بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-05)

محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے دشمن کے ناپاک اداروں کو شکست دینگے،نوازشریف ،حکومت اور پوری قوم فوج ،انٹیلی جنس ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،وزیراعظم ، دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے مدد مل رہی ہے،پائیدار امن کیلئے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس میں شرکت ، اجلاس کو دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور روابط کے بارے میں آگاہ کیا گیا

کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے‘اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا‘کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں وہاں سب سے اہم اور ضروری اْمید کی بحالی ہے‘ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔ کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں ‘کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔کورکمانڈرکراچی

حکومت کا اتحاد ایئر لائن سے معاہدہ ،پی آئی اے کے ٹکٹوں کی فروخت شروع،تحاد ایئر لائن آج سے پی آئی اے کی جگہ ملکی و غیر ملکی پروازیں شروع کردیگی، ٹکٹ پی آئی اے یا اتحاد ایئر لائن کے ہونگے، ترجمان،شاہد خاقان عباسی نے بھی حکومت کو ایئر بلیو کی خدمات پیش کی تاہم ٹکٹوں کے ریٹ پرحکومت نے معاہدہ کرنا مناسب نہ سمجھا،ذرائع

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری اندرون ملک اور بیرون ممالک جانے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ،ڈی جی رینجرزنے پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیدیا‘ایکشن کمیٹی کی ایف آئی آر کے لیے درخواست

دہشتگردوں کا کوئی ملک ، مذہب یا فرقہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے،آرمی چیف ، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے ، عالمی امن اور انسانی فوائد کے لئے تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، جنرل راحیل شریف کا انسداد دہشتگردی ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ، پاکستان ، مالدیپ اور سری لنکا کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا ، مشقوں کے شرکاء کو مبارکباد پیش

کسی ادارے کی نجکاری مسئلے کا حل نہیں،عمران خان،حکومت نے اچانک لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا اس کا جواب دینا ہوگا،حکومت کو پی آئی اے کی بہتری کے لیے تجاویز دی تھیں لیکن ان کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ملک چلا رہی ہے اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک چھپا رکھی ہے ،نواز شریف اگر باہر رکھی رقم ملک میں واپس لے آئیں تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں،چیئرمین تحریک انصاف کا احتجاجی ملازمین سے خطاب

ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن سے افغان ہم منصب کی ملاقات ،سکیورٹی ،بارڈر مینجمنٹ سمیت اہم امور پر گفتگو

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دید ی ،قومی ائیر لائن کی بہتری ہم سب کا فرض ہے،منافع بخش ادارہ بنائیں گے،اسحاق ڈار، نجکاری کے معاملے پر واضح کیا کہ کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا ،سیاسی جماعتیں ملازمین احتجاج پر اکسا رہی ہیں ،بیمار زہنیت کے حامل لوگ انتشار اور مایوسی پھیلا رہے ہیں،پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی طرف گامزن ، ترقیاتی بجٹ کو دو گنا کر دیا گیا ہے،بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں، متعد د منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل سے 2018تک سسٹم میں 10ہزارمیگاوٹ بجلی آ جائے گی، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

وزارت پانی و بجلی نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی تین روپے فی یونٹ سستی کردی، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کیلئے بلایا گیا‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ داود ابراہیم پاکستان میں نہیں‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے رابطے ہیں-ترجمان دفترخارجہ

اگر ملک بھر کے عوام نے عزیر بلوچ کے ساتھ تصاویر بنائی ہیں تو کیا عوام کو گرفتار کیا جائے گا،مولا بخش چانڈیو ، شک کی بنیاد پر گرفتاری انصاف نہیں ، اگر ان کا احتساب انصاف پر مبنی ہے تو کوئی بھی ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ،مسلم لیگ ن حکومت نہیں چلا سکے تو کیا وفاق حکومت کی نجکاری کرے، کیا کچھ پرائیویٹ ادارے کو حکومت دی جائے تو ادارہ باقی عرصے کی مدت مکمل پوری کرے، وفاقی حکومت مسائل پر قابوپائے اور اداروں کے ملازمین سے بات چیت کر کے معاملات کو حل کریں تاکہ وہ وفاق کا ساتھ دیں ، نواز سرکار کے پانچ سال پورے کرنے والے کام نہیں ، وفاق کے پتے بکھر گئے ہیں،میڈیا سے بات چیت

نیب کا کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بھی موٹروے بنانے کا فیصلہ،منصوبے کو ایم ایم 3کا نام دے دیا گیا منصوبہ 22ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا،وزارت موصلات نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ،وزیراعظم نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر اعلان متوقع ہے ،ذرائع