بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-31)

لیاری گینگ وار کااہم کردار عزیر بلوچ کراچی سے گرفتار،سندھ رینجرز نے ملزم کو دبئی سے واپسی پر کراچی میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا، عذیر جان بلوچ کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا ،ڈی جی رینجرز نے عزیر بلوچ کی گرفتاری پر مجھے اعتماد میں لیا،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، قائم علی شاہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کمی کا اعلان،کراچی میں امن کی بحالی تک رینجرموجود رہے گی،وزیراعظم،پاکستان، بھارت کے معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے، ایک واقعے کی وجہ سے سیٹ بیک ہوا، تفتیش کے نتائج جلد سامنے آئیں گے،ہر حال میں ہم اسکی تہہ تک پہنچیں گے، دہشت گردی کے واقعات سے دہشتگرد اپنی موجودگی ثابت کرنا اور دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم میں ابھی سکت باقی ہے، ہمارا عزم ہے کہ یہ سکت ختم کرکے دم لیں گے،میڈیا سے گفتگو

پیٹرول 8روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 12روپے30 پیسے فی لیٹر سستا، باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اعلان ”کل“ کیا جائے گا

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے زری پالیسی کا اعلان کردیا ، شرح سود کی موجود6فیصد کی سطح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اہم معاشی اظہاریوں میں بہتری رہی،تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث مہنگائی کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے جبکہ چین پاک اقتصادی راہداری کے باعث مستقبل میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے امکانات، گورنر سٹیٹ بینک

نندی پور پارو پلانٹ ،نیپرا نے لاگت میں 23 ارب اضافے کی درخواست مسترد کر دی،اضافی رقم صارفین کی وصولی کی حکومتی درخواست بھی مسترد، تاخیر کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا،نیپرا،فرنس آئل پر مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والا پارو پلانٹ پیپلز پارٹی کے بعد موجودہ حکومت کے لئے مشکلات کا باعث بن گیا

افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال،وفد نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے

حکومت کا 4 ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ،مستقل ہونیوالے ملازمین کی کارکردگی، تعلیم اور تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا، جن علاقوں سے پٹرولیم کی پیداوار ہو رہی ہے وہاں مقامی افراد کو ملازمت میں ترجیح دی جا رہی ہے،وزارت پٹرولیم

2015ء میں چین پاکستان کا دوسرا بڑا کاروباری پارٹنر بن گیا ہے،چینی سفیر، اقتصادی منصوبے سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی،سن وی ڈونگ

پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین کو کسی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان ، پاک ایران بارڈر پر دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام حالات کا بہتر بنانے کیلئے خواہاں ہیں بارڈر پر باڑ لگانے کی تجویز زیر غور نہیں، گوادر اور چابہار کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ زیر غور ،جلد سروے کا اہتمام کیا جائے گا ،غیر قانونی تارکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور غیرقانونی ڈیزل اور پٹرول کو سمگلنگ کرنے کی بجائے قانونی شکل دے کر فروخت کریں گے،بارڈر کے قریب پاکستان کے محلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ ڈپٹی گورنر سیستان اور بلوچستان علی اصغر میرشکاری کی مشترکہ پریس کانفرنس

سینیٹر مشاہد اللہ کا ایک بھائی لندن، دوسرا نیویارک میں پی آئی اے اسٹیشن منیجر تعینات

عزیر بلوچ کے اچانک ظہور کا مقصد پتا چل جائے گا ، معاملے پر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے،مولا بخش چانڈیو ،پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے،ہم دہشت گردی میں ملوث ہیں نہ کسی کی سرپرستی کرتے ہیں بلکہ ہم تو آج بھی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، وزیراعظم صاحب آپ جب جمہوریت کے لیے مارے مارے پھر رہے تھے تو صرف پیپلزپارٹی نے مدد کی ،تمام سازشوں، رکاوٹوں کے باوجود ہم وفاق کومضبوط کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ حکومت کو آئینہ دکھارہے ہیں تو اس پر برا کیوں لگ رہا ہے، چوہدری نثار سیدھی بات کریں، وہ پہیلیوں میں کیوں بات کرتے ہیں،مشیر اطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس

”سیاسی جنگ“ قومی اسمبلی میں پہنچنے کے امکانا ت پیدا ہو گئے ، اپوزیشن نے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم کے 6 ماہ میں 9غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان، وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنے پیسے خرچ کئے ،اپوزیشن اراکین نے خارجہ اور خزانہ کی وزارتوں سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردیں

عزیر بلوچ کا والد پیپلزپارٹی کا سپانسر تھا، ذوالفقار مرزا ،عزیر بلوچ کئی لوگوں کی مدد کرتا تھا اس نے کئی بار اغواء ہونے والے لوگوں کو چھڑایا، جب تک موجودہ آرمی چیف ہیں زرداری واپس نہیں آئیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے ، عالمی ادارہ صحت

اسرائیل اور ایران بہت جلدسی ٹی بی ٹی کی توثیق کر دیں گے،بھارتی اخبار کا دعویٰ،مصر بھی اس معاہدے کی توثیق کردے گا،پاکستان بھارت سے پہلے کبھی بھی اس معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا،رپورٹ

واحد پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کی فلم میں اپنے والد کے ساتھ اداکاری کی ہے ، مومل شیخ