بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-21)

نیب کا خاتمہ یا چیک اینڈ بیلنس، سندھ ، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی صوبائی حکومتوں اور وفاق کا غیر اعلانیہ اتفاق ہوگیا،وزیراعظم خورشیدشاہ اور رضاربانی سے صلاح مشورے کر نے کے خواہاں ، عمران خان سے صلاح مشورے کی ذمہ داری چوہدری نثار اور شہباز شریف کو سونپ دی گئی

سند ھ حکومت نے ایف آئی اے کی کارروائیوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی وفاق کی پیش کش قبول کرلی،حکومت سندھ سمجھتی ہے صوبہ میں ایف آئی اے اور نیب کی کارروائی ان کی حدود اور دائرہ اختیار سے تجاوز ہے،بیان ، کمیشن کے قیام کیلئے درخواست کرنے کا فیصلہ

ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کا معیارزندگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے، چیف جسٹس آف پاکستان، پیشہ طب اور قانون کمائی کا ذریعہ نہیں ہونا چاہئے، طبی سہولیات کی فراہمی میں حکومت ناکام ہے، گھوسٹ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہی ہیں جس سے کراچی جیسے بڑے شہر سمیت سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹرز معصوم اور غریب عوام کی جانوں مال سے کھیل رہے ہیں، ان معاملات کا حکومت کو نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنا چاہئے، حکومت کو آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہئے،جسٹس انور ظہیر جمالی کا لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے 15ویں کانوکیشن کی تقریب سے خطاب

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ،یہ فیصلہ آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیرا اوراعلیٰ عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں کیا گیا

کسی کو احتساب کمیشن کے پر کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف مزاحمت کرینگے ،عمران خان ، ملک سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کا موثر نظام ناگزیر ہے،پختونخوا احتساب کمیشن کے مستعفی ڈی جی نے صوبائی حکومت یا تحریک انصاف کی قیادت پر ان کے کام میں مداخلت کا الزام عائد نہیں کیا،تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ،پریس کانفرنس سے خطاب ، عمران خان کا پختونخوا میں بلا امتیاز اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک احتسابی نظام کے موثر نفاذ کے عزم کا اعادہ ، احتساب کے قانون میں ترامیم کے جائزے کیلئے اپنی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل دینے کا اعلان

تاجر ہر صورت میں اپنے ریٹر نز 29 فروری تک جمع کرادیں، اس کے بعد ان پر 0.6 فیصد کے حساب سے ٹیکس اور نو ٹس بھی آئیں گے،ہارون اختر خاں ،حکومت بے نام بنک اکاوٴنٹس بارے تجویز پر غور کر رہی ہے ، ان کھاتوں میں موجودہ نہ صرف پوری رقم کو ضبط کر لیا جائیگا بلکہ جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا ،حکومت کو بنک ٹرانزکشن پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سے ایک ماہ کے دوران 2 ارب روپے ملے، نان فائلرز نے بنکوں کے ذریعے 4200 ارب کی لین دین کی جبکہ نقد لین دین اس کے علاوہ ہوگی، یہی لوگ حکومت کو ٹیکس ادا کریں تو پاکستان کے تمام مالی مسائل حل ہو سکتے ہیں،معاون خصوصی برائے ریونیو کا فیصل آباد میں صنعتکاروں اور تاجروں کی تقریب میں خطاب

بھارت، ہریانہ میں جٹ برادری کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پورا نہ کرنے کیخلاف احتجاج جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ،فوج کے 12بٹالین جگہ جگہ تعینات ، فوج کو مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

نیب میچور ادارہ ہے اصلاحات کی ضرورت ہے ،پرویز مشرف ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اس کے بغیر مسائل کم نہیں ہو سکتے ،سابق صدر

اگر حکومت سندھ کوکسی کیس میں ایف آئی اے کے کردار پر تحفظات ہیں تو وہ اس کے خلاف عدالت جا سکتی ہے، وزیرِداخلہ نے ایک مخصوص کیس کیلئے نہیں بلکہ اپنے اڑھائی سالہ دور کے تمام ایف آئی اے کیسز کی عدالتی سکروٹنی کرانے کی دعوت دی تھی، پی پی پی کے لیڈر بار بار ایف آئی اے پر بلا جواز تنقید کرکے کرپشن کیسز میں ایف آئی اے کی تفتیش کو متنازع بنا رہے تھے، وزیرِداخلہ نے اس تناظر میں زرداری صاحب کو دعوت دی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو اس حوالے سے تما م ایف آئی اے کیسز کی عدالتی سکروٹنی کیلئے تیار ہیں کہ یہ تمام کیسز سیاسی مصلحت سے پاک ہیں،ترجمان وزارت داخلہ

خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے خواتین،بچو ں سمیت7 افراد جاں بحق،9 زخمی،حالت تشویشناک،جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

احتساب کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے،پرویز رشید، نیب نے خود تسلیم کیا ہے کہ سسٹم میں قباحتیں ہیں اور سیاسی جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،ترقی کی رفتار تیز نہ کی تو دنیا سے پچھے رہ جائیں گے،اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پاکستان بیورو شماریات کی چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ، مارکیٹ میں ایس پی آئی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے، سخت مانیٹرنگ سے اکثر اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں یا استحکام میں ہیں،چیف شماریات کی افراط زر کے حوالے بریفنگ

ڈاکٹر شاہد مسعود کا پرویز رشید کے خلاف پیمرا اور سپریم کورٹ جانے کا اعلان،حکومتی وزراء اپنے آپ کو ریاست نہ سمجھیں، پرویز رشید حکومتی ترجمان ہیں،معروف صحافی

ادویہ ساز کمپنیوں نے 165 ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں دہرے شناختی کارڈ سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی