بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-11)

پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے،دفاع ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ،پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ میں اختلافات کو مذاکرات اورمصالحت سے حل کرنے کا کام کیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے کوششوں کی تائید کرتے ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے عوام سعودی عوام کے ساتھ ہیں،دونوں ملکوں کے عوام گہرے تاریخی مذیبی اور برادرانہ تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کی سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں گفتگو، سعودی وزیر دفاع کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کی تعریف ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان

اقتصادی راہداری منصوبے پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد ، 85 فیصد بلوچ پینے کے صاف پانی سے محروم ، 80 فیصد علاقوں میں گیس نہیں، اقتصادی راہداری کے خلاف نہیں لیکن بلوچستان کو اس کا جائز حق ملنا چاہیے،سینیٹر جہانزیب جمالدینی، راہداری منصوبہ بلوچستان کے تشخص کا مسئلہ ہے، 18 ویں ترمیم پر عمل درآمد کردیا جائے تو تمام معاملات خود بخود حل ہو جائیں گے،حاصل بزنجو ، ہم ملک کے خلاف یا غدار نہیں لیکن حقوق کی بات کریں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے، صاف بتا دیں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو ترقی دینا ہے یا نہیں، صرف نقشوں میں لائنیں دکھا کر خوش نہ کیا جائے،تحفظات دور نہ کئے گئے تو اندر ہی اندر لاوا پکتا رہے گا،پرویز خٹک ،اقتصادی راہداری کے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دکھائے گئے نقشے درست نہیں، منصوبے کے تحت بلوچستان کے حصے میں 7.1 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے،توانائی منصوبوں میں کوئلے کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا اے پی سی میں خطاب ، وزیراعظم کی زیر صدارت اے پی سی کے وعدے پورے، بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے ، مقامی منصوبوں میں گوادر کے عوام کو ملازمتوں میں ترجیح ، گوادر کے ماہی گیروں کے لئے متبادل روزگار کا انتظام،مغربی روٹ کو تبدیل نہ کیا جائے، کانفرنس کا اعلامیہ جاری

حکومت نے 40ارب روپے کا ٹیکس پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر عوام پر تھونپ دئے گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری،حکومت رنگ برنگی بسیں چلا نے اور سڑکیں بنانے پر وسائل خر چ کر رہی ہے،اربوں روپے کے سستی روٹی اور دانش سکول عوام کو فائدہ نہیں دے سکے،اجتماعی شادیوں کی منعقدہ تقریب سے خطاب

افغان امن عمل کیلئے قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو ہو گا،افغانستان، امریکہ اور چین کے حکام افغان مفاہمتی عمل کے جلد آغاز اور اسے کامیابی سے آگے بڑھانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کریں گے

اسلامی نظریاتی کونسل نے نئے اراکین کی تقرری کیلئے 30 مجوزہ نام منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کردیئے

بعض سیاستدان ملکی سالمیت و استحکام سے نہ کھیلیں، اقتصادی راہداری چین کا عظیم تحفہ ہے‘قیام پاکستان پر بھی 100فیصد اتفاق نہیں تھا، قومی سوچ کا انحطاط کی آخری سطح تک پہنچ جانا افسوسناک ہے،مغربی طاقتیں باالخصوص ہمارا ہمسایہ بھارت اس عظیم منصوبہ پر خوش نہیں ہیں ، اس کے خلاف واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز میں پہلے ہی بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، پاک چائنہ اکنامک کوریڈور بلاشبہ اس خطہ میں تبدیلی و تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ ہے ، بدقسمتی سے ہم سیاستدان اس پر بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کر رہے،مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا بیان

گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے مزید 2بٹالین میرنز تعینات کرنے کا فیصلہ،میرینز بٹالین سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر گوادر پورٹ کو سکیورٹی فراہم کرے گا

جنرل کیانی نے کاروبار میں کبھی ہماری مدد نہیں کی،بریگیڈیئر امجد کیانی، طویل عرصے سے ہمارے خلاف مربوط اور مذموم مہم چلائی جا رہی ہے ، ہماری خاموشی کو جرم کی قبولیت تصور کیا گیا،بیان

جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش میں جماعت کے رہنماؤں کو سزائے موت کے خلاف عشرہ احتجاج منانے کا اعلان

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،حفیظ الرحمن ، گلگت بلتستان میں راہداری منصوبے کے تحت 2 صنعتی زونز بنائے جائیں گے،وزیراعلی گلگت بلستان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اقتصادی راہداری منصوبے پر بی این پی مینگل کی اسلام آباد میں اے پی سی ،ملک کی تما م چھوٹی بڑی جماعتوں کی شرکت ،افتخار محمد چوہدری نے بھی پہلی مرتبہ بطور سیاسی پارٹی سربراہ شرکت کی،خطاب بھی کیا ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سب سے آخر میں پہنچے ،وفاقی وزراء سعد رفیق اور احسن اقبال مسلسل پوائنٹس نوٹ کرتے رہے ،حکومت مخالف تقاریر پر سعد رفیق غصے میں آگئے ،اے پی سی میں تین صحافیوں نے بھی خطاب کیا