بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-28)

کراچی آپریشن ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا، جنرل راحیل شریف،کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،آرمی چیف

شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل ، تحقیقات حکم امتناعی کے خاتمے کے بعد منظر عام پر لائی جا ئیں گی ، نیب حکام

پاک فوج میں تقرروتبادلے، 11 میجر جنرلز اہم پوسٹوں پر تعینات، میجر جنرل اظہر صالح وائس چیف آف جنرل سٹاف، میجر جنرل شاہین آئی جی ایف سی کے پی کے ،میجر جنرل طارق جاوید ڈی جی ایس پی ڈی ، میجر جنرل آفتاب ڈی جی پرسنل ایڈمنسٹریشن ، میجر جنرل ارشاد ڈی جی پی پی اینڈ اے جبکہ میجر جنرل خالد ڈی جی پی ایم او تعینات

موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا،عمران خان، 2018 ء کا الیکشن شفاف بنانے کے لئے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی ، اگر دھاندلی کرنے والوں کوسزا نہیں ملے گی تو دھاندلی کو روکا نہیں جاسکتا،ُسینئروکیل عرفان قادر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، تحریک انصاف کی ممبرشپ اب ایک میسج سے حاصل کی جا سکے گی

داعش اپنا دائرہ پاکستان سے پرتگال تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،روس ،دہشتگرد تنظیم سے درپیش خطرا ت سے نمٹنے کیلئے پوری عالمی برادری کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا ، سرگئی لاروف

کراچی ،ڈاکٹر عاصم کی 450 ارب روپے کی کرپشن کا ایک اور انکشاف سامنے آگیا،ڈاکٹر عاصم نے کھاد کی قیمت850سے 1530 روپے فی بوری تک پہنچائی اور کمیشن وصول کیا

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بنائے گئے قوانین بے سود رہے، مولانا فضل الرحمن،سانحہ آرمی پبلک سکول ،باچا خان یونیورسٹی سمیت دیگر دہشت گردی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے مکمل حمایت کرتاہوں،پشاور میں بھتہ خوری عروج پر ہے، پہلے بھتہ خور پیسے پہنچانے کی بات کرتے تھے اب کہتے ہیں خود پیش ہو جاؤ، مدارس کے خلاف مغرب کے ایجنڈے کے تحت کارروائی کی جا ررہی ہے،کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو اختیارات ملنے چاہئیں، کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تو عوام کو ریلیف ملنا چاہئے ،سربراہ جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو

سینیٹ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، قومی احتساب ترمیمی بل پر غور،صوبوں میں بد عنوانی کے خاتمے کے محکمے موجو دہیں وفاق کے 58 محکمے ہیں وفاق وہاں کام کرے صوبائی اختیارات پر حملے کا صوبوں کو شک نہیں ہونا چاہیے،تاج حیدر،بدعنوانی صوبائی معاملہ ہے وفاق صرف وفاقی محکموں اور ملازمین کے لئے قانون سازی کر سکتا ہے اور ایف آئی اے کاکردار اور اختیار بھی صرف وفاق تک ہے،فاروق نائیک،صوبے قانون سازی کر لیں تو اختیارات کا تعین کرنا مناسب ہو گا،خیبر پختونخوا نے قانون سازی کر لی دوسرے صوبوں کی قانون سازی کا انتظار کر لینا چاہیے،راجہ ظفر الحق

جنوبی ایشیائی ممالک میں بجلی و گیس پاکستان میں سب سے مہنگی ہونیکا انکشاف،اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ،غربت میں مزید اضافہ ہوگا، قیمتوں کے حوالے سے تقابلی جائز رپورٹ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ترقیاتی بجٹ 27فیصدکم کرنے کا مطالبہ کر دیا،مالی خسارہ کم کرنے کیلئے ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص بجٹ 1513 ارب روپے سے کم کرکے 1111 ارب روپے کیا جائے، آئی ایم ایف،موجودہ مالی خسارے 5.8 فیصد پر آئی ایم ایف کو تحفظات،خسارہ جی ڈی پی کا 4.3 فیصد تک لایا جائے ،آئی ایم ایف کی ہدایت

اورنج لائن منصوبہ،عالمی ادارے یونیسیف نے بھی اعتراض اٹھا دیا،پنجاب حکومت واضح کرے اتنی بڑی رقم سے صرف ایک شہر میں سہولیات کیوں پیدا کی جا رہی ہیں ، تاریخی عمار تیں منصوبے کی لپیٹ میں آرہی ہیں جس پر تشویش ہے، یونیسیف

وزیراعظم محمد نوازشریف سوئٹزرلینڈ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،وزیر اعظم کی ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سمیت بہت سے اہم اجلاسوں میں شرکت ،دنیا کے اہم سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں

پاکستان اور ایران کا سمگلروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،ایران پاکستان کیلئے نیک خواہشات و جذبات رکھتا ہے،تعلقات کو مزید مستحکم بنائینگے،ایرانی ڈپٹی گورنر، عالمی پابندیوں ہٹے سے پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، چیف سیکرٹری بلوچستان

پی ٹی اے کے 182 ٹیلی کام کمپنیوں کے ذمے41ارب 70کروڑ کے بقایاجات ڈوب جانے کا انکشاف ،بقایا جات میں سب سے بڑی رقم 22ارب13کروڑ روپے انسٹافون نامی کمپنی کے ذمے بقایا ہیں جس کا لائسنس کینسل کر دیا گیا،ایم ایس ٹیلی کارڈ کے ذمے3ارب 25کروڑ،ورلڈ کال کے ذمے2ارب 89کروڑ ،پی ٹی سی ایل کے ذمے 1ارب 71کروڑ ،میسرز ڈین کام کے ذمے1ارب 65کروڑ، ڈی وی کام کے ذمے 1ارب59کروڑ جبکہ گریٹ بیر کے ذمے 71کروڑ 44لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں،پی اے سی میں رپورٹ

پاکستان کا پہلا شمسی جہاز فضاء میں پرواز کرنے کے لئے تیار،ہوائی جہاز کو شمسی ون کا نام دیا گیا ہے