت ہوگی جہاں پچھلے دور حکومت میں حج اور عمرہ میں بھی کرپشن کی گئی، ایف آئی اے عدالتی حکم پر حج کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے،بھارت نے پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق معلومات شیئر کی تھیں ،آئندہ چند روز میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بھارت جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

کسی کے ”پر“ نہیں کاٹے ، ناخن بڑھ جائیں تو کاٹنا ضروری ہوتا ہے، پرویز رشید،نیب میں اصلاحات مشاورت سے کی جائینگی ،احتساب کا عمل جاری رہے گا ، کسی کو ترقی کی رکاوٹ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے ،وزیراعظم نے کسی ایک ادارے کے نہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے اداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات کی، عمران خان کے دھر نے ترقی کے عمل کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،دھرنے کی وجہ سے کام مکمل نہ ہونے کاافسوس ہے،پٹھان کوٹ حملے بارے پارلیمنٹ کو تفصیلی آگاہ کیا تھا ، اس حوالے سے عسکری قومی اداروں سے بھی مشاورت مکمل کرلی،حکومت کی خواہش تھی کہ مردم شماری مارچ میں ہوجائے ، اس پر تمام صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد عملدرآمد ہوگا،دنیا کو پاکستان کی کوئی اور شکل پیش کی گئی ،اصل پاکستان کی تصویر دنیا میں کم دیکھی گئی ہے ،ہمارا دین اسلام محبت اور احترام کا درس دیتا ہے ، وفاقی وزیر کی ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو

نیب کا پنجاب کے 50 طاقتور شخصیات کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ ،گورنر پنجاب ، حمزہ شہباز ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ، آصف نکئی ، راشدہ یعقوب ، رانا ثناء اللہ ، رانا مشہود کے خلاف تحقیقات جلد شروع

کشمیر اٹوٹ انگ ہے پاکستان معاملات میں مداخلت سے باز رہے، بھارت، انگلی اٹھانے سے پہلے پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کی گیدڑ کی بھبھکیاں

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا بحران ہے،عمران خان، اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، خیبر پختونخوا میں گیس کے اتنے ذخائر موجود ہیں کسی دوسرے ملک سے معاہدے کی ضرورت نہیں،امریکی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں انہیں این او سی دیا جائے،حسن خیل متنی میں کنوئیں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

وفاقی حکومت کا مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

عام اور غریب آدمی کی تکالیف سے واقف ہوں ، عوام میں آنا چاہتا ہوں ،زبردستی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے ، پرویزمشرف ،ساری صورتحال سے نمٹ لوں پھر ملک کو اتنی ترقی دوں گا کہ دنیا دیکھے گی ، فوج کی طرح سیاست میں بھی سب سے آگے چلوں ، حکومت ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ، جس ملک کے وزیر اعظم کو آلو کے بھاؤ معلوم نہ ہوں وہ کیسے خوشحالی لا سکتا ہے ، ہر طرف بدحالی ہی بدحالی ہے،لوگوں کے لئے نوکریاں نہیں لیکن اپنے رشتہ داروں کو لاکھوں روپے کی نوکریوں سے نوازا جا رہا ہے۔ ہمارا منشور عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے ، بیٹھے بٹھائے تبدیلی نہیں آ سکتی ، ملک میں خوشحالی اور ترقی کے لئے قوم کا ہر فرد آگے بڑھے،اے پی ایم ایل فیڈرل کیپٹل کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز دو روز سے پامپور میں حملہ آوروں پر قابو نہ پاسکی ، لڑائی میں چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک،10زخمی ہوگئے ،فورسز کا ایک حملہ آور کو ہلاک کرنیکا دعوی

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سعودی وزارت حج حکام سے ملاقات ،سعودی حکومت نے امسال بھی پاکستانی حج کوٹے میں کوئی اضافہ نہیں کیا ، اس سال بھی 1لاکھ 43ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرنے جائیں گے

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سے داعش سمیت انتہاء پسند تنظیموں کی مکمل تفصیلات اور اعدادوشمار مانگ لیے

سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی،سیدخورشیدشاہ، پرائیویٹائزیشن کے نام پر حکومت نے اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے ،حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچ رہی ہے،حکومت سے پہلے کہاتھاکہ نیب میں جوکمزوریاں ہیں وہ پہلے دورکرلی جائیں لیکن اس وقت نوٹس نہیں لیاگیا،میڈیاسے گفتگو

عذیز بلوچ سے تحقیقات کا آغاز آج سے ہو گا ،ایس ایس پی سٹی جے آئی ٹی کی ٹیم کے سربراہ مقرر

نواز،مودی ملاقات کے حوالے سے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے۔ امریکہ ،دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر نہیں ہوا ،داعش کی پاکستان میں موجودگی یا غیر موجودگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے ، پاکستان کے کچھ علاقے ان دہشت گرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہوسکتے ہیں، نائب ترجمان امر یکی محکمہ خا رجہ

پاک افغان سرحد کے اطراف مشترکہ فوجی آپریشن ہونا چاہئے، افغا ن سفیر، افغانستان‘ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں ہر گز ملوث نہیں کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال ہو نے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ، ڈاکٹر حضر عمر زاخیلوال

پاکستان میں روزانہ10لاکھ ڈالرز کی ”سٹہ بازی“،رقم بھارت منتقل ہونے کا انکشاف،جواری مسلسل”موبائل رابطہ“ میں رہتے ہیں،سٹہ بازوں کی تعداد ”جہازوں“ سے زیادہ ہوگئی،معاشی دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا،ارکان اسمبلی کی خبر رساں ادارے سے گفتگو