بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-05)

سعودی عرب کا ایران سے تمام فضائی رابطے معطل ، تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان ،بحرین اور سوڈان کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان، ایرانی سفراء کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم ،پاکستان کا ایران ،سعودی عرب کشیدہ تعلقات پر اظہار تشویش، مسلم امہ کے درمیان اختلافات کا فائدہ دشمن قوتیں اٹھائیں گی،ترجمان دفترخارجہ ،قومی اسمبلی،سعودی عرب،ایران کے درمیان بگڑتی صورتحال پر ارکان کااظہار تحفظات ،خطے کے دو اہم مسلم ممالک کے درمیان حالات خراب ہورہے ہیں،خورشید شاہ، سعودی عربکشیدگی کا اثر پاکستان پر بھی ہوسکتا ہے،شاہ محمود قریشی،خارجہ امور کے مشیر ایوان کو اعتماد میں لیں،شیریں مزاری،پاکستان کو صورتحال میں فریق نہیں بلکہ اسے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے،خالد مقبول صدیقی،پا کستان فوری ثالثی کا کردار ادا کرے، صاحبزادہ طارق اللہ،حکومت امت مسلمہ کے اندر یکجہتی کے فروغ سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،احسن اقبال، سرتاج عزیز سعو دی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی پر فوری اسمبلی کو اعتماد میں لیں، تحریک انصاف کا حکومت سے مطالبہ ، کشیدگی کے خطے میں بڑے گہرے اثرات مرتب ہونگے ہم غافل نہیں رہ سکتے،ہمیں قومی یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

مذہب کے نام پر ہم انتہاپسندوں کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،آصف زرداری،عوام بالخصوص پاکستانی نوجوان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ کا مطالعہ کریں اور اس فلسفہ کی مدد سے ملک کو درپیش سماجی، اقتصادی اورسیاسی چیلنجوں پر قابو پانے کی راہ ڈھونڈیں،سابق صدر کا بھٹو کی سالگرہ پر پیغام

پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کرنے والوں میں سے دو حملہ آور اب بھی وہاں موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے:بھارتی حکام، دہشت گردوں نے رہائشی عمارت پر قبضہ کررکھا ہے:بھارتی فوج،بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تفصیلات پاکستانی حکومت کو فراہم کر دیں،پاکستان کی طرف سے پٹھان کوٹ حملے کی شدید مذمت ، پاکستان خود دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ،ترجمان دفتر خارجہ

اقتصادی راہداری منصوبے کو میڈیا میں لا کر چین میں پاکستان کا برا امیج پیش کیا جارہا ہے ،احسن اقبال ، منصوبے کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کیاجائے ، حکومت ہر ایسی تجویز کا خیرمقدم کرے گی جو منصوبے کو مزید مستحکم کرے،خیبر پختونخوا میں منصوبے کے تحت 4ارب داسو پروجیکٹ ہائیڈل پر کام جاری ہوچکا ، دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع ہونے والا ہے ،سندھ میں بھی تھرپارکر کا منصوبے سی پیک کے تحت بن رہا ہے ، 46ارب کے منصوبے میں 38 ارب کے منصوبے توانائی سے تعلق رکھتے ہیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال ،سپیکر ایاز صادق نے کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر سے منصوبے پر تمام ممبران کو بریفنگ د ینے کی ہدایت کردی ،احسن اقبال کل خیبر پختونخوا جاکر اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دینگے

عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات پرغور ،انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال

اقتصادی راہداری منصوبہ کو کالا باغ ڈیم نہیں بنا رہے، وعدے کے مطا بق مغربی روٹ کی تعمیر چاہتے ہیں،پرویز خٹک، وفاق فیڈریشن کو کمزور کر رہا ہے تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت ہے، پنجاب سندھ اور بلوچستان کی ترقی پر خوش ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے مشترقی روٹ کا افتتاح اور کام شروع ہوگیا ہے، صوبے میں تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر متفق ہیں اگر وفاقی حکومت کے پی کے کا جائز مطالبہ نہیں مانتی ہے تو پھرصوبے کی تمام سیاسی جماعتیں آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

بھارت اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتاہے ،وزیرٹرانسپورٹ نتین گڈگری کی گیڈربھبکی

پوری طرح فٹ ہوں، شہداء کا خون قرض ، بدلہ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے:ڈاکٹر طاہر ا لقادری،صرف فوج پر اعتماد ہے، ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے،پولیس بطور گواہ پیش ہو،سیاسی مخالفین کی قتل و غارت گری کیلئے حکمرانوں نے پولیٹیکل ٹیررازم سیل بنارکھا ہے ،علم ہے ان ظالموں کے ہوتے انصاف نہیں ملے گا، اور یہ ظالم ساری عمر کیلئے حکمران نہیں ہیں،شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ہمراہ پریس کانفرنس ،لواحقین کے انصاف کیلئے ، قائد پاکستان عوامی تحریک

پاکستانی حج کو ٹہ میں اضا فہ اور دیگر معاملات کا حل ،سعودی حکومت نے جنوری میں شیڈول میٹنگ موخر کر دی

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: گرفتار تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع ، معظم علی خان کے چہرے سے کپڑا ہٹایا جائے،عدالت ،دہشت گرد نہیں کپڑا نہیں ہٹاؤں گا،ملزم کا موقف،عدالت کا تینوں ملزمان محسن علی ،معظم علی اور خالد شمیم کو 18 جنوری کودوبارہ پیش کرنے کا حکم

بھار ت، مہاراشٹرا میں 6بھارتی فوجی داعش میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار