بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-06)

کشمیر ی آزادی کا حق مانگ رہے ہیں ،اقوام متحدہ دنیا کو جواب دے قرار دادوں پر عمل کیو ں نہیں ہوا، نواز شریف ،مسئلہ کشمیر پاک بھارت قیادت کی بصیرت کاامتحان ہے، دونو ں مما لک کی عوام اپنی قیادت سے پوچھتی ہیں کہ وہ امن دیں گے یا فساد، بھا رت سے تصادم نہیں مذاکرات کے ذریعے مسا ئل کا حل چا ہتے ہیں،پاک بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی انہونی بات نہیں لیکن 7 عشروں سے مسائل کا حل نہ ہونا انہونی بات ہے،یہ ممکن نہیں ہے خطے کا ایک حصہ خوشحال اور دوسرا تکلیف میں ہو،غیر قانونی ہڑتالوں کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے ،ملازمین ادارے کی بہتری کیلئے کام کریں سیاست نہیں،کچھ عناصر پی آئی اے کی بہتری نہیں چاہتے، ہڑتالوں کے ذریعے دنگا فساد مچا رہے ہیں،ملکی مفاد اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، چیلنجز کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائیگا،ملکی مفاد اور اصولوں پر سب کو ایک جگہ رُک جانا چاہیے، بعض لوگ مفاد پرستی کی سیاست چمکا رہے ہیں،اسلام آباد سے مظفر آباد تک ریلوے لائن اور ایکسپریس وے بھی اسلام آباد سے مظفر آباد اور میر پور تک تعمیر کی جائے گی ،مستقبل میں بھی کشمیر کی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے،وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب،آزاد خطہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے25 کروڑ کا اعلان

پا ک افغا ن خفیہ ادارے کے سر برا ہا ن کی ملا قات، چارسد ہ حملے میں افغانستان کی سر زمین استعما ل ہونے کے شواہد افغا ن سر برا ہ کے حوالے، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر بھی اتفاق

وزیراعظم کا پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے سامنے سر نہ جھکانے کا اعلان، عوام نے ہمیں اداروں کو بہتر بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے،قومی ایئرلائن کو ٹھیک کریں گے ہم اپنے ملک کا خیال نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ اصول اور قومی مفاد کے خلاف کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب،پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کے باعث چوتھے روز بھی درجنوں پروازین منسوخ کر دی گئیں،کراچی سے 50، راولپنڈی سے 45، لاہور سے 35 اور پشاور سے 6 پروازیں شامل

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،کوشش ہے پیرتک تمام معاملات حل کرلئے جائیں ،مفتاح اسماعیل

پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ واقعے میں پولیس یا رینجرز کا کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،میجر جنرل بلال اکبر،احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور قتل میں ملوث افراد کا چشم دید گواہ یا شواہد یا پھر ویڈیو کسی کے پاس بھی ہو تو وہ تحقیقاتی کمیٹی کو مہیا کرے،ڈی جی رینجرز سندھ

اسلام آباد، پی آئی اے نجکاری پرسینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ہنگامی اجلاس 9 فروری کو طلب، پی آئی اے ، نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کو بریفنگ دینے کی ہدایت، مسلم لیگ ن پی آئی اے کو بیچنا نہیں بلکہ خریدنا چاہتی، بعض حکومتی وزرا پی آئی اے کو خریدنے کے لیے خفیہ میٹنگز کررہے ہیں،پوزیشن جماعتیں نظر رکھیں، چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا

افغان مفاہمتی عمل بارے 4ملکی رابطہ گروپ کاتیسرااجلاس آج اسلام آبادمیں ہو گا

نجکاری کے مقاصد سامنے آنا شروع ،پی آئی اے کی امریکہ میں ایک ارب ڈالر مالیت کی بلڈنگ کا انکشاف

مردم شماری کا عمل پر امن، محفوظ بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کا تعاون ضروری ہے، وفاقی ادارہ شماریات مردم شماری کیلئے 3دنوں میں جامع منصوبہ پیش کریگا، جنوری سے جون تک محصولات کا ہدف پورا کیا جائے گا، ایف بی آر رضا کارانہ ٹیکس سکیم کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنانے کیلئے آگاہی مہم چلائے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مختلف اجلاسوں سے خطاب

وفاق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 43ارب سولہ کروڑ چودہ لاکھ سے زائدکا فنڈ جاری

سعودی ایئر لائن سے جدہ میں پھنسے 463 عمرہ زائرین اسلام آباد پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن بند ہونے سے جدہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں کی گفتگو

ہم حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،پارلیمنٹ میں تب جاوٴں گاجب وہاں فیصلے ہوں گے ،عمران خان،حکومت ایک طرف غریب عوام پرٹیکسوں کابوجھ ڈال رہی ہے دوسری جانب ایمنسٹی سکیم کے ذریعے امیروں کوفائدہ دیاجارہاہے ،عام آدمی کوریلیف دلاناچاہتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی جیتی نہیں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرناہوگا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جدہ سے پاکستان آنیوالی قصور کی رہائشی 38 سالہ خاتون کی دوران پرواز دماغ کی شریان پھٹ گئی ، کویت پہنچنے پر فوراً ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا،جانبر نہ ہو سکیں ،جسد خاکی شاہین ائیر لائنز پر پاکستان روانہ کردیا گیا