بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-15)

پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات، بھارت کا پاکستانی ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم، باہمی اتفاق سے سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کئے ، مذاکرات جلد ہوں گے ، مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں، ترجمان بھاتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ

انڈونیشیا: اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب یکے بعد دیگرے 6 دھماکے، 3 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی کی گئی،عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ،دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں،متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وزیر اعظم کا راہداری منصوبے پر روح کے مطابق عملدرآمد کا فیصلہ،منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے لعت و لعل سے کام نہ لیا جائے، تکمیل حقیقی نقشہ کے مطابق کی جائے،سیاسی رہنماؤں کا مشورہ

پی آئی اے دفتر پر حملہ، نئی دہلی نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اور قومی ائیر لائن کے دفاتر کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے،دفتر خارجہ

حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تیل و گیس کے ذخائر بھی تلاش کررہی ہے،نوازشریف، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ”سرمایہ کار دوست پالیسی“ بنائی گئی ،سرمایہ کار کمپنیوں کو تمام مراعات دی جارہی ہیں،ایم او ایل پاکستان کے وفد سے گفتگو

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی نہیں ہوئے، تاریخ کا تعین کررہے ہیں،دفترخارجہ،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت کیساتھ ہرممکن تعاون کررہا ہے ،مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں،داعش کے حوالے سے افغان سفیر کا بیان بے بنیاد ہے ،افغان حکومت کسی ثبوت کے بغیر الزام تراشی سے گریز کرے،قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وار بریفنگ

تونائی بحران کے خاتمے کا واحد حل ایل این جی ہے ، شاہد خاقان عباسی ، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت اب تک 183 ارب کی وصولیاں کی گئی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہا رخیال

مشیر نادرا صمد خرم کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ، چیئرمین نادرا نے تعیناتی کو قواعد وضوابط کیخلاف قرار دیکر کارروائی کی ہے ، سرکاری طور پر برطرفی کی اطلاع نہیں ملی ، صمد خرم

پٹھان کوٹ ائیربیس میں مسلح حملہ آورکارروائی سے 24گھنٹے پہلے ائیربیس کے اندرگھس چکے تھے،بھارتی جریدہ

کم عمری کی شادی،این اے کمیٹی مذہبی امور نے ترمیمی بل مسترد کر دیا،بل اسلامی اقدار کیخلاف،مغربی ذہنیت کا عکاس،غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے ، قرآن پاک میں واضح احکامات موجود ہیں،ارکان کی اکثریت کا موقف،بل کا مقصد خلاف اسلام ترامیم کرانا نہیں بلکہ کم عمری کی شادی سے ماں اور بچے کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرنا ہے،ماروی میمن

کوئلے کی ترسیل کیلئے ریلوے اور چینی کمپنی میں ویگنز کی فراہمی کا معاہدہ، 780ہوپر ویگنز، 20 بریک وینز پر 3ارب 92 کروڑ روپے لاگت آئیگی، ہوپر ویگنز 92 ٹن لوڈ کے ساتھ سو کلو میٹر کی رفتار سے سفر کریں گی ،پاور پلانٹس کو کیلئے کوئلے کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے تیز رفتار اور زبردست طاقت رکھنے والی ہوپر ویگنز درکار تھیں،سعد رفیق کا خطاب

2016ء پاکستان کیلئے خونی سال ہوگا ، شیخ رشید کی پیشن گوئی ، انٹرنیٹ اور بے روزگاری داعش کیلئے بہترین فضا پیدا کررہے ہیں ، پارلیمنٹ کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے ، اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور نہیں کئے جارہے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

قومی اسمبلی، ایل این جی خریداری معاہدہ پر شاہد خاقان اور شیریں مزاری میں جھڑپ ، ایل این جی معاہدے کی ڈیل شفاف نہیں ہوئی، سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی کو قیمت کے تعین میں زبردستی سائن کرنے کو کہا گیا،شیریں مزاری، شیریں مزاری جھوٹ بول رہی ہیں، ان کا لیڈر بھی جھوٹے الزام لگاتا ہے،شاہد خاقان کے بیان پر تحریک انصاف کے ارکان کا احتجاج ،گو نواز گو کے نعرے

الیکشن کمیشن نے میڈیا پر پابندی عائد کردی،سیکرٹری فوکل پرسن مقرر،میڈیا نمائندوں پر دفتر داخلے پر بھی پابندی،عمارت داخلے پر تادیبی کارروائی کی جائیگی،سرکلر جاری کر دیا گیا،ہر ماہ تما م ای سی پی افسران کا میل ریکارڈ اور فون چیک کیے جائیں گے کہ اس کا میڈیا پرسن سے رابط تو نہیں،ذرائع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13روپے تک کمی متوقع

گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بناکر کشمیر کو متنازعہ نہ بنایا جائے، سید علی گیلانی،الگ صوبے کی حیثیت بھارت کے جبری قبضے کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہوگا،بیان