بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-19)

وزیراعظم نواز شریف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، ایران سعودی عرب کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صور رتحال پر تبادلہ خیال ،پاکستان،سعودی عرب کا دفاع،سیکورٹی ،معیشت میں تعاون پراتفاق ، دوطرفہ تعلقات کومزیدمستحکم بنانے پرزور،پاک سعودی عرب قیادت کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

کوئٹہ،اکبر بگٹی قتل کیس میں پر ویز مشرف ،آفتاب شیر پاؤ اور میرشعیب نو شیر وانی کی درخواست منظور ،بری کر دیاگیا،درخواست گزار کی نواب اکبر بگٹی کی قبر کشا ئی ،ڈی این اے ٹیسٹ ،گوا ہان طلبی اور ہائی کو رٹ احکاما ت پر عمل در آ مد سے متعلق درخواستیں مسترد

بولان،مارگٹ میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ،5 اہلکار شہید ،2 زخمی

پٹرول کی قیمت میں کمی سے حکومت کو 11 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا،عمران خان،خیبرپختونخوا حکومت نے 7 ارب کی لاگت سے فلائی اوور منصوبہ مکمل کر لیا، ارادہ ہو تو فلائی اوور اور انڈر پاسسز لاہور کے علاوہ دوسری جگہ پر بھی بنائے جا سکتے ہیں،کے پی پولیس مثالی بن چکی، پورے صوبے کو مثالی بنائیں گے ،قومیں صرف سڑکیں اور پل بنانے سے ترقی نہیں کرتیں، باب پشاور فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مسعود اظہر سمیت 20 افراد کی حوالگی ،بھارت نے ڈوزئیر تیار کرلیا ،جلد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا

افغانستان میں چار فریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری ، طالبان گروپس سے فوری مذاکرات شروع کر نے کا مطالبہ ، سیاسی اختلافات افغان عوامی امنگوں کے مطابق بات چیت سے حل کئے جائیں، افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے، ہر قسم کی دہشت گردی خطے کے ممالک کیلئے خطرہ ہے،اعلامیہ ، آئندہ چار ملکی اجلاس چھ فروری کو پاکستان میں ہوگا

قانون کی حکمرانی،بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے ،چیف جسٹس،کوئی شخص یا ادارہ آئینی اور قانونی اختیار سے تجاوز کرکے بنیادی حقوق کی پامالیکرے تو عدلیہ مداخلت کر کے اس کا تدارک کرے،عدلیہ کسی تنازعہ کی صورت میں فریقین کے حقوق کا تعین کرکے فیصلہ صادر کرے،قومی لیڈرشپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب

چھوٹے مقدمات نیب کو بجھوا دیئے، اربوں کی کرپشن والے آزاد پھر رہے ہیں،سپریم کورٹ،نیب میں برطرف افسران کام کر رہے ہیں ، 10 کروڑ کی کرپشن میں ملوث ملزمان کو ایک کروڑ لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے،جسٹس امیر ہانی مسلم،عدالت نے اشفاق اور زوا کی ضمانت کے مقدمے میں ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ملزمان کو مقدمے کی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

یو ٹیوب پاکستانی ورژن کے ساتھ کھل گئی،آئندہ کوئی بھی گستاخانہ مواد اپ لوڈ ہوا تو فوری ہٹا دیا جائے گا، حکومت اور گوگل کا معاہدہ

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات امریکی صدر کو نکتہ نظر تبدیل کرنے پر مجبور کردیں گے،سرتاج عزیز، مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ سے داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں جنم لے رہی ہیں پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات‘ عدم مداخلت کی پالیسی پرکاربند ہیں،سینٹ میں اظہار خیال، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان شروع کیاجس کے بہت ہی اچھے نتائج نکلے ہیں۔مشاہد حسین کا امریکی صدر کے بیان پر تحریک پر اظہار خیال، امریکی صدر کا بیان لمحہ فکریہ ہے،پالیسیوں کو تبدیل کرکے اچھے اور برے طالبان کی اصطلاح ختم کرنی ہوگی،اعظم سواتی، امریکی صدر کا بیان کھلی دھمکی کے مترادف ہے،سینیٹر تاج حیدر، پاکستان اس دن سے غیر مستحکم ہوگیا ہے جب ہم نے پاک فوج کو جہاد فی سبیل الله کے نام پر استعمال کیا اور خارجہ پالیسی دوسروں کے ہاتھ میں دے دی،سینیٹر فرحت الله بابر ودیگر کا اظہار خیال

این اے218 کے ضمنی انتخابات،پیپلزپارٹی کے مخدوم سعیدالزمان 75000ووٹ لیکرکامیاب،مجلس وحدت مسلمین کے فرمان شاہ 13000ووٹ حاصل کرسکے

آصف علی زرداری نیو یارک پہنچ گئے ، بلاول بھٹو بھی نیویارک پہنچ رہے ہیں ، رحمان ملک بھی انکے ہمراہ ہونگے، امریکی انتظامیہ اور کیپیٹل ہلز میں امریکی اراکین کانگریس کے سرکردہ اراکین سے ملاقاتیں کرینگے

ایران سے عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد نواز شریف تہران کا دورہ کرنیوالے پہلے عالمی رہنماء ہوں گے،طلال چوہدری ، وزیراعظم دس فروری کو قطر کے ساتھ دنیا کا سستا ترین ایل این جی معاہدہ کریں گے، صحافیوں سے گفتگو

یہ با ت درست ہے چودھری نثا ر وزیر اعظم کی بات نہیں مانتے ہیں،مولا بخش چانڈیو ، وزیر اعظم سے پوچھا جائے وزیر داخلہ انکے احکامات کیوں نہیں مانتے ، وزیر اعظم نے اگر ان سے کہا کہ فلاں جگہ جاوٴ تو وہ وزارت چھوڑ دیں گے مگر وہاں نہیں جائینگے ، چودھری صاحب کے متعلق میاں صاحب بے بس نظر آتے ہیں، الیکٹرانک میڈیا کورس کی افتتاحی نشست کے بعد میڈیا سے گفتگو

عمران فاروق قتل کیس،ملزم معظم علی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے،قتل لندن میں ہوا لیکن مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا ،یہ تمام کارروائی غیر قانونی ہے،عمران فاروق عدالتی مفرور اور کئی بے گناہ لوگوں کا قاتل تھا اس کے مرنے سے امن ہوا ،وکلاء کے دلا ئل

پا کستا ن نے آئی ایم ایف کو بجلی چوری ایکٹ مارچ سے نافذ العمل کرا نے کی یقین دھا نی کرا دی ،گزشتہ 12 ماہ میں 88 سے 90 فیصد ریکوریا ں ہوئی ہیں ، وزارت قانون سے مل کر ایسا نظام لا رہے ہیں جو کہ بجلی چوری کے کیسز کو نمٹائیگا ،پاکستان کا آئی ایم ایف کو بیان