بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-11)

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے پر قطر کے پٹرولیم کے نمائندے اور پاکستان کے وزیرپڑولیم شاہد خاقان عباسی نے دستخط کیے، دونوں ممالک کا صحت ، تعلیم ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون برھانے پر اتفاق ، وزیراعظم نو از شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدبن خلیفہ الثانی ،کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ توانائی ،سرمایہ کاری، تجارت اور دفاع سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا، پاکستانی قطر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں قطر ہماری افرادی قوت سے بھی بھر پور فائد اٹھا سکتا ہے، نواز شر یف

دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے، آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں،آرمی چیف، پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب،اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور علاقائی سلامتی کا جائزہ ، افغان مفاہمتی عمل اقتصادی راہداری کی سکیورٹی اور دیگر امور، شمالی وزیرستان سے عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کی باعزت اور جلد واپسی پر بھی غور

شیخوپورہ،ایل پی جی ٹینکر اورگاڑیوں میں تصادم ،15افراد جاں بحق،20زخمی،جاں بحق ہونیوالوں میں5معصوم بچے اور اور ایک صحافی بھی شامل ،ایل پی جی ٹینکر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، زخمیوں کے جسم 50فیصد سے زائد جھلس گئے

اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ پسماندہ علاقوں کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، منصوبہ پر وفاق سب کو ساتھ لے کر چلے،عمران خان ،پی آئی اے کو غیر سیاسی کرکے پروفیشنلائز کردیں تو مسائل حل ہوجائینگے ہم جو سروسز ایکٹ لے کر آئے ہیں وہ نجکاری نہیں مینجمنٹ تبدیل کررہے ہیں،چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو ،چینی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی دورہ چین کی دعوت

پاکستانی ڈراموں کی شمع بجھ گئی ، معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں، نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی ،صدر ، وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

برطانوی وزیر داخلہ کی چوہدری نثار ٹیلی فون پر گفتگو ، دوطرفہ تعلقات ، امیگریشن اور اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈی جی آئی بی نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کا اعتراف کرلیا،طالبان کاعمرخلیفہ گروپ پکڑلیا ،قبائلی علاقوں میں چند جہادیوں نے ہتھیار ڈال دیئے،پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت پر پابندی پر عملدرآمد کروایا ہے، 2015ء میں 84دہشتگرد مارے گئے،581 حملوں کی قبل ازوقت اطلاعات ملیں،شکارپورحملے کے2ملزمان گرفتار کرلئے، آفتاب سلطان کی سینٹ کمیٹی کو بریفنگ، افغانستان کیساتھ بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ حل کئے بغیر دہشتگردی کے واقعات کم نہیں ہوں گے،سینیٹر جاوید عباسی، کراچی آپریشن صرف شہر تک ہے،سینیٹر رحمان ملک

سندھ حکومت صحت، انسانی وسائل، انرجی اور شہری ترقی کے شعبوں میں منصوبے تشکیل دیں ، ورلڈ بینک ہر ممکن مدد اور تعاون کریگا،ڈاکٹر جم یونگ کم ،میرا یہ آپ سے وعدہ ہے ہم آپ کے مقاصد اور اہداف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ تعاون کرینگے،صدرعالمی بینک کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں گفتگو ،ملاقات میں مختلف شعبوں میں مزید شراکت اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال

کراچی،پیپلزپارٹی کے اہم رہنماوٴں کے سیاسی پناہ کیلئے مغربی ممالک سے رابطے تیز ،حاجی حسن زرداری نے لندن میں سیاسی پناہ لے لی ،شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ،شرجیل انعام میمن برطانوی شہریت کیلئے لندن پہنچ گئے

پاک قطر وزرائے اعظم نے، دوحہ میں جے ایف 17تھنڈر اور سپر مشواک طیاروں کا فضائی مظاہرہ دیکھا

چوہدری نثار کا امیر مقام کو تحریک انصاف کی جانب سے دھمکیوں پر اظہار تشویش

پشاورہائیکورٹ نے ڈی سیٹ ریفرنس میں21ممبران کے خلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کردیا،پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے ایبٹ آباداورحویلیاں کے ممبران ضلع کونسل کوڈی سیٹ کیاتھا

مصر کی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ،مصری سفیر ، اقتصادی راہدرای منصوبہ سے مصر کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے ، اس سے سوئز نہر تک آسان رسائی میسر ہو سکے گی، کما ل الدین شاہین

پاکستان دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک قرار ، بھارت اور نیپال بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ، سوئٹزر لینڈ، ناروے اور وینزویلا دنیا کا مہنگے ترین ممالک میں شمارہونے لگا، ”نمبیو“ کی سروے رپورٹ