بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-13)

سعودی قیادت میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان نے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ،سعودی عرب نے زمینی فوج مانگی ہے نہ ہم بھجوائیں گے، اقوام متحدہ کے سوا کسی بھی اتحاد کو زمینی فوج بھجوانا ہماری پالیسی کے خلاف ہے،پاکستان سعودی عرب ،ایران کشیدگی کو کم کرا نے کیلئے کردار اد اکررہا ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس 16 جنوری کو جدہ میں طلب کیا گیا ہے،تنازعہ کے حل کیلئے اپنی تجاویز دینگے، خطے میں فرقہ وار انہ کشیدگی کا خطرہ نہیں ہے، مشیر خارجہ کی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ کو بریفنگ

ترکی کے سیاحتی مقام سلطان احمد سکوائر پر خود کش دھماکہ ،15افراد ہلاک ،15 زخمی ،امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا، حکام نے خود کش ہونے کی تصدیق نہیں کی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے سا تھ کھڑے ہیں،پاکستان

شریفوں اور زرداریوں کی حکومت کے مابین جاری میوزیکل چیئر کے باعث عوام ایک اور ”گمشدہ دہائی“ کی جانب بڑھ رہے ہیں ،عمران خان، نوجوان نسل ملکی معاشی ڈھانچے میں باعزت روزگار حاصل کرنے میں ناکام رہے گی، صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات سے محرومی ان کا مقدر رہے گی، پاکستان پر مسلط شریف راج نوے کی اس دھائی کو دہرانے کیلئے سرگرم ہیں،حکومتی شخصیات کے بلندو بانگ دعوں کے برعکس حقائق سے واضح ہے سرمایہ کاری اور برآمدات جیسے عناصر میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، کاروباری لاگت میں انتہائی تیز ی سے اضافہ، ملک کے طول و عرض میں پھیلی کرپشن اور شہریوں پر محصولات کا خونخوار تسلسل ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا، گیس قیمتیں بڑھانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

فحاشی و عریانی کیس: پیمرا اور پی ٹی اے سے تجاویز طلب، 49 ہزار سے زائد فحاشی و عریانی کی ویب سائٹس بند ، 10 ہزار سے زائد توہین رسالت کا مواد ختم ، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض 3365 صفحات ، 10 ہزار سے زائد پراکسی ویب سائٹس بھی بند کی گئی ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش، کوئی قابل اعتراض مواد نظر آئے تو ویب سائٹ بند کردیں ،اسلام آنکھیں جھکانے کا حکم دیتا ہے،جسٹس اعجاز افضل، یوٹیوب کی بندش کی فی الحال تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی ، بیرون ممالک یوٹیوب کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،ہمارے نوجوان ایسی چیزیں دیکھتے ہی کیوں ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،عدالت نے مزید سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کر دی

پاک بھا رت قومی سلامتی مشیروں کی’خفیہ ملاقات‘کا امکان، دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر، خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات سے قبل کسی تیسرے ملک میں ایک ’خفیہ ملاقات‘ کرسکتے ہیں۔بھا رتی میڈیا

وزیرخزانہ اسحاق ڈا ر سے امریکی وفد کی ملاقات، پاک امریکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جلدبلانے اوراقتصادی شعبے میں تعاون پراتفاق

امر یکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت روک دی، اوباما انتظامیہ کا اظہا ر نا را ضگی، پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے لیے کو ششیں تیز کر دیں ، کانگریس طیاروں کی فروخت میں رکا وٹیں کھڑی کر نے سے با ز رہے ، اوباما انتظامیہ

پاکستان اور ایران کا گوادر اور چابہار کو ملانے کیلئے ریل کی پٹڑی بچھانے کا فیصلہ ،ایران مکران ڈویژن کو فراہم کی جانے والی 7 میگاواٹ بجلی میں مزید 30 میگاواٹ کا اضافہ کرے گااور نیشنل گرڈ میں شامل ہونیوالی ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرتا رہے گا،ایرانی صوبہ سیستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان ملاقات فیصلے

نیب ایل این جی ڈیل کی تحقیقات نہیں کر رہا، وزیر پٹرولیم،ایل این جی کی درآمد میں خدشات بھی زیادہ ہیں جن کا سامنا کرنے کے لئے ایل این جی پر مناسب ریٹرن کا ملنا ضروری ہے، ایل این جی کی درآمد ہی توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اور قلیل مدتی قابل عمل ذریعہ ہے، درآمد پر تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہے تو ضرور پیش کریں، شاہد خاقان عباسی

لیفٹیننٹ جنرل شاہد مرزا بیگ پنجاب رحمنٹ کے کرنل کمانڈر مقرر

منور تالپور ہو یا ڈاکٹر عاصم قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم ،کرپشن میں ملوث چاہئے، سندھ کی کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اس کیخلاف ایکشن لینگے ،ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد حاصل کئے ہیں جلد ریفرنس دائر کریں گے، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد، ویزہ ختم ہونے کے باوجود ملائیشین شہری کوایئرپورٹ پہنچانے والی امارات ایئرلائن انتظامیہ کوپانچ لاکھ روپے جرمانہ ،مسافر کو دوسری پروازکے ذریعے واپس بھجوادیا گیا

چولستان کی سیکڑوں ایکڑ اراضی دبئی کے حکمران کو لیز پر دیدی گئی،لیز کی سالانہ قسط 30 روپے فی ایکڑ وصول کی جا رہی ہے ، ارا ضی شکار کی غرض سے 30 سال کے لئے لیز پردی گئی، رپو رٹ

سرکریک اور سیاچن کے مسئلے کے حل ہونے پر پا ک بھارت راضی ہوگئے تھے،پرویز مشرف ، معاہدے پر دستخط کیلئے منموہن سنگھ کے پاکستان آنے کے منتظر تھے،مودی اگر مخلص ہیں تو بات چیت کریں، لال مسجد آپریشن بالکل صحیح ہوا ، پنجاب میں بھی آپریشن ہونے چاہئیں،میڈیکل چیک اپ کیلئے باہر جانا چاہتا ہوں، نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو

پیر امیڈیکل سٹا ف کی کمی :سعودی عرب کا پاکستانی نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ