بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-20)

راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ،آرمی چیف ، منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ترقی کے اس دیرینہ خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،جنرل راحیل شریف کا سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کے دورے کے دورا ن اظہا ر خیال

پا کستان نے ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دیں ، نوٹیفکیشن جاری، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط بحال ہوگئے

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، سردا ر آصف نکئی ودیگر کیخلاف انکوائری ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی الزام ،جسٹس ریٹائرڈ زاہدکے علوی اور دیگرکیخلاف دوبارہ انوسٹی گیشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور با اثر افراد کو غیر قانونی طریقے سے اراضی کی الاٹمنٹ پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورکراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگرکے خلاف دوبارہ انکوائری کا فیصلہ

سرکاری اسکولوں میں غیر معیاری تعلیم اور تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، نواز ،ملک میں تعلیمی سہولیات کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں،ہم ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں مصروف ہیں، آئندہ دو سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے،ملک کے حالات قدرے بہتر اور دہشت گردی بہت کم ہو چکی ہے،وزیراعظم کا آذان خان شہید اسکول میں مونٹسیری کلاسز کی افتتا حی تقریب سے خطاب

پاکستان افغانستان کو اپنی سرزمین سے بھارت تک تجارتی رسائی د یگا ، افغانستان کا تاجکستان کی سرحد تک زمینی تجارت کی رسائی دینے پر اتفاق ، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو ارڈی نیشن اتھارتی کا اجلاس

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ ، نیب کے نئے مسودہ قانون پر اعتماد میں لیا،آزاد کشمیر تمام فیصلے کثرت رائے سے کریگا،17 فیصد ارکان حکومت اور30 فیصد اپوزیشن نامزدگی کرے گی ،اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان،اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی،نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہو گا

وزیر اعظم نے بیوروکریسی میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دیدی ،ابوعاکف سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی،عابد جاوید سیکرٹری فوڈ سیکورٹی اور شعیب صدیقی اسپیشل سیکرٹری داخلہ تعینات

پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج،مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7 اور 21 (آئی) کے تحت درج کیا گیا

وزیراعظم نواز شریف جوہری سکیورٹی سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے 30 مارچ کو امریکہ جائینگے، پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کا بھی امکان، ابھی تک دونوں وزراء اعظم کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں پائی،دفتر خارجہ

ریلوے انجنز خریداری میں کرپشن تحقیقات نیب سے کروانے میں تحفظات ہیں اسلئے ایف آئی اے سے کروا رہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق ،چینی کمپنی 29ریلوے انجنوں میں خرابی کے باعث ٹھیک یا تبدیل کرکے دیگی، وفاقی وزیر ریلوے کا این اے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں اظہار خیال ،نیب تو سب کو وائٹ واش کررہا ہے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی کی ڈائریکٹر نیب کی سرزنش ،آئندہ اجلاس میں متعلقہ ڈی جیز کی طلبی

پاکستانی حجاج کو اس برس تمام سہولتیں دی جائیں گی، سعودی وزیر

بجلی بدستور مہنگی ، آپٹما کا پنجاب میں ملیں بند کرنے پر غور،ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر عمل نہیں ہورہا، انیس احمد

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ، مخصوص عناصر مذموم مقاصدکیلئے پیمرا کا نام استعمال کر رہے ہیں:پیمرا