بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-26)

مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا ،مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجاوٴں گا ، آ رمی چیف،پاک فوج عظیم ادارہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں پوری عزم و استقلال کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان کا قومی مفاد مقدم ہے جس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،جنرل راحیل شریف

مجموعی سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی،چوہدری نثار،نیپ کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیاں سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں سمیت ہماری مسلح افواج کی مسلسل کوششوں اور پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی بدولت ہی ممکن ،ملک کی داخلی سلامتی پر اندرونی، علاقائی اور جغرافیائی و سیاسی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں، 30 نئے ترقی پانے والے میجر جنرلز سے ملاقات کے دوران گفتگو

سیاسی رہنماوٴں کا آرمی چیف کے توسیع نہ لینے کے فیصلے کاخیرمقدم،توسیع کی روایت کوپروان نہیں چڑھناچاہئے،زرداری،راحیل شریف کی عزت قوم کی نظروں میں اوربھی بڑھ گئی،عمران خان

قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015 کی منظور ی دیدی، بل کی منظوری سے پاکستان کی حلال اشیاء کی برآمدات میں فائدہ ہو گا ،رانا تنویر حسین

پاکستان سعودی عرب وایران کے کسی قسم کی ثالثی نہیں کروا رہا۔ عادل الجبیر ،ایران کواپنے ہمسایوں سے متعلق پالیسی اور حکمت عملی بدلنا اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاےئے ، سعودی وزیرخارجہ کی میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ،گوادر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5ماہی گیر زخمی

این ایف سی کے ذیلی ورکنگ گروپ کا اجلاس ،خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے مختص حصے کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا

راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا ،پرویز مشرف،ان کا ذاتی حق ہے وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے، سانحہ چار سدہ میں را اور افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہیں، حافظ سعید دہشت گرد نہیں، مسعود اظہر دہشت گرد ہے ،اس حوالے سے حکومت ایکشن لے، سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ

وزیراعظم کی نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم میں سفارش اور اقربا پروری کا انکشاف

لاہور،پنجاب میں درختوں کی کٹائی پرعائدپابندی ختم ، آرڈیننس جاری