بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-03)

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بطور احتجاج فلائٹ آپریشن روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی،مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی ملازمین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے،پولیس کا مظاہرین کو جناح ٹرمینل جانے سے روکنے کے لیے واٹرکینن کا بے دریغ استعمال ، ہوائی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ، 16 زخمی ہوگئے ،پی آ ئی اے ملاز مین پر فا ئرنگ کی اجازت سیکر یٹر ی ایوی ایشن عرفان الہی نے دی تھی ،کراچی انتظامیہ و پولیس کی ابتدائی رپورٹ،عرفا ن الہی 27دسمبر2007ء کو راو لپنڈی میں ڈی سی او تھے اور سا نحہ لیا قت باغ کے بعد فوری جائے و قو عہ کو د ھو ڈا لا تھا،رپورٹ میں انکشاف

ترقی میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، 2018 ملک سے اندھیروں کے خاتمے کا سال ہوگا،نوازشریف،دھرنوں جیسی رکاوٹوں کی پرواہ کرنے والا نہیں، ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ،موٹروے منصوبے پر احتجاج کرنے والے آج خاموشی سے” واہ واہ “ کررہے ہیں ،موجودہ حکومت شفافیت کی پالیسی پر گامزن ہے، ہڑتالوں اور دھمکیوں کا کلچر قبول نہیں کرینگے،پی آئی اے کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا، آئی اے کے نام پر سیاست ہورہی ہے،صورتحال برداشت نہیں جو ملازم نوکری پر نہیں آئے گا فارغ ہوگا،ساہیوال پاورکول پلانٹ لی تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

پاک فوج ملک سے دہشتگردی قلع قمع کر کے امن کی بحالی کو یقینی بنائے گی،آرمی چیف ، آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پاک فوج ملک کی حفاظت کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے بھی عملی میدان میں کوشاں ہے ،کوئٹہ میں نسٹ کا کیمپس بنایا جائے گا، ریکوڈک اور گودار پورٹ کو صحیح طریقے سے آپر یشنل کردیا جائے تو ہمارا ملک دوسرے ممالک کو قرض دے رہا ہو گا ،سی پیک کے حوالے سے 632کلو میٹر شاہراہ ایف ڈبلیواو نے تعمیر کر دی ہے اس سال کے اختتام پر 870کلومیٹر شاہر اہ مکمل ہو جائے گی، پاکستان میں دہشتگردوں کو بیر ونی امداد اور اندورنی سہولیات ملتی ہیں اس کے باوجود فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیے، ہم امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، ”خوشحال و ترقی یافتہ بلوچستان “کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب

حکومت کی غلط پالیسیوں ،مہنگائی ،ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا جو ایک بارپھرسے ڈی چوک پہنچ سکتاہے، ،عمران خان،موجودہ حکمرانوں کا معصوم عوام پرگولیاں برسانا پرانی عادت ہے، پرویزمشرف کے دورمیں اتنا ظلم نہیں تھاجتنانوازشریف کے دورمیں ہوا،پی آئی اے کے ملازمین پرگولیاں چلانے کی سخت مذمت کرتے ہیں،پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے انہوں نے دوسری ایئرلائنزکیلئے روٹ فراہم کئے،قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے حکومت نے جوبل پیش کیاگیااس پرکسی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،حکمران اورنج لائن اورمیٹروبس منصوبوں سے اربوں روپے کمائے ہیں جبکہ دوسری طرف ایک عام آدمی پس رہاہے،پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد، جامعہ حفصہ میں مشکو ک افراد کی رہائش کا شبہ، سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تیاری مکمل ،آپریشن آئندہ 72گھنٹوں میں کسی بھی وقت کیاجاسکتاہے،جامعہ حفصہ انتظامیہ نے متوقع آپریشن سے نمٹنے کے لیے جوابی حکمت عملی وضع کرنا شروع کردی ، طالبات کی چھٹیاں ختم کرکے فوری حاضر ی کی ہدایات بھی جاری

حکومت ضد چھوڑ کر پی آئی اے ملازمین کے مطالبے تسلیم کر ے ، آصف زرداری،ملازمین پر ہونے والے تشدد اور فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں،میڈیا سے گفتگو

ملٹری کورٹس کی دی گئی سزا ہم معاف نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ ، لانس نائیک مکرم حسین راضی نامہ میں مذکورہ ادارہ بتائے کہ راضی نامہ پر معافی دینی ہے یا نہیں،جسٹس خلجی عارف حسین، عدالت نے لانس نائیک مکرم حسین راضی نامہ مقدمے میں شیخوپورہ جیل حکام اور جیک برانچ کو قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کا حکم دیدیا

گیس منصوبے آدھی قیمت پر لگ رہے ہیں،کم قیمت پر لگنے والے ان پاور پلانٹ سے عوام کو سستی بجلی ملے گی،1320میگاواٹ کاساہیوال کول پاورپراجیکٹ تاریخ میں ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا:شہبازشریف،چین سمیت دنیا بھر میں اتنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے منصوبے 5سال سے کم مدت میں مکمل نہیں ہوتے ، ساہیوال کول پاورپلانٹ اڑھائی سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگااور مقررہ مدت 25دسمبر2017ء سے کہیں پہلے بجلی فراہم کریگا، دھرنوں نے ملک کی معاشی حالت کا دھڑن تختہ کیا،توانائی کے منصوبوں میں تاخیر پیدا کی ، چینی صدر کی آمد پر معاہدے طے ہوئے،وزیراعلیٰ کاقادر آباد ،ساہیوال میں 1320میگاواٹ کول پاور پلانٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب

قتل کی دھمکیاں اور اشتعال انگیز تقاریر کیس:مولانا عبد العزیز کی درخواست ضمانت منظور،مولانا عزیزنے عبد الرشید قتل کیس میں مشرف سمیت تمام کردار کو معاف کرنیکا عندیہ دیدیا،مشرف کو معاف کرنے کیلئے دباؤ ہے نہ ہی کوئی ڈیل کی ،سابق صدر میرے بھائی ہیں،مولانا عزیز،لال مسجد کے کردار کو معاف کرنے کیلئے خاندان کے 2 افراد رکاوٹ ہیں ،جلد منا لوں گا،عدالتوں میں میرے خلاف جھوٹے مقدمات چل رہے ہیں،خطیب لال مسجد کا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو،مولانا عزیز نے مشرف کو معاف کیا تو ان کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا،طارق اسد ایڈووکیٹ

خیبر ایجنسی ، وادی تیرا میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک ، 5 زخمی ،پاک افغان سرحد کے قریب چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں2 حملہ آ ور ہلاک،ایک اہلکار شہید،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے،ترجمان ایف سی

دوست بدل سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں ، بھارت،پاکستان کیساتھ بہتر ی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں نتائج آنے میں وقت لگے گا،وی کے سنگھ،پٹھان کوٹ واقعہ سے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوئی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں،گفتگو

لاہور ،حساس اداروں کی کارروائی ،بھارتی جاسوس گرفتار، ملزم نے پہلے خود کو پاکستانی شہری اور نام افضل بتایا،دوران تفتیش بھارتی شہری ہونیکا اعتراف کر لیا،ایس پی

کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کاارادہ نہیں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا ،جاوید ہاشمی،چارسدہ واقعہ قومی سانحہ سکول بند کرنا حل نہیں،مسئلہ کشمیر کے حل اور پاک بھارت مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے،جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،کراچی آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے،صحافیوں سے گفتگو

قومی ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عرفان اسماعیل معطل،پی آئی اے کی جرمن آپریٹنگ آفیسر کی 50لاکھ ماہانہ تنخواہ پر تعیناتی کی تردید