بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-18)

نیب کو کنٹرول کیلئے خصوصی کمیشن بنایا جائے ،وزیر اعظم کو قانونی ماہرین اور قریبی رفقاء کی تجویز،وزیر اعظم کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،جلد رابطے کئے جائیں گے،کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا (ریٹائر)جج لگایا جائے جس میں (ر)فوجی افسران اور سول اداروں کے اہل افسران شامل ہوں،نیب خصوصی کمیشن کی اجازت بغیر کسی کیخلاف کارروائی کا مجاز نہیں ہوگا ،کارروائی سے قبل تمام تر شواہد اور ثبوت فراہم کرنا ہوں گے،نیب قوانین میں تبدیلی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے ، وزیر اعظم کی زیر صدا رت مشا ورتی اجلا س میں فیصلہ

چوہدری نثار ایف آئی اے کے دفاع میں میدان میں آ گئے ، آصف زرداری کو ایف آئی اے کے کردار سے متعلق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانیکی پیشکش ، ایف آئی آے کو اپنے دور اقتدار میں کسی قسم کے غیر قانونی ،سیاسی ،یاذاتی کام کے لیے استعمال نہیں کیا ،اسے مکمل غیر جانبدار ادارہ بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیر داخلہ

حکومت کی عدم مداخلت کی پالیسی کی وجہ سے نیب آج ایک آزاد ادارہ ہے ،نیب ، چیئرمین نیب کی شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے کے لئے سخت ہدایات جاری ، شریف برادران نے عدالت کے حکم امتناعی حاصل کرلیا ، وزیراعظم اور چیئرمین نیب ایک دوسرے کے سامنے سامنے ، نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، قمر زمان چوہدری ،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی داؤ پر لگ جاتی ہے، اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، چیئرمین نیب کا ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اظہار خیال

دھرنے کا حصہ ہوتے تو دوسری بڑی قوت ہوتے، آصف زرداری ،تھر میں ایک بچہ بھی مر جائے تو شور مچ جاتا ہے ، گنگارام ہسپتال میں روزانہ کئی بچے مرتے ہیں لیکن کوئی شور نہیں مچاتا ، مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتنے کیلئے بجٹ کا 90 فیصد ایک شہر پر خرچ کرتی ہے،نیویارک میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو

دہشت گردی کی جنگ میں 8702 ارب روپے کا نقصان ہوا ،سرتاج عزیز،سعودیہ کیساتھ1982 سے ملٹری تعاون چل رہا ہے،1200 سو جوان ہر وقت وہاں موجود رہتے ہیں جو سعودی فوجیوں کو تربیت اور تعاون فراہم کرتے ہیں فوجی اتحاد سے دہشت گرد گروہوں ،تنظیموں سے متعلق اعدادو شمارکی فراہمی میں مدد ملے گی،مشیر خارجہ کا ایوان میں اظہار خیال،عالمی کرنسی کی قدر میں کمی سے ملکی برآمدات کم ہوئی ،خرم دستگیر، تین سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے، وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

”ایل این جی سکینڈل تحقیقات“، نیب کاوزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم کی ترسیل کی چھان بین کا فیصلہ ،اوگرا قواعد کے برعکس نواز شریف حکومت نے 48ارب کی ایل این جی کم ریٹس پر پاور کمپنیوں کو فروخت کرکے قومی خزانہ کو اربوں کا نقصان پہنچایا ، نیب ذرائع

آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو پارٹی امور چلانے اور صوبائی تنظیمیں تبدیل کرنے کا اختیار دیدیا

قومی اسمبلی،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں،شاہد خاقان، پاکستان نے یکم فروری کو پانچ روپے دیگر ممالک میں چار پیسے کی کمی ہوئی، ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی کی،وزیر پٹرولیم، 2013 سے 2015 تک پی آئی اے میں 693 ملازم بھرتی 2969 ریٹائر ہوئے، احتجاج میں جاں بحق افراد کیلواحقین کو 25 ، 25 لاکھ امداد کا اعلان کیا،زاہد حامد،تیل کی قیمتیں 25 ڈالر فی بیرل پر آگئیں عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا،شازیہ مری، مہنگائی کی سطح اوپر تک چلی گئی،غلام بلور ودیگر کا تحریک پراظہار خیال

ایکنک کا اجلاس، توانائی اور مواصلات کے شعبوں سے متعلق 5ترقیاتی منصوبوں کی 290 ارب کی منظوری ،توانائی کے تین منصوبوں کیلئے190ارب سے زائد رقم کی منظوری

کمانڈر سوئی سدرن کمانڈ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کوئٹہ میں ملاقات،باہمی دلچسپی بالخصوص پاک افغان سرحد کے سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ، سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کیلئے مربوط رابطے قائم کرنے پر اتفاق

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن حامد خان کو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد، ڈی ایٹ ممالک کا اجلاس، 10سالہ پرانے ترجیحی تجارتی معاہدہ پر عمل درآمد کروانے پرا اتفاق ،یکم جولائی 2016میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا ، تجارتی ہدف موجودہ 120.5ارب ڈالر سے 2018تک 500ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی اتفاق ،وزیر تجارت خرم دستگیر کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

دبئی،پچاس درہم کے لالچ نے پاکستانی شہری کو دبئی کی جیل میں پہنچادیا،ملزم نے پیدل چلنے والے دوافراد سے پچاس درہم چرائے تھے