بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-22)

آرمی چیف کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ٹیلی فونک گفتگو ، افغان قیادت سے چار سدہ حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈنے اور نشانہ بنانے کیلئے تعاون مانگ لیا ،چار سدہ حملے میں ملوث دہشتگردوں سے افغان سمیں برآمد ہوئی ہیں، ذمہ د ا روں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے افغان حکوت تعاون کرے، جنرل راحیل شریف، امریکی افواج کے کمانڈر جان کیمبل سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو

نواز شریف چار سدہ واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی خود کررہے ہیں ، چارسدہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ،وزیرا عظم، دہشتگردی اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ، اقتصادی راہداری منصوبے سے دنیا کی نصف کے قریب آبادی مستفید ہوگی، تاپی گیس منصوبے سے خطے کے ممالک قریب آئیں گے، افغانستان میں استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بھارت سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں،وزیر اعظم کا ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موضع پر مباحثے کے دوران اظہارخیال

پاکستان اور بھارت کے سیکورٹی ایڈوایزز کے درمیان ملاقات جلد متوقع ،پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پاکستان نے بھارت کوہرقسم کی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان سمیت خطے میں امن کے خواہش مند ہیں، چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مزمت کرتے ہیں ،باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کی تفتیش جاری ہے سکیورٹی ادارے اس حوالے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ترجمان وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

پاک افغان سرحد کی حفاظت کیلئے ایک لاکھ 83ہزار فوجی تعینات کئے گئے ہیں ، خواجہ آصف ،سرحد پار دونوں اطراف میں ناپسندیدہ عناصر ٹھکانے موجود ہیں ،خطے کی مخصوص جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے بارڈر پر غیر قانونی آمدورفت کا سلسلہ زیادہ ہوتا ہے، افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد حکومت پاکستان اپنے خرچے پر بارڈر کی نگرانی کرے گی،وفاقی وزیر دفاع کا سینٹ میں سوالات کے جواب کے دوران اظہار

پاکستان،افغانستان اور امریکہ نے افغا ن امن کیلئے4فریقی میکانزم کو خوش آئند قرار دیا، ابتدائی2اجلاسوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار،وزیر اعظم کی ڈیووس میں افغان صدر اور امریکی نائب صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال افغان مفاہمتی عمل اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال،افغان صدر اور امریکی نائب صدر کی چارسدہ حملے کی مذمت

شہری علاقوں میں موجود سفارتخانوں اوردفاتر کے خلاف کاروائی کا حکم ، کارروائی میں کسی بااثر اور ذاتی پسند نا پسند پر استثنیٰ نہ دیا جائے ۔ عدالت سب کا احترام کرتی ہے مگر عدالتی حکم اور قانون پر ہر حال میں عمل کرائے گی،سپریم کورٹ ، بلاول بھٹو زرداری کے گھر کو دفتر کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا ۔ 7 روز میں پارٹی دفتر خالی کر دیں گے ،پیپلزپارٹی کے وکیل کی عدالت کو یقین دہانی

خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس، چارسدہ واقعہ کی شدید مذمت ،شہداء کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان ، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، وفاقی حکومت سے ایف سی کو ملک کے دیگر حصوں سے واپس صوبے کے حوالے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کامطالبہ ،آئی جی پی اور سیکرٹری ہوم کی صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ

وزیرداخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالدشمیم کی میڈیاسے بات چیت کانوٹس لے لیا،ملزم کی اس طرح گفتگوکیس پراثراندازہوسکتی ہے ،کیس کومیڈیاپرسرکس بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،،چوہدری نثار

انوشہ رحمان نے آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک مشین استعمال کرنے کی نوید سنا دی،نادرا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تکنیکی حل پر رضا مند ہوگیا ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز کمیٹی میں دی گئی ہیں،آئندہ اجلاس میں مزید پیش رفت ہو گی، وزیر مملکت آئی ٹی کی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ

جنوبی وزیرستان میں افغانستان سے میزائل حملہ،6راکٹ داغے گئے،1دکان پرگرنے سے 3افغانی جاں بحق1پاکستانی شدیدزخمی،حملہ سرحدبندکرکے پاک افغان تعلقات کشیدہ کرنے کی سازش ہے،گورنرفوری نوٹس لیں،اہلیان علاقہ کی اپیل

وزیردفاع کے متعدد بار بلانے کے باوجود ایوان میں نہ آنے پر سینٹ اجلا س میں آنے پابندی عائد کردی گئی ، خواجہ آصف نے انکے آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق بیان بحث کیلئے عابد شیر علی کو بھیجا کہ وہ سینٹ بتائیں بحث شروع کر دی جائے وہ آخر میں فائنڈنگ کر دیں گے ،عابد شیر علی کی درخواست کو چیئر مین سینٹ کا ماننے سے انکار، 10منٹ تک کارروائی معطل کر دی گئی ، دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر عابد شیر علی نے کہا وفاقی وزیر دفاع کہتے ہیں وہ تحریری طور پر ایوان کو اگاہ کر دیں گے بحث شروع کی جائے ،چیئرمین سینٹ نے متعدد بار ایوان میں موجود وزرا سے بھی رائے طلب کی ،وزراء کی بحث شروع کرانے یا اجلاس ملتوی کرنے کیلئے منت سماجت بھی کام نہ آئی ،ایوان کے استحقاق کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا، یہ میر ی ذمہ داری ہے نکے حقوق کی پاسداری کروں ،چیئرمین سینٹ ،وزیر دفاع کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود وہ سینٹ میں نہیں ،آئین کے مطابق ان آئندہ سینٹ اجلاس میں آنے پر پابندی ہے ،رضاربانی کی رولنگ

آصف زرداری کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ،شریف حکومت کیخلاف شکا یات کے انبار لگادیئے

دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت اورتعاون جاری رکھیں گے،چین،باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردحملے کی مذمت

محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے اقامہ میں 3 ماہ کی توسیع