بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-30)

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،باچا خان یونیورسٹی حملے کی مذمت ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، دہشت گردی کا خاتمہ اور پرامن پاکستان ہماری پہلی ترجیحی ہے، نواز شریف ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ جاری رہے گی ، کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے، معصوم جانوں کے قتل عام کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب،اجلاس میں کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچانے اور رینجرز سے ہر ممکن تعاون کرنے پر اتفاق

پی آئی اے کی نجکاری ہو گی نہ کسی ملازم کو نکال کر مراعات ختم کی جائیں گی، مشاہداللہ خان،ہڑتال کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے، بلاجواز تالہ بندی کی گئی تو حکومت کو اپنے اختیارات استعمال کرنا پڑیں گے، کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے،چیئرمین پی آئی اے پارلیمانی کمیٹی

ای سی سی اجلاس، پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو2ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ،عارضی طورپربے گھرافرادکو12لاکھ40ہزارٹن گندم کی فراہمی کی منظوری، اسلام آباد،ایکنک نے مواصلات ، صحت ، آبی وسائل ، توانائی کے ایک کھرب بیاسی ارب سترہ کروڑ روپے کے سات منصوبوں کی منظوری دیدی ،ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

پارلیمنٹ میں نواز شریف سے پوچھوں گا میں نے ان سے کیا فوائد حا صل کئے،خو رشید شاہ ،ہم نے ہمیشہ جمہو ریت اور پا رلیمنٹ کو بچا یا ، فرینڈلی اپوزیشن کے بھی الزامات لگے، پوا ئنٹ اسکورننگ کرنا ہو تی تو اس وقت کرتے عمران خان جب کنٹینر پر تھے،نیشنل ایکشن پلان پر سب جھوٹ بول رہے ہیں اور یہ صرف ایک صاحب سچ بول رہاہے،میڈیا سے گفتگو

بلاول بھٹو نے نوازشریف کے خلاف ٹوئٹرپرمحاذکھول دیا،کارٹون بناکرلکھ دیا،یہ ہے اصل مک مکا

اپوزیشن لیڈر کے بھائی کو غیر قانونی طور پر پی ای سی کا چیئرمین لگایا گیا ،رانا تنویر،موجودہ حکومت سے انکی مدت ملازمت سے توسیع بھی کروائی گئی ،وفاقی وزیر

چارسدہ یونیورسٹی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ،چاروں دہشتگردعقبی دیوارپھلانگ کراندرداخل ہوئے ،ہاسٹل ،کنٹین اورگیسٹ ہاوٴس میں فائرنگ کی

یورپی یونین کا پاکستان میں سزائے موت پر پابندی اٹھنے، ملٹری کورٹس میں مقدمات میں رازداری اور صحافیوں کو درپیش خطرات پر تحفظات کا اظہار

الیکشن کمیشن کوہرقسم کی کرپشن سے پاک اور عام انتخابات میں دھاندلی کے مجرمان کوسزاء دلانے کے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچاوں گا،عمران خان ، چیئرمین نیب کو پی پی پی اورمسلم لیگ ن نے مل کرتعینات کیاہے ،دونوں مک مکاوٴکے ذریعے سے عوام کولوٹ رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ بناناچین کی ضرورت ہے ،یہ کریڈٹ نوازشریف کونہیں جاناچاہئے ،نوازشریف نے بہترین منصوبے کومتنازعہ بنادیا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

موجودہ حکومت ختم کرکے قومی حکومت بنائی جائے، اعتزاز احسن ، یہ سب ڈرپوک ہیں، ڈرپوک لوگ دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،تعلیمی اداروں کو بند کرکے آپ دہشت گردوں کے ہاتھوں کھیل گئے،ڈاکٹر عاصم حسین کرپٹ ہوسکتے ہیں لیکن دہشت گرد نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاک بھارت ریل مواصلاتی معاہدے میں تین سال کی توسیع،معاہدے کی مدت 19 جنوری 2016 سے 18 جنوری 2019 تک بڑھا دی گئی ،مدت دونوں ممالک کے درمیان باہمی رضامندی سے بڑھا ئی گئی ، بھارتی میڈیا