بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-16)

اقتصادی راہداری منصوبہ :،چاروں وزرائے اعلیٰ پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق، پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کی تیزترین بنیادوں پر تکمیل ، منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے ہر تین ماہ بعد اجلاس، اقتصادی زون کی تعمیر کا فیصلہ چاروں صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا ، وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ،منصوبہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا،خود نگرانی کررہا ہوں ،نواز شریف،تمام صوبوں کو اعتماد میں لیکر راہداری منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں،منصوبہ ہماری نسلوں کی بقاء کا ضامن ہے،اجلاس سے خطاب،مغربی روٹ کو 15جولائی 2018تک مکمل کر لیا جائے گا ،روٹ پر چار رویہ ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی ، ضرورت پڑی تو اس کو 6رویہ موٹروے میں تبدیل کیا جائے گا، زمین کے حصول کی ذمہ داری خیبر پختونخوا اور فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی ،مغربی روٹ کے 40ارب روپے کے فنڈز میں اضافہ بھی کیا جائے گا ،اجلاس کا اعلامیہ

سندھ اسمبلی ، اپوزیشن کے زبردست شور شرابے اور احتجاج کے باوجود صوبائی کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2015 منظو ر ،پراسیکیوٹرز عدالت کی رضامندی سے کسی بھی ملزم کیخلاف کوئی مقدمہ یا مقدمات واپس لے سکتے ہیں ،پراسیکیوٹر جنرل کو بھی وسیع اختیارات مل گئے ،ترامیم کے بعد بل سندھ کریمنل پراسیکیوشن سروس ( تشکیل ، فرائض اور اختیارات ) ( ترمیمی ) ایکٹ 2015 کہلائے گا ، اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، نو نو کے نعرے

اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، سرتاج عزیز ، پاک چین اقتصادی راہداری معاشی دولت ہے، سیاسی عزم سے اس کے مخالفین کو شکست دیں گے ،منصوبہ کی تکمیل خطے میں انقلاب کا باعث بنے گی ،منصوبے کاآغاز تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے سے ہوا ، درپیش چیلجز پر جلد قابو پا لیں گے ، خطے میں سکیورٹی بارے امریکی صدر کی پیش گوئیاں درست نہیں ،مشیر خارجہ کا سمینار سے خطاب

تحریک انصاف پارٹی الیکشن:چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے صوبائی اور ضلعی تنظیمیں تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،عمران خان کا تحریک انصاف کے دوسرے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان، پارٹی الیکشن پینل سسٹم کی بجائے تحصیل ضلع ریجن صوبے اور مرکزی کی سطح پر براہ راست ہونگے ،پہلے انٹرا پارٹی الیکشن میں گروپ بندیوں نے عام انتخابات میں نقصان پہنچایا ہے،جمہوریت کے تسلسل کیلئے خود احتسابی اور میرٹ ضروری ہے مغرب اسی وجہ سے اسلامی ممالک سے بہت آگے جاچکا ہے،آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں، پریس کانفرنس سے خطاب

نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش ، دہشتگردی میں ملوث 332 مجرموں کو پھانسی دی گئی، 2159 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردی میں ملوث تنظیموں کے لئے چاکنگ اور مالی رقوم کی فراہمی کے حوالے سے 322 گرفتاریاں اور 35کروڑ 65 لاکھ روپے برآمد کئے، وزارت داخلہ

میرانشاہ ، 3 کمانڈوز سمیت 79 دہشت گردوں نے رضا کارانہ ہتھیار ڈال دیئے

سندھ اور آزاد کشمیر حکومتیں طلبا ء یونینوں پر عائد پابندی اٹھائیں، بلاول بھٹو زرداری ،اس ضمن میں مناسب قانون سازی کی جائے ، خوشی ہے حال ہی میں سینیٹ میں یہ مسئلہ زیر بحث لایا گیا ہے،طلبا یونینوں سے پابندی اٹھنے سے ملک میں جمہوری کلچر کو فروغ ، بحث مباحثے اور برداشت کا ماحول پیدا ہوگا،تعلیمی اداروں میں جمہوری کلچر کو فروغ دینا چاہیے،۔ پارٹی کے مختلف ونگز کے وفود سے خطاب

راہداری منصوبہ کی افادیت پر کسی صوبے کو اعتراض نہیں ،پرویز خٹک، ہمارا مطالبہ ہے کوریڈور کے تمام روٹس پر ضروری سہولیات خیبرپختونخواسمیت تمام صوبوں کو مساوی طور پر ملنی چاہئیں ، ہم مغربی روٹ پر صرف ایک سڑک قبول نہیں کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

ملک بھر کے تمام پاور پلانٹس معمول پر بجلی بحال کردی گئی ہے،ترجمان وزارت پانی و بجلی ،خواجہ آصف کی بجلی کی بحالی میں حکام اور انجنیئرز کی کوششوں کی تعریف،خلل کے بعد خود کار تحفظ نظام کے تحت بجلی چار گھنٹوں میں بحال کی گئی،بیان

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،نگرانی اور جائزہ نظام سے نہ صرف فیصلہ سازی بلکہ ماضی، حال اور مستقبل کے اقدامات کو آپس میں منسلک کرنے میں مدد ملتی ہے، قمر زمان چوہدری ،نیب انتظامیہ میں مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی جائزہ میں مزید بہتری کیلئے فیصلوں پر من و عن عمل کیا جائے،اجلاس سے خطاب

سوئس حکام نے بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی اپیل مسترد کردی، اپیل کا حق حاصل ہوگا

یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھتے ہیں، اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہوسکتی،عمران خان کا انگوٹھی سے متعلق سوا ل پر جواب ، عمران خان کو یہ انگوٹھی ایک بزرگ بابا نے دی ہے جو ان کی حفاظت کیلئے ہے،نعیم الحق

وزارت خزانہ کا آئندہ مالی بجٹ مئی میں پیش کرنے کا فیصلہ، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مئی کے پہلے ہفتے میں طلب کرلیا گیا

پیوپا نے ملک میں ویزوں کی خریدوفروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، چوہدری محمد افضل،عرب ممالک میں ملازمت کے حصول کیلئے جانے والوں کو مفت ویزہ فراہم کیا جائے گا، امیدواروں کو صرف حکومتی ٹیکس، پروسیسنگ فیس اور فضائی ٹکٹس کے اخراجات برداشت کرنا ہوگا،چیئرمین پیوپا کا پریس کانفرنس سے خطاب

پٹھان کوٹ حملہ،بھارتی وزیرداخلہ اور وزیردفاع کی ملاقات ، پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امورپر تبادلہ خیال