بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-09)

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ملاعمر منصور کے بیٹے سمیت4افراد ہلاک ، باچاخان یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرمنصور زخمی

پی آئی اے کے متعدد ملازمین کی ایئر پورٹس میں داخلے پر پابندی عائد ،پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عارضی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا باضابطہ اعلان،کمیٹی کا نجکاری اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج بھی جاری رکھنے کا فیصلہ ، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی حدود میں دفعہ 144 نافذ،ملک کے مختلف انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بھی فلائٹس آپریشن جزوی طور بحال ہوگیاہے،ترجمان پی آئی اے

وزیر اعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کا استعفیٰ قبول کرلیا،منظوری کیلئے صدر کو ارسال، نئے گورنر کیلئے اقبال ظفر جھگڑا،صابرشاہ اور صلاح الدین ترمزی کے ناموں پر غور شروع،سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا ،سردار مہتاب احمد خان

مذہبی انتہا پسندی صر ف اسلامی ممالک تک محدود نہیں ، بلاول بھٹو زرداری ، دیگر مذہبی انتہا پسند بھی دنیا کو اندھیروں میں لے جانا چاہتے ہیں،تقریب سے خطاب

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف گزشتہ سال اہم اقدامات کیے :امریکہ،آپریشن ضرب عضب میں اہم اقدامات جنرل راحیل شریف کی جرات کی بدولت اٹھا ئے گئے، جنرل کیمبل

پاک افغان انٹیلی جنس تعاون پر بات چیت پھرشروع ہونے کا امکان،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے مابین رابطے اور تعاون ناگزیر ہے، سفا رتی ذرا ئع

پا کستا ن نے نائیجیریا کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنا نے کی حما ئیت کر دی ، سلامتی کونسل میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کیلئے نائیجیریا کے پاس مستقل رکنیت کے تمام امکانات موجود ہیں۔،پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستانیوں نے جرمنی میں سیاسی پناہ کیلئے8ہزار500درخواستیں دیں،بی اے ایم ایف،صرف9.8فیصد کو پناہ دی گئی،اکثریت مردوں کی تھی،625پاکستانی خواتین بھی پناہ کی تلاش میں جرمنی پہنچیں،وفاقی ادارہ تارکین وطن و مہاجرین جرمنی

افغان طالبان نے امن عمل میں شرکت کیلئے پیشگی شرائط پیش کردیں ،منجمد اثاثے بحال اور عالمی سفر پر پابندیاں ختم،طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ بلیک لسٹ سے نکا لے جائیں ، افغانستان میں فوجی آپریشن بند ، پاکستان میں طالبان سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے، طالبان کے مطالبات

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا گولیاں اصل قیمت سے 800 گنا سستی تیار کرانے کا فیصلہ

سعودی حکومت کے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اقدامات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سعودی پارٹنر کی شرط ختم،سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجوہات جاننے ، انہیں ختم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی