بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-04)

ترقی اور خوشحالی نعروں سے نہیں بلکہ مثبت حکمت عملی صبر وتحمل سے آتی ہے، نوازشریف، قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں اس کیلئے حقیقی انقلاب کی ضرورت ہوتی ہے ،دنیا کا مستقبل ہمارے خطے سے منسلک ہے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کے وسائل کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، بلوچستان کے خزانوں سے صوبے میں خوشحالی آئیگی سال2018 تک بجلی کی کمی کو پورا کر لیا جا ئیگا ،تربت میں گوادر ہوشاب شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کی تقریب سے خطاب ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا گاڑی میں بیٹھ کر سڑک کا معائنہ کیا ،جنرل راحیل شریف نے خود ڈرائیو کی

سکیورٹی اداروں کااجلاس ،کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ،لیاری گینگ وارکے مطلوب ملزمان کوبھی گرفتار کیا جائے گا ،حکومت سے بیرون ممالک بیٹھے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے منگوانے کی درخواست بھی کردی گئی،ذرائع

پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ،ڈی جی رینجرز نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی، واقعہ کی شفاف تحقیقات کرواکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے،میجر جنرل بلال اکبر

حلقہ این اے 122،الیکشن کمیشن نے نئے ووٹوں کے اندراج اور پرانے خارج کرنیکا اعتراف کرلیا،لاہور کے حلقہ این اے 122 سے 800 ووٹ ٹرانسفر ہوئے جبکہ 4542 نئے ووٹوں کااندراج کیا گیا تھا،ذرائع الیکشن کمیشن

بیروزگاری کے ڈر سے احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر گولیاں چلانا ظلم ہے،عمران خان،مہنگائی اور نجکاری کیخلاف چھ فروری کے احتجاج میں خود شرکت کروں گا ،چیئرمین تحریک انصاف،پشاور کو چھوڑ جانیوالوں کو واپس لائیں گے،نئے سینما گھروں کی تعمیر کر کے رونقیں بحال کریں گے،میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس،امن وامان کی صورتحال پرغور،تعلیمی اداروں ، میڈیا ہاوٴسز اور دیگر اہم عمارتوں کے سیکورٹی انتظامات ،اسلام آباد پولیس کی کارکردگی،این جی اوز کی رجسٹریشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانک مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، زاہد حامد ، الیکشن کمیشن جلد الیکٹرانک مشین کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا،نئے اتنخابی قوانین اور قواعد و ضوابط سے متعلق مسودہ دو ہفتوں میں تیار کرلیں گے، میڈیا سے گفتگو

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بیرون ممالک میں مقیم دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی سفارش ، سفارت خانوں میں نادرہ دفاتر اور پاسپورٹ کی جلد فراہمی کیلئے سفارتخانوں میں پاسپورٹ مشین لگانے کے لئے اقدامات کی ہدایت،ایف آئی اے ،نادرہ ،امیگریشن اور وزارت خارجہ کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب، ورکر ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری کی عدم تعیناتی پر کمیٹی کا برہمی کا اظہار:تعیناتی کیلئے 15روز کی مہلت

زیکا وبا کو روکنے کے لئے پاکستان کو کام کر نا ہوگا ۔عالمی ادارہ صحت کا پاکستا ن پر زور

تحریک انصاف کا آبپارہ چوک میں بڑے احتجاجی پروگرام کے انعقاد کا اعلان ، جودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے ظالم حکومت ثابت ہو رہی ہے، کرپشن، بدعنوانی اور ناکام معاشی پالیسیوں کے ذریعے عوام خصوصاً نچلے طبقے کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں، سیف اللہ خان نیازی، حکومت میں آنے سے پہلے ن لیگ بجلی بحران کے خاتمے، گیس، بجلی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اور جی ایس ٹی کی شرح کو کم از کم سطح پر لانے کااعلان کیا کرتی تھی، حکومت سنبھالنے کے بعد اس نے اپنے وعدوں کو بھلا کر عوام کا انتہائی سنگین انداز میں استحصال شروع کیا،مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ملازمین کی ہڑتال، سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا سعودی ایئر لائنز سے معاہدہ

کراچی ،سندھ رینجرز نے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں مطلوب ملزم منہاج عرف اسد کو گرفتار کرلیا