بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-27)

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سال 2015 کی رپورٹ جاری کردی،پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی اور 126 ویں سے 116 ویں نمبر پرآگیا ، کرپشن میں کمی کرنے والا پاکستان سارک ممالک کاواحد ملک بن گیا،موجودہ حکومت کے اقدامات سے کرپشن میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے ،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر ، ڈنمارک دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں سرفہرست ،شمالی کوریا اور صومالیہ دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہیں ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین کا استعمال،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب ،افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کواحتجاجی مراسلہ دیا گیا،ثبوت فراہم کردیئے،افغانستان ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے،دفترخارجہ

این اے 125،سپریم کورٹ کا نادرا کو 3ماہ میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم،اڑھائی پونے تین سال بعد انتخابی ریکارڈ کی کیا پوزیشن ہو گی،فارم 13 کا بھی جائزہ لینا پڑے گا،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی،الیکشن ٹریبونل نے 7 پولنگ اسٹیشنز کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ سنایا،احمد اویس، شناخت کرالیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں،وکیل سعد رفیق،ووٹوں کی تصدیق کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، کچھ نہیں ملے گا،سعد رفیق،یہ معلوم نہ تھا کہ عوامی عدالت سے الیکشن جیتنے کے بعد قانونی عدالتوں سے انصاف کیلئے پونے تین سال چکر لگانا پڑیں گے اور فیصلہ نہیں ہو گا،سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اب سیاستدان ہیں، اخلاقی طور پر سرکاری بلٹ پروف گاڑی نہیں رکھنی چاہئے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

الیکشن ٹربیونل نے این اے 122انتخابی دھاندلی کیخلاف عبدالعلیم خان کی انتخابی عذر داری مسترد کر دی،ٹربیونل نے پی پی 147سے ن لیگ کے ناکام امیدوار محسن لطیف کی درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، ملک میں امن وامان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی ،نادرا میں غیر قانونی شناختی کارڈز کی روک تھام سمیت ڈی پورٹیز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال،اجلاس میں نیشنل کوارڈینٹرنیکٹا احسان غنی ،چےئرمین نادرا،آئی جی اسلام آباد پولیس ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کی شرکت،ذرائع

”قرض اتارو ملک سنوارو“ کا پیسہ کہاں گیا،وزیراطلاعات صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے،افسوس ہے آپ کو اے پی پی میں نوکری دی ہوئی ہے،پرویز رشید، عمران خان پر ضرور تنقید کریں لیکن سوال کا جواب بھی دیں، ایک اور صحافی کے ردعمل پر وزیراطلاعات پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے،الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ہمیشہ تسلیم کیا لیکن الیکشن کمیشن کے رویوں پر تشویش بھی ہے، الیکشن کمیشن کا وکیل عمران خان کے وکیل کی حمایت کرتا ہے،وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ کچھ مفاد پرست عناصر نے اچھالا،خواجہ آصف،وزیراعظم ہاؤس میں ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی تھی اور معاملے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، چیئرمین سینٹ نے جس دن رولنگ دی اس دن سینٹ میں موجود تھا ، میرے خلاف رولنگ سے کسی کو خوش ہوئی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں جمہوریت کی مضبوطی کا کریڈٹ راحیل شریف کو جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہمی وفاقی حکومت سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب،سابق چیف جسٹس کو تین سینئر وکلاء کے کہنے پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی آئینی اور قانونی طور پر یہ گاڑی رکھنے کے مجاز نہیں، در خواست گزار

ن لیگ کے صوبائی رکن اسمبلی مسرور جتوئی کی کامیابی کالعدم قرار، سپریم کورٹ کا پی ایس 23 سندھ نوشہرہ فیروزمیں دوبارہ انتخابات کرا نیکا حکم

پشاور،ناقص سکیورٹی پر200 سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج ، قانون کے تحت ناقص سکیورٹی پر ادارے کے سربراہ کو جرمانہ اور 6 ماہ سے ایک سال کی قیداور چالیس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے