بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-07)

دہشتگرد تنظیموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،آرمی چیف ،ملک میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے متعلقہ ادارے کوششوں پر توجہ مرکوز رکھیں،جنرل راحیل شریف کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب ، کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ،پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی

دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، توانائی بحران پر بھی2017ء تک قابو پا لیں گے،وزیراعظم،سری لنکن تاجر پاکستان آئیں اورسرمایہ کاری کریں، تمام سہولیات مہیا کرینگے ، پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ،سری لنکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ، حکومتی کوششوں سے معاشی خسارہ کم ہوکر 5اعشاریہ 3 فیصد رہ گیا،سر ی لنکن بزنس کمیونٹی و صحافیوں سے ناشتہ پر گفتگو

ملک دشمن سرگرمیوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث بنگلہ دیشی خاتون سفار تکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

پٹھان کوٹ حملے کے بغیرشواہد پاکستان پرالزام نہیں ڈالا جاسکتا، بھارتی ادارہ ،حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہونے پر کچھ شکوک ہیں سچا ئی نہیں ، سربراہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی

ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،احسن اقبال،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا، آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا،وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا،پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، کراچی میں امن کی فضائیں چل پڑیں،بلوچستان میں قومی پرچم اور ترانہ پڑھا جارہا ہے ، یہ سب حکومت کی کامیابیاں ہیں ، امن کے قیام میں سکیورٹی فورسز اور عوام کے تعاون بھی ناقابل فراموش ہے ،وفاقی وزیر کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور سیمینار سے خطاب

محدود پیمانے پر تلورکے شکار کی اجازت دی جائے،وفاق کی سپریم کورٹ سے استدعا، اجازت نامے منسوخ ہونے کامطلب یہی تھاکہ یہ سب قانون کیخلاف ہے،جسٹس ثاقب نثار، قانون میں تفریق نہیں برتی جاسکتی،جسٹس قاضی فائزعیسی،عالمی قوانین ہماری روایات سے متصادم ہوں تومقامی قانون کوترجیح دی جانی چاہیے، جسٹس عمرعطاء بندیال،فاروق نائیک کے دلائل جاری سماعت آج تک ملتوی

بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد ،جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان،مطیع الرحمن نظامی پر 1971 میں بنگالیوں کے قتل اور پاکستان کی حمایت کا الزام ہے

نتیجہ جو بھی ہو ،تخت لاہور سے ٹکرا ؤں گا ،جمشید دستی ،شہباز شریف خود چوبیس قتلوں میں ملوث ، ارکان اسمبلی پر دہشتگردی کے مقدمے درج کرارہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیرآج پاکستان پہنچیں گے

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی ڈاکٹر عاصم سمیت کئی افراد کیخلاف تحقیقات کی منظوری، ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے،ایڈمنسٹریٹر ضیاء الدین میڈیکل سنٹر دبئی کیخلاف دھوکہ دہی اور غیر قانونی طریقوں سے زمینوں کی الاٹمنٹ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں انوسٹی گیشن کی منطوری،غیر قانونی بھرتیوں پر سابق وزیر بلوچستان احسان شاہ کیخلاف انوسٹی گیشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے پر منور تالپور اور دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری

پیرمحل،ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب، 147پولنگ اسٹیشنو ں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیرقطب علی شاہ نے56628،آزاد امیدوارسیدہ سونیاعلی نے 35615 ووٹ حاصل کئے

اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،خورشید شاہ ،پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے،خطے کو سنگین خطرات درپیش ہیں،ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کا الزام زیادتی ہے،چوہدری نثار کوبھی15روز کیلئے زیر حراست لے لیا جائے تو وہ خود کو داعش کا سربراہ مان لے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو