بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-14)

بھارت کا پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر شدید اظہار برہمی ،دفتر خارجہ کا پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر بھار تی ردعمل پر اظہار افسوس،پاکستان کسی بھی ملک کیلئے جارحانہ رویہ نہیں رکھتا ہے،تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوسکتا ،بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی سامان درآمد کرنے والا ملک ہے،بیان

آزاد کشمیر، (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کے جلسے پر دھاوا بول دیا ،2 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی، نکیال سیکٹر پر کشیدہ صورتحال ، فوج طلب ، واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم،بلاول بھٹو زرداری کی شدید مذمت ،حکمران اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں ،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے، چیئرمین پی پی

عمران فاروق قتل کیس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کچھ لوگوں کی دم پر پاؤں آیا تو میرے خلاف پراپیگنڈ ہ کرنا شروع ہوگئے،چوہدری نثار ، پاکستان میں داعش اپنی اصلی حالت میں موجود نہیں ،کچھ لوگ داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہے ہیں،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کلر سیداں میں کارکنان سے خطاب

اسلام آباد، وزیرِداخلہ کی زیر صدرات امن عامہ بارے خصوصی اجلاس ،سابق گورنر ہرات کے اغواء اور ایک پولیس اہلکار کے قتل پر پولیس سے جواب طلبی،سابق گورنر ہرات اغواء کیس میں 24گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،جلد اچھی خبر متوقع ہے، وزیر داخلہ کو بریفنگ ،چوہدری نثار کی آئی جی اسلام آباد کو شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کو فوری تیس لاکھ کی امداد دینے کی ہدایت، زخمی اہلکار کو خصوصی طبی امداد اور مالی معاونت کی بھی ہدایت،ناکوں پر اہلکاروں کی حفاظت کے لئے مناسب انتظام پر توجہ د ی جائے ،وزیر داخلہ

عمران فاروق قتل کیس ،سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان کا امکان

صوبائی حکومت نے احتساب قانون میں ترامیم سے احتساب کمیشن سے اختیارات واپس لیے ہیں،پرویز خٹک، ترامیم سے فردِ واحد کی بجائے احتساب کمیشن کو بطورِ ادارہ مزید موثر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ احتساب کا عمل بامعنی ، تیز تر اور موثر ہو،کمیشن میں تقرریوں کی سکروٹنی اور اختیار بھی کمیشن کے پاس ہے، انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریمانڈ کی مدت کم کرکے 15 دن کی گئی ہے، خیبر پختونخوا ہاوٴس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

امریکی ماہرین معدنیات نے خیبر پختونخوا میں تیل کے ذخائر کی تصدیق کر دی ہے ،وفاقی حکومت ساتھ دے تو ایل این جی کے لئے قطر نہیں جانا پڑے گا ،کشمیرکو دس سال کے لئے ملٹری فری زون بنا کررائے شماری کرائی جائے ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھر پور قوت سے حصہ لیں گے ہر حلقے میں خود جاؤں گا، بنی گالہ میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو ، عمران خان کا خیبر پختوخواہ میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کا دعوی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات،صوبے کے مالی معاملات بارے امور پر تبادلہ خیال ، وزیراعلیٰ کا تمام تر مسائل اسمبلی کے فلور پر اٹھانے پر زور ، بات چیت سے حل کی تجویز ، اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو حقوق کے تحفظ کی یقین دھانی کرادی

پاکستانی عوام ویلنٹائن ڈے نہ منائیں یہ اسلامی روایت کا نہیں مغرب کا حصہ ہے ۔ صدر مملکت کا پاکستانی عوام پر زور

ایران کی اقتصادی راہداری منصوبے میں تعاون کی پیشکش ، ایران سعودی تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں،ایرانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رضا مند ہیں،ایرانی قونصلر کی لاہور میں میڈیا سے مختصر گفتگو

جواہر لال نہرو یونیورسٹی، طلبا یونین کا صدر بغاوت کے الزام میں گرفتار