بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-20)

سعودیہ ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور ایران کا فوکل پرسن مقرر کرنے پراتفاق، وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی قیادت سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات، خطے میں کشیدگی اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ،دونوں مسلمان ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ پاکستان کا مقدس مشن ہے، معاملات کو سلجھانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ،وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

پشاور،تحصیل جمرود کارخانوں پولیس پھاٹک کے نزدیک خودکش دھماکہ،لائن افسر حاجی نواب شاہ ، ٹی یو جے خیبر کے سابق صدر محبوب شاہ اور بچے سمیت 12افراد جاں بحق ،25زخمی

پاکستان کا کروز میزائل ”رعد “کا کامیاب تجربہ ،میزائل 350 کلومیٹر تک حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،صدر مملکت اور وزیراعظم کی انجنیئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد

پارٹی میں مختلف عہدوں کیلئے نامزدگیوں کا کلچر ہر صورت میں ختم ہونا چاہیے ، ایک خاص وقت کے اندر پارٹی انتخابات ہونے چاہئیں، ہم آئندہ عام انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں ، چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں پارٹی کے اندر منتخب عہدیدار وں کے ساتھ جایا جائے ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیپلزپارٹی کے پی کے کے سینئررہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو

سزائے موت کے قیدی ممتاز قادری نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کر دی ، اپیل وزیراعظم آفس کوبھجوائی جائے گی ، وزیراعظم صدر مملکت کو ایڈوائس کرینگے

خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی ،9دہشتگرد ہلاک ہوگئے

اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر ایران سے بات نہیں کرسکتے،سعودی کابینہ، سعودی کابینہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے وزیراعظم اور آرمی چیف کو کوششوں کو سراہا

کولیشن سپورٹ فنڈ میں اب تک13.7ارب ڈالر ملے،سینٹ کمیٹی کو بریفنگ،امریکہ نے پاک افغان سرحدی مینجمنٹ کیلئے10کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی ہے، کولیشن سپورٹ فنڈ میں امریکہ سے 2ارب ڈالر لینے ہیں،دفاعی حکام،کمیٹی کی ڈی ایچ اے حکام کو15فروری تک تحریری جواباتدینے کی ہدایت ،نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس ایکٹ 2015کی بھی منظوری

34 ملکی کولیشن میں پاکستان کا کردار متوازن ہے،سرتاج عزیز،اتحاد بننے اور پاکستان کی شمولیت کے بارے میں دفتر خارجہ آگاہ تھا بے خبری کا تاثر غلط تھا،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

انڈین لابی اور حسین حقانی امر یکہ میں ایف 16 طیارو ں کی فراہمی کی مخالفت کر رہے ہیں،خواجہ آصف کا انکشا ف ،مخالفت کے با وجو د امریکی انتظامیہ ہمیں یہ طیارے دینا چاہتی ہے, مسلم ممالک کا اتحاد ، ایران یا شیعہ مخالف نہیں ،سعودی عرب کی جغرافیائی سیکیورٹی کو خطرہ ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہو گا ، وزیر دفاع کا قو می اسمبلی میں پالیسی بیا ن

فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے با وجود نیپراکے الیکٹرک کو بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم د یدیا ، نادرا سے 3 مہینوں میں رپورٹ طلب،تصدیقی عمل کے اخراجات تحریک انصاف کے عثمان ڈار برداشت کریں گے

وزیراعظم سعودی عرب اور ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈیووس سوئٹزرلینڈ روانہ ، تہران ایئر پورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو رخصت کیا،وزیراعظم 20 سے 25 جنوری تک ڈیووس میں منعقد ہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے

بھارت میں کوئی کاروبار ہے نہ کسی بھارتی سے شراکت داری،حسین نواز،نواز شریف کا میرے کاروبار سے تعلق نہیں، نواز شریف کی آمدن زراعت اور فیکٹریوں میں شیئرز سے ہے جس پر وہ ٹیکس دیتے ہیں،سجن جندل سے دوستی ہے وہ لاہور شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے مودی کے دورے کا انہیں علم نہیں تھا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

حکومت اپنی نااہلی پرہمیں موردالزام نہ ٹھہرائے،حسین حقانی

پاکستان کا اسپیشل سروسز گروپ دنیا کی بہترین خصوصی افواج میں چوتھے نمبر پر ہے :خلیج ٹائمز ،پاکستان کی خصوصی آپریشن فورس ”اسپیشل سروسز گروپ“ کی بنیاد برطانوی ایس اے ایس اور امریکی بحریہ کے سیلز کے ماڈل پر ہے‘قیام 1956 میں آیا‘ گروپ کو دنیا کی بہترین خصوصی افواج میں سے ایک مانا جاتا ہے‘ملکی اور بین الاقوامی سطح پاک بھارت سمیت اہم کارروائیوں میں حصہ لیا‘طالبان اور دیگر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے‘ ابتدائی برسوں میں اس نے امریکی افواج سے تربیت لی ‘جدید چینی ساز و سامان سے لیس ہے‘ سخت انتخاب کے طریقے اور تربیت کے معیار نے اسے دنیا کی بہترین خصوصی فورسز میں ایک بلند مقام دے رکھا ہے،خلیجی اخبار کی رپورٹ

وزیراعظم کا ٹی وی چینلز پر سلمان شہباز کی سعودی فرمانروا اوردیگر پاکستانی حکام کے ساتھ تصویر دکھانے کا نوٹس، معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم ، چیئرمین پیمرا نے بھی تحقیقات شروع کردیں، چوبیس گھنٹے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی

جنوری 2015 تا جنوری 2016، عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 44 فیصد کم،پاکستان میں 8.5 فیصد اضافہ،جنوری 2015 میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 70.29 فی لیٹر ،جنوری 2016 میں 76.26 روپے ہے،2015 میں پٹرول کی قیمت 44.70 ڈالر فی بیرل تھی،2014 سے 2016 تک کی پٹرول کی قیمت میں کمی اور پاکستان میں تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو 11 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا