بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-19)

مہمند ایجنسی: دہشت گردوں کے حملے ،9 اہلکار شہید،پہلا حملہ کڑپہ چیک پوسٹ کیا گیا جہاں7 اہلکار شہید ہوئے،دوسرا حملہ درغا زئی کے علاقے میں سولر ٹیوب ویل پر ڈیوٹی دینے والے2 اہلکاروں پر کیا گیا ،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن،کئی افراد حراست میں لے لئے،دونوں واقعات کی کسی تنظیم نے ذمہ دار قبول نہیں کی، ،پولیٹیکل انتظامیہ نے حملو ں کی تصدیق کر دی

پنجاب کے مختلف محکموں میں سوا34 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،58 ارب 85 کروڑ کا حساب کتاب بھی مشکوک قرار ، آڈٹ رپورٹ،یہ کرپشن ہے نہ ہی بیڈ گورننس ، یہ آڈیٹر کی جانب سے صرف اعتراض ہے،رانا ثناء اللہ

آرمی چیف کا ٹین کور چکلالہ کا دورہ، شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف کو آپریشنل اور سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،ودہولڈنگ ٹیکس پر رعایتی شرح کی مدت میں 29فروری تک توسیع،شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل کا 5 کروڑ 10لاکھ روپے کا قرضہمعاف، فاطمہ اینگرو، فوجی فرٹیلائزرکو گیس فراہم کرنے کی منظوری،سی پیک کے انرجی پروجیکٹس کیلئے ریوائیونگ اکاؤنٹس22فیصد برقرار رکھنے کی حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دیدی گئی

کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،اجلاس میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی الوداعی ملاقات، افغان امن عمل کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت،خطے میں سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل تقلید ہیں،امریکی کمانڈر

شام کی صورت حال پر تمام دھڑوں کو مل کر مسئلہ حل کرنا چاہیے ،پاکستان ، کشمیر یوں پربھارتی مظالم باعث تشویش ہیں ، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات جلد ہونے چاہیں پاکستان کا دفاعی نظام محفوظ ہاتھوں میں ہے،افغان امن عمل کا چوتھا اجلاس کابل میں 23 فروری کو ہوگا، ترجمان دفترخارجہ کہ ہفتہ وار بریفنگ

سندھ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،چوہدری نثار علی خان،وفاق صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون جاری رہے گا، ن لیگ سندھ کے صدر اسماعیل راہو سے گفتگو

جماعت اسلامی کا مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک چلانے کا اعلا ن،آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی،ایم کیو ایم کا پارٹی قائد کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کیخلاف 4 روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان ،ایم کیو ایم کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا ،ہمیں بنیادی حق سے محروم کردیا ہے،فاروق ستار

چینی حکومت گوادر سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریگی، ژی پنگ،اقتصادی راہداری کے تحت صوبے میں فری زون، اکنامک زون اور سپیشل زون قائم کئے جائیں گے ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل چائنہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ

بھارت، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بازی ،4 ہیروز نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا

مارکیٹ میں تیل کی فراہمی میں کمی ، ایران نے سعودی عرب اور روس کی حمایت کردی ، سعودی عرب کی بڑی کامیابی، تیل کی قیمت بڑھنے لگی ، پاکستان میں بھی اضافے کا خدشہ

پا کستان دنیا میں آبادی کی تیزرفتار شرح کے ساتھ 6واں بڑا ملک بن گیا ، گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران دنیا کی آبادی میں ایک ارب سے زائد انسانوں کا اضافہ ہوا ، ملکی آبادی میں ہر سال 29لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے ، بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے ناکافی سہولیات کی وجہ سے آج 55لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، ما ہر ین