بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-17)

وزیر اعظم آرمی چیف کے ہمراہ کل سعودی عرب اور ایران کا ہنگامی دورہ کریں گے،دونوں ممالک کو کشیدگی خاتمے اور تعلقات معمول پر لانے کیلئے آمادہ اور ثالثی کے کردار کی پیشکش کریگا

بھارتی حکومت کا دہرا معیار پھر عیاں ،بھارت کا صبر ختم ہو چکا ،ایک سال میں کارروائی نہ ہوئی تو دنیا اس کا انجام دیکھے گی،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ائیربیس میں گھسنے نہیں دیں گے،بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی

وزیر اعظم نواز شریف نے نئی تجارتی پالیسی 2015-18کے مسودہ کو مسترد کر دیا،وزارت کو برآمدات بڑھانے اور ایکسپورٹر کو مراعات دینے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت

ن لیگ حکومت کی ہی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا، بلاول بھٹو زرداری،نیشنل ایکشن پلان میں کہا گیا تھا فاٹا مین اصلاحات کی جائیں گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا،کالعدم تنظیمیں نئے ناموں کے ساتھ کام کررہی ہیں، حکومت عسکریت اور انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ تعلقات ختم کر دے،پارٹی کے نظریاتی کارکن اور جمہوری عوام کی مدد سے اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرلے گی، کے پی کے کی پیپلز پارٹی کے وفود سے خطاب

وزیراعظم نے تمام سیاسی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے اقتصادی راہداری منصوبہ پوری قوم کا ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام مستفید ہوں گے، احسن اقبال ،حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 48 ارب روپے سے بڑھا کر 78 ارب روپے کر دیا ہے،جب حکومت سنبھالی اس وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے تھے جو اب 21 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جلد پاکستان برانڈ کانفرنس منعقد کرائی جائے گی جس سے پاکستانی برانڈز کو متعارف کرانے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیرکا ”پاکستان کوٹنگ شو 2016ء“ کے موقع پر تقریب سے خطاب

دو دن میں برجیس طاہر کو برطرف کیا جائے ورنہ منگل کے روز آزاد کشمیر کابینہ پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرے گی،وزر اء آزاد حکومت ، وفاق آزاد کشمیر کے چھ ارب کے فنڈز فوری جاری اور کشمیر کونسل ریاست کے اندر ریاست بنانے سے گریز کرے، وفاقی وزراء آزاد کشمیر کو فتح کرنے کیلئے اپنے امیدواروں کو کشمیر کونسل کے ذریعے براہ راست کروڑوں روپے غیر آئینی طور پر دے رہی ہے ،ریاستی تشخص کیلئے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کا ایک موقف ہونا خوش آئند ہے، سردار عتیق ، خالد ابراہیم اور جماعت اسلامی نے جس طرح برجیس طاہر کے بیانات کی مخالفت کی ہے اس سے ریاستی وقار میں اضافہ ہوا ہے، وفاق اور آزاد حکومت میں لڑائی برجیس طاہر نے شروع کروائی ، چیف الیکشن کمشنر کیلئے پینل سے ہٹ کر وزیراعظم پاکستان کونام دیئے ، چوہدری لطیف اکبر و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیراعظم،آرمی چیف کا متوقع دورہ، سعودی عرب،ایران تعلقات کی بحالی کے امکانات پیدا ہوگئے،1997ء میں پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب اور ایران کے ایک عرصہ سے کشیدہ تعلقات بحال کرنے میں کردار ادا کیا تھا،عرب اور مسلم ممالک کے علاوہ امریکہ ، روس اور دیگر ممالک نے وزیراعظم،آرمی چیف کو سعودی عرب، ایران تعلقات دوبارہ بحال کرانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے،وزیر اعظم،آرمی چیف کا دورہ کامیاب ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں بھی نمایاں کمی اور بہت جلد سفارتی تعلقات بھی بحال ہو جائیں گے،باوثوق ذرائع کادعویٰ

کراچی سے 80فیصد جرائم ختم ،دہشتگردی کو جڑ سے ختم کردینگے،قائم علی شاہ،کہ آئین اور قانون کی پاسداری ضروری ہے، سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والے پراسیکیوشن بل سے متعلق غلط تاثر دیا جا رہا ہے، پولیس نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ، وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس ٹریننگ سینٹرمیں ایلیٹ فورس کے 28 ویں بیچ کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب

ہیپاٹائٹس سی کی دوا سوفوبیور کی قیمت 9999 مقرر کر دی گئی

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پنشن روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر،پنشن ریٹائر جج کا آئینی حق ہے ،سیاسی جماعت کے قیام کے بعد وہ پنشن کے حقدار نہیں رہے، درخواست گزار کا موقف

کراچی:داعش سے متاثرہ 2 نوجوانوں کا ’نفسیاتی علاج‘،دونوں نوجوانوں کو شام جانے کی کوشش کرتے ہوئے ایران سے گرفتار کیا گیا تھا، داعش سے متاثرہ گروپ نے صفورہ کیس میں اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد سبین محمود کے ڈرائیور اور سب انسپکٹر ملک اشفاق کو قتل کیا، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کا اعتراف

خیرپور میں بھی چھپا خزانہ مل گیا: گیس کے نئے ذخائر دریافت ،گیس کی دریافت سے گیس کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی