بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-08)

سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف راحیل شریف ، مشیر خارجہ سے ملاقاتیں، سعودی عرب، ایران کشیدگی اور 34ملکوں کے اسلامی فوجی اتحاد پر تبادلہ خیال،سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،پاکستان کو سعودی عرب،ایران کشیدگی پر تشویش ہے،کوشش ہوگی کشیدگی کم ہو اور مسئلے کا سیاسی حل نکلے،سرتاج عزیز کا انٹرویو

عمران فاروق قتل کیس،محسن علی،خالدشمیم نے اعتراف جرم کرلیا ،،محسن علی اورخالدشمیم نیاسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادشعیب علی کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈکرایا،عمران فاروق قتل کیس کی منصوبہ بندی لندن میں اہم شخصیات نے کی خالدشمیم نے عمران فاروق کے قتل کی اطلاع آگے دی،اعترافی بیان، انسداددہشتگردی عدالت نے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا،21جنوری کوملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،ملکی وخطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت سعودی عرب، ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال،وزیر اعظم نے پٹھان کوٹ حملے پر نریندر مودی سے ہونے والی بات چیت پر وزراء کو اعتماد میں لیا،دونوں اسلامی برادر ملک ہیں،کشیدگی سے پورا خطہ متاثر ہوگا،دونوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی درخواست کریں گے ،نواز شریف

پاکستان سے متعلق بھارتی پالیسی واضح اور تسلسل کے ساتھ ہے،بھارتی وزارت خارجہ ،بھارت نے پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر بارڈر پار سے دہشتگردی قبول نہیں کی جاسکتی،پٹھان کوٹ حملے کی انٹیلی جنس معلومات دیدی دیکھنا ہے پاکستان کیا کرتا ہے ،ترجمان وکاس سوارپ کی میڈیا سے گفتگو

پاک چین کاشغر گوادراقتصادی راہداری میں تبدیلی پر تحفظات موجود ہیں،مولانا فضل الرحمان، تبدیلی سے خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جسے د ور کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین پرمشتمل7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو وزیر اعظم سے رابطہ کریگی،مرکزی امیر جے یو آئی، اقتصادی راہداری پر تحفظات کو نظرانداز کرنا کسی طور درست نہیں ہو گا،پرویز خٹک،تحفظات دور کرنے پر دے رہے ہیں کہ صوبے کے مستقبل اور حقوق کا مسئلہ ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

تلور کا محدود شکار، سپریم کورٹ میں وفاق، پنجاب،سندھ اور بلوچستان نے ایکا کرلیا،کے پی کے حکومت نے غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے مقدمے میں نظرثانی کی درخواست دائرنہیں کی اورعدالتی فیصلے کی حمایت کی،عدالت نے بیرسٹر علی ظفرسے آئین کے آرٹیکل 184(3) اور نظرثانی کی درخواستوں کے دائرہ کار پرآج جمعہ کوحتمی دلائل طلب کر لیے، ہم نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہے،جسٹس ثاقب نثار، کیاملک میں امیر اورغریب کیلئے الگ الگ قوانین ہیں،جسٹس فائزعیسی

آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس،27بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پٹھان کوٹ حملہ، بھارت پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر مزید سرحدی فوجی تعینات کریگا،رپورٹ

قومی اسمبلی: امیر زمان،روحیل اصغر کے درمیان شناختی کارڈوں کے معاملے پر جھڑپ، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،وقفہ سوالات کے دوران بلیغ الرحمان عبدالقہار کو مطمئن نہ کر سکے، اگلے سوال کی اجازت پر عبدالقہار اور مولانا امیر زمان کا احتجاج ، شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کر ، میری درخواست پر اپوزیشن دوبارہ ایوان میں آئی،چیئر کو سب کے لئے مساوی رہنا چاہئے، محمود اچکزئی، کورم پورا کرنا اپوزیشن نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے،شیریں مزاری،سعودی عرب،ایران تنازعے پرایوان کو اعتماد میں لینے کا کہہ کر تھک گئے ،سرتاج عزیزآئیں بائیں شائیں کر کے چلے جاتے ہیں،شیریں مزاری،اپوزیشن پارلیمانی لیڈر تبدیل کرے،عبدالقادربلوچ،سعودی وزیر خارجہ کو وزارت خارجہ کمیٹی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں،شاہ محمود قریشی، ایوان میں تمام اراکین کو برابر بولنے کا موقع دیا جاتاہے،ڈپٹی سپیکر نے رولنگ

سعودی عرب،ایران کشیدگی بہت بڑاایشوبن سکتاہے ،پاکستان ثالث بنے ،عمران خان ،آج دونوں ممالک کے سفارتخانوں میں جاوٴں گا، پاکستان کوداعش سے نہیں طرزحکمرانی سے خطرہ ہے ،کراچی آپریشن کوسپورٹ کرتاہوں ،آپریشن سے جرائم میں کمی آئی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

تمام وزارتیں سینٹ و قومی اسمبلی میں تحریری جوابات اردو میں بھیجنے کی پابند ،کسی بھی وزرارت سے انگریزی میں جواب کو مسترد کر کے دوبارہ طلب کیا جائے،وزیر اعظم ہاؤس سے نیا حکم نامہ جاری

”چار گھنٹے کا فاصلہ طے کرنے میں 44 سال لگ گئے“،1971ء کی جنگ میں بچھڑے باپ بیٹا2016ء میں مل گئے، 80 سالہ والد خوشی کے نہال،ابراہیم کو لینے ایئرپورٹ پر تقریباً50 افراد آئے ، موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں