بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-15)

ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پرمسافروین ٹرین کی زد میں آنے سے 13 افراد جاں بحق

پاکستان کو ایف16طیاروں کی فروخت،امریکانے بھارتی اعتراض مستردکردیا، طیارے دہشتگردوں کیخلاف معاون ثابت ہونگے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ، امریکہ نے پاکستان کوایف سولہ طیارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فراہم کئے ہیں ،ترجمان دفترخارجہ، بھارتی ردعمل پر افسوس ہے ،پاکستان پرامن ملک ہے کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،انسداددہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کودنیابھرمیں سراہاجاتاہے، ڈیوڈہیڈلی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں،بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث افرادکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکا،نفیس زکریا کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک خیبر پی کے کے نئے گورنر مقرر ،آج حلف اٹھائیں گے ، گورنرخیبرپختونخواہ کی تعیناتی کی خبریں غلط ہیں، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،سرکاری ترجمان

اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ،پولنگ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی،میئر کیلئے مسلم لیگ ن کے شیخ انصرا ور تحریک انصاف کے خرم نواز آمنے سامنے ، سکیورٹی سخت

آزادکشمیرمیں وفاقی وزراء کی بے جامداخلت ، لیگی کارکنوں کی غنڈہ گردی اور جیالے کے قتل کے خلاف آج آزادکشمیربھرمیں یوم سیاہ منائینگے،چوہدری عبدالمجید کا اعلان ،زیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید فوری طور مستعفی ہوجائیں،آصف کرمانی، مجید پر امن خطے کو قتل وغارت میں تبدیل کرکے امن وامان کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں ،نکیال میں پیپلزپارٹی کی ریلی کے شرکاء نے(ن) لیگ کے خلاف نازیبا نعرے لگائے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ، جوڈیشل کمیشن بن چکا ،کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئیے، پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی کے نجی ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج،نادرا نے جواب تیار کرناشروع کر دیا، عاصم حسین کیس میں خصوصی عدالت نے ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر نادرا افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پرڈیٹا پیش کرنے کا حکم دیا تھا

پی پی پی کے خلاف نئے نئے ہتھکنڈوں اورطریقوں سے سازشیں کی جا رہی ہیں ،مولا بخش چانڈیو ،پی پی پی کو کمزور کرنا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،جب بھی پی پی پی کمزور ہوئی ہے تو وفاق بھی کمزور ہوا ہے ، استقبالیہ تقریب جلسے سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

یورپی یونین کیساتھ ڈی پورٹیز معاہدہ،دہشتگردوں کا پاکستان میں داخلہ بند ،معاہدے سے پاکستان کی سالمیت مذید مستحکم ہو گی،بیرون ممالک سے آنیوالے جرائم پیشہ افراد کو بھی پاکستان داخل نہیں ہونے دیا جائیگا،زرائع، وفاقی وزیر داخلہ نے پرانے معاہدے کو معطل کر کے نیا معاہدہ کر لیا جس پر تمام یورپی یونین کے ممالک نے اتفاق کر لیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ، دو کشمیری شہید، سات زخمی ،مظاہرین کا شہداء کی لاشیں اٹھا کر احتجاج ، بھارتی فوج اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

افغان حکومت ، طالبان مذاکرات فروری کے آخر میں ہوں گے،مذاکرات کیلئے ابتدائی مرحلہ مکمل، پاکستان کا مذاکرات شروع کرانے میں مصالحانہ کردار

پی آئی اے کی نجکاری، وفاق کا شاہی خاندان کی نجی ایئر لائن کے ساتھ خفیہ معاہدہ ،چار میں سے 3 شرائط پر عمل درآمد شروع، ایک شرط کیلئے پالیسی تیار ، 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا

افغانستان کا پاکستان سے سابق گورنر ہرات کی جلد بازیابی کا مطالبہ،کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی

سرکاری تعلیمی اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ، پرائیویٹ سکول اپنی حفاظت خود کریں،وزیر دفاع ، عالمی برادری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کردار کو سراہا ہے ،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،دہشت گردی کا نیٹ ورکس کافی حد تک تباہ ہوگیا، پاک فوج ، حکومت اور محبت وطن عوام آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،، خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی، سب سے زیاد ہ اخراجات سویڈن ،سب سے کم پاکستان کرتا ہے،رپورٹ

سعودی عرب میں 4000 پاکستانی رہائی کے منتظر ، دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی،ایسے پاکستانی بھی قید ہیں جو بیمار اور علاج کیلئے پاکستان آئے، واپسی پر ادویات لیکر گئے،ائیرپورٹ پر ادویات مشکوک ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا، 30 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب نے غیر قانونی قرار دیکر ڈی پورٹ کر دیا،غیر ملکیوں کیلئے نئے قوانین بعد ہزاروں پاکستانی ملک بدر

پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ کے کہنے پر تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے تھے‘ نبیل گبول ،عزیر بلوچ سمیت آٹھ دہشت گردوں کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں بھیجا جائے،پیپلزپارٹی پر آج وہ لوگ قابض ہیں جن کے بارے بے نظیر نے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، پارٹی میں شامل گندے انڈوں نے پارٹی کو تباہ کردیا،کچھ فرار ہوچکے ہیں جبکہ دیگر بھی جلد نکل جائیں گے، مجھ پر سابقہ دور میں ایوان صدر کے احکامات پر حملے کئے گئے تھے ،خود کو پیش کرتا ہوں کسی بھی جرم میں ملوث ہوا تو ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں ،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال