بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-16)

بھا رتی احتجا ج مسترد، امریکہ نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کی فروخت کا سرٹیفکیٹ جا ری کر دیا ، پاکستان کو جنگی طیاروں اور دیگر دفاعی سازو سامان کی فروخت امریکا کے مفاد میں ہے،.ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی، طیاروں کی فروخت سے جنوبی ایشیا میں فوجی توازن بگڑنے کا بھا رتی دعوی درست نہیں ،بیان

وفاقی دارالحکومت میں تاریخ میں پہلے میئراور ڈپٹی میئرکے انتخاب ، مسلم لیگ ن کے پینل نے میدان مارلیا،شیخ انصر میئر، چوہدری رفعت ،اعظم خان اور ذیشان شاہ ڈپٹی میئرمنتخب ،شیخ انصر نے 49،تحریک انصاف کے امیدوار راجہ خرم نوازنے 26ووٹس حاصل کیے

قومی اسمبلی،آزاد کشمیر میں سیاسی کارکن کی ہلاکت پر پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کا ہنگامہ،واک آؤٹ،پیپلزپارٹی کے ارکان کی اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت، گولی لاٹھی کی سرکار نہیں چلے گی،ایوان میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، حکومت ہوش کے ناخن لے رہی ہے نہ وزیراعظم وفاقی وزراء کو لگام دے رہے ہیں حکومت نے روش نہ بدلی تو حکومت چلانا مشکل بنا دیں گے،خورشید شاہ، کوٹلی واقعہ پر آزاد حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا، جوڈیشل کمیشن نے نواز حکومت کو قصور وار ٹھہرایا تو سزا بھگتنے کو تیار ہیں،پرویز رشید

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں ہے ،بھارتی سفیر گوتم بمباوالے

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،گوادر سہراب سیکشن دسمبر2016ء میں مکمل ہوجائے گا، احسن اقبال ،ڈی آئی خان کا سنگ بنیاد آئندہ سال مارچ میں ہوجائیگا،یہ روٹ جولائی2018ء میں مکمل ہوگا،مغربی روٹ راہداری کا حصہ ہے ، پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے بھی وضاحت کردی ہے ،وفاقی حکومت تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے فنڈ مہیا کر رہی ہے،وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور کے پی کے اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات میں گفتگو

پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے افسران تربیت کیلئے بجھوائے جاتے ہیں ، ترجمان دفترخارجہ،پاکستان کاایک دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے ،بیان

فرقہ وارانہ،انتہا پسندانہ موادشائع کرنے پر1818افراد کیخلاف مقدمات درج کئے،وزیرداخلہ،پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے نفرت انگیز مواد پر پابندی کا قانون بنایا، 250مجرموں کو جلد پھانسی دئیے جانے کا امکان، دو سال میں 41 مجرموں کو پھانسی دی گئی،سی پیک کے تحت منصوبے2017ء تک مکمل کئے جائیں گے، طویل المدت منصوبے 2030 اور قلیل المدت کے منصوبے2020تک مکمل ہوں گے،احسن اقبال، 13سال میں45.93ارب ڈالر قرضہ حاصل کیا گیا ،ملک میں36لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں،مہنگائی کی شرح میں کمی آئی،وزیر خزانہ ،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

سپریم کورٹ ، سود کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری ،سودکا معاملہ وفاقی شریعت عدالت کے دائرہ کار میں آتا ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید،سود سے معاشرے میں برائیاں بڑھ رہی ہیں ، اعلی عدلیہ اگر اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کرے گی تو پھر اس کے خلاف کس نے کارروائی کرنی ہے، درخواست گزار

نئے ڈی جی ایف آئی اے کا تقرر، حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈوررابطے اورمشاورت نام پر ”معاملات طے“ کیے جانے کاانکشاف، اے آئی جی پنجاب نسیم الزمان کوچارج دینے کافیصلہ ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنے ناموں کی سمری واپس منگوا لی

حکومت کو تمام ٹیکسز ڈال کر 56 روپے میں پیٹرول پڑتا ہے، 56 روپے میں سے دس روپے جگا ٹیکس کی مد میں جاتے ہیں، خورشید شاہ ،حکومت سولہ روپے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی ٹیکس وصول کررہی ہے، موجودہ حکومت نے 1 ہزار افراد کو پی آئی اے مین بھرتی کروایا ہے، پی آئی اے کا روزانہ کا نقصان حکومت کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے،، وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی کیلئے اشتہار دینا پڑے گا، قومی اسمبلی میں بحث کے دوران اظہار خیال

کالعدم تنظیموں سے تعلقات ، فورتھ شیڈول میں شامل 15 افراد گذشتہ برس مئی سے لاپتہ ، واچ لسٹ میں شامل 254 افراد میں سے 17 کو راولپنڈی 168 کو اٹک ، 53 کو چکوال اور 16 کو جہلم پولیس کی جانب سے لسٹ میں شامل کیا گیا. محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ

کراچی پورٹ پر امریکی سفاتخانہ کو اربوں روپے کا پلاٹ 99سال کی لیز پر الاٹ،سینٹ کمیٹی میں انکشاف ،کمیٹی کا اظہار تشویش،معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت ، کے پی کے میں کرپشن کا خاتمہ اور ملازمتیں مقامی لوگوں کو دی جائیں، متفقہ فیصلہ

پاک ایران کا گیس پروجیکٹ پھر دھندلکوں میں چلا گیا ، ایران پر پابندیاں اٹھنے کے باوجود پاکستان کے ایران سے گیس حاصل کر نے کے امکا نا ت کم

ایک اور جھوٹ بے نقاب:حافظ سعیدکی یونیورسٹی پر حملہ کی ٹوئٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بھارتی تحقیقات ادارے

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں لاکھوں کا نقصان،نیب کا انکوائری کا فیصلہ

اٹلی میں تین پاکستانی تارکین وطن جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

نوازشریف آج دوروزہ دورہ پرچولستان آئیں گے، دبئی کے نائب حکمران شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم ودیگر سے ملاقاتیں کریں گے