بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-12)

پاکستان،امریکہ،چین،افغانستان کا اجلاس،افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات جلدشروع کرانے پر اتفاق،افغانستان میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال، سیا سی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے،سرتاج عزیز، چار فریقی مذاکرات مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے،مشیر برائے امور خارجہ کاچا ر فریقی مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،وزیرخارجہ اور داخلہ کی ملاقات ،ایس پی گورداس پور کوکلین چٹ نہ دینے کافیصلہ،بھارت اب پٹھان کوٹ حملے کے الزامات پاکستان پر لگانے کی بجائے اندرونی عناصر سے تحقیقات کرنا چاہتا ہے ،سفارتی ذرائع، پاکستان کی پٹھان کوٹ حملہ کیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل،بھارت کیجانب سے دئیے گئے فون نمبر غیر رجسٹرڈ نکلے ہیں،میڈیا رپورٹس

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے ،تمام صوبے یکساں فوائد حاصل کریں گے ،ہائیڈل توانائی کا شعبہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل، حکومت ملک سے توانائی بحران ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے ، داسو ڈیم کی تعمیر کے لئے اربوں روپے حاصل کر لئے گئے، وزیراعظم نواز شریف کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات چینی سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

رچرڈ اولسن کی ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات کی تعریف ، امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان سے متعلق معاملات سمیت خطے میں سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

کرپشن معاشرے کا المیہ، اس کے خلاف جنگ میں کوئی مقدس گائے نہیں،بلاول بھٹو ، کرپشن پر کسی کو گرفت میں لانے پر یکساں معیار ہونا چاہئے، آئین اور قانون سب کیلئے برابر ،سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر عالمی قانونی ماہرین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے،پیپلز پارٹی عدلیہ کی آزادی آئین اور جمہوریت کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب

ڈی ایچ اے فراڈ کیس، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تحقیقات کیلئے گرین سگنل، چھ ماہ قبل سامنے آنیوالے 62 ارب کے ڈی ایچ اے فراڈ کیس کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ،نیب ذرائع

کراچی آپریشن جاری رہے گا،ڈی جی رینجرز سندھ ، اس کی راہ میں کوئی ایسی رکاوٹیں نہیں ہیں جنہیں سندھ اور وفاقی حکومت حل نہ کرسکے ، میں رینجرز کا کردارمختصر ہے،کھینچا تانی کے باوجود افواج پاکستان کی قیادت اور حکومت کی طرف سے کراچی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات ہیں،کراچی آپریشن کا مستقبل روشن اور مستحکم ہے اور اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا،میجر جنرل بلال اکبر

الیکشن کمیشن جمہوریت کا نگہبان ، سردار رضا ادارے کی ساکھ کو تباہ ہونے سے بچائیں ،عمران خان، شہریوں کو معلومات کے حصول کا حق دیا جائے،چیئرمین تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

سعودی عرب ایران معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے ،اعتزاز احسن ، قانون اور آئین کی پاسداری تب ہی ہوسکتی ہے جب کوئی مقدس گائے نہ ہو اور قانون کا یکساں اطلاق ہو،میڈیا سے گفتگو

خیبر پختونخوا حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کو نظر انداز کرنے پر چینی سفارتخانے کو تحفظات سے آگاہ کردیا

کراچی،چار سال بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام عمل میں آگیا ،2012 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک مارکیٹوں کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تجویز زیر بحث آئی تھی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نیویارک کے نیس ڈیک یا ممبئی اسٹاک ایکس چینج کی طرز پر کام کا آغاز کریگا

الیکشن 2013میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرپی ٹی آئی موقف کی آڈٹ حکام نے تصدیق کر دی ،کل ووٹرز کی تعداد 16کروڑ99لاکھ 9سو 53تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے 18کروڑ 17لاکھ 43ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹ کروائے،کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق وضاحت طلب

پا کستان اور تاجکستان کے درمیان بجلی خریدنے کے کاسامنصوبے کی فزیبیلیٹی رپورٹ مکمل ، مئی تک کام شروع ہوگا

جرمنی ، نامعلوم حملہ آوروں نے دو مختلف واقعات میں 6پاکستانیوں ایک شامی تارک وطن کو زخمی کردیا ،’کچھ گروہوں کی جانب سے اشتعال پیدا ‘کرنے کی خبریں ملیں ، جس کے بعد ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں مزید نفری بھیج دی گئی، پولیس