بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-17)

نیب اپنا کام ذمہ داری سے کرے ورنہ حکومت قانونی کارروائی کر ے گی ،وزیراعظم ، نیب کے اہلکار بغیر تصدیق کے سرکاری دفاتر اور گھروں میں گھس کر معصوم وایمان دار لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں، بلدیاتی نمائندوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ،انکو مضبوط بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،مشرف حکومت نے ملک کو دہشت گردی ، لاقانونیت ، لوڈ شیڈنگ کے تحفے دیئے،ماضی کی حکومتیں غفلت نہ کرتیں تو ملک میں بجلی کا بحران نہ ہوتا،2018ء تک ملک سے اندھیرے ختم ہوجائینگے،حکومتیں عوام کے ووٹوں سے بنتی ہیں اور توڑتا کوئی اور ہے ، قوم کے ساتھ یہ مذاق درست نہیں ، اب یہ سلسلہ ختم ہو جانا چاہیے، جھوٹ کی سیاست پر اعتماد نہیں کرتا ، آج کل کچھ نئے سیاستدان پیدا ہو گئے ہیں جن کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا، نواز شریف کا بہاولپور میں کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں سے خطاب

پاکستان میں45 سے زائد مذہبی تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرتی ہیں،وزیرداخلہ،یہ تنظیمیں کبھی ختم ہوجاتی ہیں کبھی سراٹھا کر سرگرمیاں شروع کردیتی ہیں،یہی لوگ داعش کے نام سے ایک فرنچائز کھول کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں،مولانا عبدالعزیز نے قانون شکنی کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ،عزیر بلوچ کے خلاف انکوائری ہورہی ہے،ٹیکسلا میں 1122 سنٹر کا افتتاح، میڈیا سے گفتگو

سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کااجلاس، اسلام آباد میں چار ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی طرف سے مساجد ، سکول، پلے گراؤنڈ ، اور کمیونٹی سینیٹرز کے علاوہ پارکس کیلئے چھوڑی گئی کھلی جگہ پر پلاٹ بنانے اور عوامی سہولیات کیلئے مختص علاقوں کے پلاٹوں کو فروخت کرنے کا نوٹس ،پورا ملک زلزلے کی فالٹ لائن پر ہے سب سے زیادہ خطرہ کراچی شہر کو ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل

صرف نیب نہیں، ایف آئی اے بھی سیاسی لوگوں کو تنگ کر رہی ہے،آصف زرداری ،ڈاکٹر عاصم کو شامل تفتیش رکھنا سیاسی انتقام ہے،وزیراعظم کے نیب کیخلاف بیان پر ردعمل

اپوزیشن ٹانگیں نہ کھینچیں ترقی کیلئے کام کرنے دے، اسحاق ڈار ،فضول باتوں کا جواب دینے سے ٹائم کا ضیاع ہوتا ہے،ملک دیوالیہ سے نکل کر ایک مضبوط معیشت بن کر ابھر رہا ہے،ملکر کوششیں کریں تو پاکستان دنیا کی18ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے، راولپنڈی میں تاجروں سے خطاب

پاکستانیوں سے پرانی دوستی ‘ پاکستان کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے‘ تھامس ڈریو ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے طویل المدتی مواقع ہیں، برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان میں نئے تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ،لندن میں میڈیا کو بریفنگ

توانائی میں خود انحصاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، نواز شریف،معاشی ترقی کے لیے شفافیت،مقابلے کے رجحان،نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، وزیر اعظم کی میکنزی کے گلوبل ایم ڈی سے ملاقات میں گفتگو، دو سال کے دوران پاکستان میں معاشی پالیسیوں کی بدولت حیران کن تبدیلی آئی،راہداری منصوبے کی تکمیل سے معاشی ترقی کا تالہ کھلے گا ،ڈومینک بارٹن

مقامی شدت پسند داعش کا نام استعمال کرکے دہشت پھیلارہے ہیں،این اے کمیٹی کو بریفنگ،حوالہ ہنڈی کے ذریعے 80فیصد رقم پشاور لا کر بیرون ملک سمگل کی جاتی ہے روک تھام نہ ہونے کی بڑی وجہ اے این ایف اور کسٹم فورسمیں عدم تعاون ہے،حکام دفترخارجہ،کمیٹی کا افغان سرحد پر بہترین اقدامات اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کیلئے سب کمیٹی بنانے اور فاٹا کو کونسل اور افغان بارڈز کو مکمل طورپر سیل کرنے کی سفارش

قومی اسمبلی،اڑھائی سال میں 4600 ارب کاقرضہ لیا گیا،خورشید شاہ،حکومت جی آئی ڈی سی کی مد میں لگایا گیا 101 ارب کا ٹیکس ختم کرے،تیل سستاہونے اور بجلی کے ریٹ بڑھانے کے باوجود گردشی قرضہ 300 ارب روپے کیوں ہو گیا،اپوزیشن لیڈر ،چپل اور شامی کباب بنانے والوں کو پی آئی اے میں لائیں گے تو حالات مزید خراب ہوں گے،شیخ رشید،پٹرول پر 51 فیصد مٹی کے تیل پر 62 فیصد، ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ،اسد عمر،سری لنکا اور بھارت سمیت دنیا میں 72 ممالک میں ڈیزل پاکستان سے سستا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 20 سے 30 روپے تک کم ہونی چاہئیں،فاروق ستاراور دیگر کااظہار خیال

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی کارروائی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

افغانستان،امریکی ڈرون حملے میں کالعدم لشکر اسلام کا کمانڈر ذاکر قمبر 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،ذاکر قمبر خیبر ایجنسی اور پشاور میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھا،افغان حکام نے ہلاکت کی تصدیق کر دی

اختیارات کا ناجائز استعمال، وزیراعظم کیخلاف نیب کی تحقیقات تکمیل کے قریب

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکیدار کی گرفتاری،وزیراعظم نیب کیخلاف شدید برہم، کالسن پرائیویٹ لمیٹڈ جوائنٹ وینچر پراجیکٹ میں اورنج ٹرین منصوبے پر کام کررہی ہے،نیب نے عامر لطیف کو ایک اور پراجیکٹ میں بوگس ادائیگیوں کے فراڈ میں گرفتار کیا،نیب حکام نے وزیراعظم کیخلاف کیسوں کی انکوائری31 دسمبر تک مکمل کرنا تھی ریکارڈ مکمل نہ ہونے کے باعث اب 31 مارچ تک مکمل کی جائے گی،نیب ذرائع

محمود اچکزئی نے بارڈر پر ہونیوالی پریڈ کو دہشتگردی قرار دے دیا

ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس :درخواست جلد سماعت کیلئے منظور،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ،داخلہ اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جواب طلب کرلیا

بھارت ،افضل گورو کی برسی منانے پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر غداری کے ا لزام میں گرفتار،ایس اے آر گیلانی نے دہلی پریس کلب میں افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر ایک پروگرام منعقد کیا تھا،بھارتی پولیس،غداری کے الزام میں گرفتار طالب علم رہنما کیخلاف طلبہ کا احتجاج ،مودی حکومت نہیں چاہتی کے طلبہ کچھ بولیں، سرکارطلبہ کی سوچ، سمجھ اور بولنے پر اپنا حکم چلانا چاہتی ہے،آل انڈین سٹوڈنٹ فیڈریشن،ہمارا ہر قدم ملکی حفاظت کیلئے ہے ،ہندوستان مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،بی جے پی