بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-10)

پٹھان کوٹ واقعہ کی شفاف انداز میں تحقیقات کر رہے ہیں، سچ سامنے لایا جائے گا،نوازشریف ،پاکستان اپنی سرزمین کس کو ی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیگا،وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ، پٹھان کوٹ واقعے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں،جان کیری

پاک بھارت مذاکرات کا شیڈول ابھی تک برقرار ہے، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں:سرتاج عزیز، اپنے مفادات کا تحفظ اہم ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں:مشیر خارجہ کی صحافیوں سے گفتگو

اقتصادی راہداری پورے پاکستان کیلئے اور خوشحالی کی ضمانت ،سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کریں،چینی سفارتخانہ

پی پی رہنماء میر منور تالپور پر نیب مقدمات، 2016 سال کا پہلا تحفہ دینے پر نواز شریف کا مشکور ہوں،آصف زرداری ،میاں صاحب سن لیں ماضی میں بھی اس قسم کے مظالم کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے،بیان

پاک ،چین مشترکہ بحری مشق ،نیول چیف کا چینی بحری جہازوں کا دورہ ، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی اور چائنا نیول ٹاسک فورس گروپ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل یومان جیانگ نے بریفنگ دی

بلوچستان کے جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی،2 اہلکار شہید 3 شدید زخمی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان کا واقعہ کا نوٹس ،ملزمان کی گرفتار کی ہدایت

وفاقی حکومت اقتصادی راہداری بارے تمام صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے،مولانا فضل الرحمن ، تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ،یہ کوریڈور ہے جس کے ساتھ لوازمات ہوتے ہیں، وہ عوام کے سامنے رکھیں ، سربراہ جے یو(ف )، کوریڈور سے متعلق تمام ایم او یوز اور نقشوں کو چھپایا جارہا ہے، منصوبے میں شفافیت کی کمی کو محسوس کر رہے ہیں،سردار اخترمینگل کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور سے کراچی تک ڈبل ریلوے لائن کا منصوبہ مکمل،وزیراعلیٰ پنجاب نے لودھراں تا رائیونڈ ریلوے ڈبل ٹریک کا افتتاح کردیا ، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور قومی منصوبہ ہے ،پاکستان کی تمام اکائیاں مستفیدہوں گی:شہبازشریف،سی پیک کے تحت اڑھائی ارب ڈالر پنجاب میں جبکہ سندھ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی منصوبوں میں کی جا رہی ہے،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت کئی منصوبے لگ رہے ہیں ، بین الاقوامی برادری میں پاکستان کو باوقار مقام دلا کر دم لیں گے،پاکستان کی خاطر ہر طرح کی قربانی دیں گے، میڈیا حکومت کی خامیوں کو سامنے ضرور لائے ،تاہم حکومت کے اچھے کاموں اور فلاحی پروگرام کو بھی بھرپور اجاگر کرے، وزیراعلیٰ پنجاب کا پریم نگر میں لودھراں سے رائیونڈ تک ریلوے کے ڈبل ٹریک کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء سمیت 5دہشت گرد ہلاک

سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان آج اسلام آباد پہنچیں گے، محمد بن سلمان وزیراعظم نواز شریف،وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کریں گے،سفارتی ذرائع،سعودی وزیر دفاع پاکستانی قیادت سے باہمی دلچسپی سمیت علاقائی صورتحال اور سعودی ایران تناؤ پر تبادلہ خیال کرینگے

سکیورٹی خدشات:وزیراعظم تھنک ٹینک کی سربراہ مریم نوازشریف کا دفتر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بنائے جانے کا فیصلہ

جھاڑ کھنڈ،پاک بھارت صنعتی نمائش میں شیوسینا کے غنڈوں کا حملہ،توڑ پھوڑ،نمائش کا نام تبدیل کر کے انڈوایشیاء رکھ دیا گیا

چینی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ دینے کیلئے پاکستان گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت میں تبدیلی لانے پر غور کررہا ہے ، میڈیا رپورٹ