بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-21)

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ،پروفیسراور16 طلبہ سمیت 22افراد شہید، 60سے زائدزخمی ،فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان4 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ،چاروں دہشت گرد ہلاک،شہید ہونے والوں میں 16 طالبہ شامل ،زخمی مختلف ہسپتالوں میں منتقل،15 کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دہشت گردوں نے صبح 9:15 منٹ پر شدید دھند میں حملہ کیا ،یونیورسٹی کے عقبی دیوار پر لگی خار دارتاریں کاٹ کر داخل ہوئے،عینی شاہدین،حملے کے وقت یونیورسٹی میں 3 ہزار کے قریب طالبہ اور600 مہمان یونیورسٹی میں موجودتھے ،وائس چانسلر باچاخان،صدر ،وزیر اعظم ،سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی حملے کی شدید مذمت ،3روزہ سوگ کا اعلان

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے میں 18طلباء سمیت 20افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے دہشتگرد حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے حوالے سے اہم معلومات ملی ہیں ، دہشت گردو ں کے پاس افغان سمیں ا ور دستی بم بھی تھے، ،دہشت گرد حملے کے د وران بھی ٹیلی فون کالیں کرتے رہے،دہشتگردوں سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں،ان سے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے ، فنگر پرنٹس پر نادرا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، فوج موقع پر پہنچی تو چاروں دہشتگرد زندہ تھے، آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں سر حد پار چلے جانے والے دہشتگرد ا ب وہاں سے کارر وائیاں کر رہے ہیں ، تمام حکومتیں اور فوج مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری طاقت سے جاری رکھنے پر اتفاق

سانحہ چارسدہ،2دہشتگردوں کی عمر18 سال سے کم،نادرا نے رپورٹ تیار کر لی،رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی،چوہدری نثار کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیوررٹی اداروں سے معلومات شیئر کرنے کی ہدایت

دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی اسلئے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،عمران خان ،خیبرپختونخوا میں64ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی ،یونیورسٹی کی سیکورٹی پر معمول کے مطابق54سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے،پاک فوج ،پولیس اور سیکورٹی گارڈز بروقت کارروائی نہ کرتے توبہت بڑا نقصان ہوسکتا تھا، باچا خان یو نیورسٹی کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیپلز پارٹی کی قیادت کا نیب،ایف آئی اے اور ر ینجرز کی کارروائیوں کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوا کر قائد حزب اختلاف بنوانے پر غور شروع

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل پر جرح ،پرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم کے مارک سیگل سے سوالات،بے نظیر کو پرویز مشرف کا فون آیا اوروہ پریشان ہو گئیں ،بی بی کا چہرہ سرخ ہو گیا ، پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کی سلامتی کو ان کے تعاون سے مشروط کیا ، امریکی صحافی مارک سیگل،کیا بے نظیر نے ملنے والی دھمکیوں سے متعلق امریکہ یا پاکستان میں کہیں کوئی رپورٹ کرائی ،فروغ نسیم ،کمشنر آفس راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل پر جرح

آرمی چیف کا باچا یونیورسٹی کا دورہ ،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی تفصیلی بریفنگ دی گئی،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، جنرل راحیل شریف کی ہدایت

سانحہ چارسدہ،دہشتگردوں نے دھند میں یونیورسٹی داخل ہونیکی کوشش کی،19شہید،19زخمی ہوئے،پرویزرشید،سیکیورٹی گارڈز نے دہشتگردوں کو روکا، تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا،پارلیمنٹ سیکیورٹی اداروں کی پشت پر ہے، وزیراطلاعات کا قومی اسمبلی میں بیان،فوج اور صو بائی پولیس آپریشن کر رہی ہے نادرا کی فرانزک ٹیم روانہ ہو گئی،آپریشن مکمل ہوتے ہی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی جائیں گی،وزیرمملکت داخلہ بلیغ الرحمان،فائرنگ بند ہو گئی یونیورسٹی کیمپس کلیئر کرا لیا،شاہ محمودقریشی، ایک اور اے پی سی بلا کر نئی حکمت عملی بنائی جائے،اکرم دارنی اور دیگر کا سانحہ چارسدہ پراظہار خیال،اجلاس آج تک ملتوی

سی پیک اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان کے مفادات کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے، احسن اقبال، حب کو پاور پراجیکٹ کے استعداد کار کو 1200میگا واٹ سے بڑھاکر 2400میگا واٹ کیا جارہا ہے ، لسبیلہ کو جانے والی ٹرانسمیشن لائن کو تبدیل کرکے ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کریں گے،وفاقی وزیر کا رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ سے ملاقات میں اظہا ر خیال

نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ،پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے سینٹ میں قرار داد منظور ،سانحہ چار سدہ پر سینٹ ارکان نیشنل ایکشن پلان کیخلاف پھٹ پڑے، ایکشن پلان پرروح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہورہا،وفاقی وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ،وقت آگیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے حتمی فیصلہ کریں کہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا،ستارہ ایاز،ایک ہفتہ سے دھمکی تھی مگر کچھ نہ کیا گیا،شیری رحمان،دہشتگرد بچوں کا سکول پہنچنے سے پہلے کلاس رومز میں انتظار کرتے رہے،عطاء الرحمان،گھروں میں آگ لگی ہے ارباب اختیار غیر ملکی دورے پر ہیں،سسی پلیجو،صرف ایک گولی ہماری گودیں اجھاڑ کر چلی جاتی ہے ،ثمینہ عابد،ایوان کو بتایا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان میں کیا ہورہا ہے،مشاہد حسین، پارلیمنٹ ایک زبان ہوکر نیشنل سکیورٹی کونسل کمیٹی تشکیل دے،رضا ربانی

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘بدعنوانی سے ترقی اور خوشحالی کا عمل متاثر ہوتا ہے‘قمر زمان چوہدری، قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف 2016ء میں بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گا ،چیرمین نیب

ترک صدررجب طیب اردگان کا وزیراعظم نوازشریف کوفون ،چارسدہ میں یونیورسٹی پرحملے کی مذمت

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے فی لیٹرتک سستاہونے کاامکان

پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا‘ ترجمان دفتر خارجہ

باچا خان یونیورسٹی حملہ، دہشت گردوں سے اہم دستاویزات برآمد ہوئیں ،چار دہشت گرد غیر ملکی ،کم عمر، پشتو بولنے والے اور حلیے طلباء کے بنا رکھے تھے، 2 حملہ آور فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کئے گئے ، 2 نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا، یونیورسٹی حملے کی ابتدائی رپورٹ

ایل این جی درآمد کا قطر کے ساتھ ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہو ا ، حکو مت ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو دیا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم،ایران گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے تاپی گیس منصوبہ اور کراچی لاہور گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل ہو گا ان منصوبوں سے ملک میں گیس کی قلت پوری کی جائے گی ، شہزادی ٹوانہ

بھٹو خاندن ایک بار پھر امریکہ میں متحد ہو گا ،سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو امریکہ طلب کر لیا ، آصفہ، بختاور اپنی سالگرہ بھی امرکہ میں منائیں گی ،بلاول سمیت سارا خاندان امریکہ صدر کے ناشتے میں بھی شرکت کرے گا