بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-06)

وزیر اعظم نواز شریف کا نریندر مودی کو فون ،پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش، دہشت گردانہ حملوں سے تعلقات متاثرنہیں ہو ں گے ،دونوں رہنماؤں کا عزم،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ،ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ،بھارت نے حملے سے متعلق جو بھی معلومات فراہم کی ہیں ان کی مکمل تحقیقات کرینگے،نواز شریف،پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ،حملے کی معلومات شیئر کیں،ناصر خان جنجوعہ کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی ،اجیت دیوال کا پاکستانی بیان کا خیر مقدم

سعودی عرب ، ایران بحران میں پاکستا ن اپنا مثبت اور مساوی کردار ادا کرے گا، سرتاج عزیز ، سعودی وزیر خارجہ دو دن بعد پاکستان کا دورہ کرینگے جس میں حالات کا پتہ چلے گا، دونوں ملکوں کے بحران پر پاکستان کے کردار کے حوالے سے آئندہ تین روز میں ان کیمرہ بریفنگ دینگے،مشیر خارجہ کا ایوا ن میں پالیسی بیان، وزیراعظم سری لنکا کی بجائے ایران یا سعودی عرب کا دورہ کرتے تو اچھا ہوتا، خو رشید شا ہ ، وزارت خارجہ پوری دنیا کو ملا کر مسئلے کے حل کیلئے کردارادا کرے، شیریں مزاری

پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ، چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا، سکیورٹی کی ناکامی نہیں ،بھارتی وزیر دفاع ، دو حملہ آوروں کی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا، امید ہے سرچ آپریشن آج مکمل ہو جائے گا ،صحافیو ں سے بات چیت

پا کستان ، سری لنکا کے مابین جے ایف17تھنڈر طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا، ابتدائی مرحلے میں پاکستان سری لنکا کو8جے ایف17تھنڈر طیارے فروخت کرے گا،پاکستان اورسری لنکا کا انسداد دہشت گردی و دفاعی پیداوار سمیت 8شعبوں میں تعاون پر اتفاق، وفود کی سطح پر ہونیوالی ملاقا ت میں دوطرفہ تجارت حجم کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ،سری لنکا پہلا ملک ہے جس سے پاکستان آزادانہ تجارت کرے گا،نوازشریف

اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے ،ملک کے تمام صوبوں کے ساتھ خطے کے تین ارب افراد بھی مستفید ہوں گے، احسن اقبال ،کسی بھی صوبے یا خطے کے ساتھ اس صوبے میں حق تلفی نہیں کی جائے گی، احساس ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے منصوبے کو متنازعہ بنانے سے گریز کرنا چاہئے،وفاقی حکومت تحفظات کو دور کرنے کے لئے تیار ہے،وفاقی وزیر کا پلاننگ کمیشن میں جیو گرافک ٹیکنالوجی سیل کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو

پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات، ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے وسیع مواقع موجود ہیں ،بین الاقوامی کمپنیاں بھرپور منافع کما رہی ہیں، مثبت اقتصادی اعشاریوں اور امن و امان کی بہتری سے سرمایہ کار فائدہ اٹھا رہے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف کی قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقرسے ملاقات میں گفتگو

پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی قیادت نے پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی ، دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ نیک شگون ہے، پاکستان بھارتی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کررہا ہے، کوئی شوائد ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی،وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

طالبان ر ہنما کے شوکت خانم ہسپتال میں علاج سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ،تحریک انصاف کا افغان سفیر کے نا م وضاحتی خط،ہسپتال میں علاج نسل اور مذہب کو دیکھ کر نہیں انسانیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ،شیریں مزاری

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو بیلا روس کے دارالحکومت منسک کا سسٹر سٹی قرار دیدیا

سری لنکا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خر ید نے سے باز رہے ،بھارت کی دھمکی،پاکستان کیساتھ معاہدہ کرنے پربھارت کی جانب سے امداد ختم کردی جائیگی،سفارتی ذرائع