بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی اہم خبریں (2016-01-02)

2016ء قومی یکجہتی، دہشتگردوں سے نجات کاسال ہوگا،جنرل راحیل،گوادرکے تحفظ کیلئے حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے ،گوادرکو مقامی اورغیرملکی افرادکیلئے محفوظ شہربنایاجارہاہے،آرمی چیف جنرل کا بلوچستان کادورہ،بلوچستان بالخصوص مکران ڈویژن میں سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

معیشت مضبوط ہو گی تو ہماری افواج مضبوط ہوں گی،نواز شریف،نئے سال کی شروعات اچھی ہوئی ہے،تاجروں کے مسائل حل ہوئے ہیں،اسی جذبہ اور خوش اسلوبی سے قوم کے مسائل حل کریں گے، پورے ملک کا امن کراچی کے امن سے مشروط ہے ، آج کا پاکستان 3,4سال پہلے کے پاکستان سے بہتر ہے ،دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ناخواندگی ،بے روزگاری ،غربت کا خاتمہ ہوگا تو دہشت گردوں کو ملک میں پاؤں جمانے کا موقع نہیں ملے گا ،وزیراعظم کا رضا کارانہ ٹیکس کی ادائیگی سکیم کی تقریب سے خطاب

ایمنسٹی سکیم بل سینیٹ میں مسترد ہونے کا امکان، ایمنسٹی اسکیم کو صدارتی آرڈیننس کی بجائے سینیٹ و قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے،وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہدایت،اپوزیشن جماعتوں نے پی آئی اے نجکاری معاملے کے بعد حکومت کو ایمنسٹی اسکیم پر بھی سینیٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، ایمنسٹی سکیم پر شدید تحفظات کا اظہار،ایمنسٹی سکیم کا جائزہ لینے کے بعد چھ رکنی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی، دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا

نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمت میں دو روپے فی یونٹ کمی کردی،، 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے و الوں پر اطلاع نہیں ہوگا

موجودہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات نہیں کروا سکا‘عمران خان، دھرنوں کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہوئی ، اقتصادی راہداری منصوبے کو حکومت کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنا رہی ہے،پاک بھارت مسائل ذاتی دوستی سے حل نہیں ہوں گے، وزارت خارجہ کو کردار ادا کرنا چاہیئے،میڈیا سے خطاب

اقتصادی راہداری مغربی روٹ میں تبدیلی پر مشترکہ احتجاج کی دھمکی کے بعد مرکزی حکومت نے رابطہ کرلیاہے،پرویز خٹک، وفاقی وزیر احسن اقبال پشاور آ رہے ہیں،مرکز نے خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات دورکرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے،پنجاب کی ترقی کے خلاف نہیں مگر خیبرپختونخوا کو وفاق کی بنائی ہوئی سٹرک نہیں مکمل کوریڈورچاہئے،تحفظات دورکریں تو کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہوگا،دھشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے سانحہ نادرہ افس مردان بزدلانہ کاروائی تھی،افغانستان میں امن کے قیام تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا،امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے ساتھ اقدامات کررہے ہیں،پن بجلی کے منافع پر خیبرپختونخوا کاحق نہیں مل رہا،وفاق ہمارے خالص منافع کی مد میں مجرمانہ غفلت اور سست روی کا مظاہرہ کررہا ہے، شمولیتی جلسوں سے خطاب میڈیا سے بات چیت

نیب بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، قمر زمان چوہدری ، 2015ء میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے آگاہی اور تدارک کی مہم بھرپور انداز میں چلائی گئی، آگاہی اور تدارک کی مہم 2016ء میں بھی جاری رہے گی،چیئرمین نیب

ایران سے باہمی تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا،خرم دستگیر، عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ گیس فراہمی کا بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، گیس کے علاوہ ایران سے بجلی اور تیل بھی درآمد کر رہے ہیں، 64 امریکہ سے قیدیوں کو واپس بھجوایا گیاعافیہ صدیقی شامل نہیں، وزیر تجارت،جعلی اور مہنگی ادویات فروخت کرنیوالے عدالتوں سے حکم امتناعیلے لیتے ہیں،سارہ افضل، پاکستان میں شرح خواندگی60فیصد ہے، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیم کے شعبے کو خصوصی توجہ دے رہی ہے، بلیغ الرحمن،سینٹ وقفہ سوالات میں جواب

آرمی چیف نے 9دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ،دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے،جنکا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔آئی ایس پی آر، دہشت گرد وں نے 4 دسمبر 2009 کو پریڈ لین کی مسجد میں گھس کر میجرجنرل عمر بلال سمیت37 اور 8 دسمبر 2009 کو ملتان میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے 10 افراد کو شہید کردیا تھا

5 سے 16 سال کے بچوں کا سکولوں سے باہر رہنا تشویشناک ہے،بلیغ الرحمن،جی ڈی پی میں 2 فیصد تعلیم کیلئے رکھا ، اقوام متحدہ نے 4 فیصد رکھنے کا کہا جو ناممکن ہے،حکومت نے طے کیا ہے کہ اب کوئی بچہ سکول جانے سے نہیں رہے گا،گیس قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوگوں کو گیس نہیں مل رہی، سفیان یوسف، کوئی اضافہ نہیں ہوا،شاہد خاقان،انکم ٹیکس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

قومی اسمبلی،این ٹی ایس ٹیسٹ فیسوں کی تحقیقات کا معاملہ کمیٹی کے سپرد،30 دن میں جواب طلب، این ٹی ایس میں ہزاروں لوگ ٹیسٹ دیتے ہیں طریقہ کار کا پتہ کسی کو نہیں،پیسے کہاں جاتے ہیں ، لوگ این ٹی ایس ٹیسٹ سے تنگ آچکے ہیں،سراج محمد خان،وزیراعظم مردان شہیدوں کے ورثاء کو امدادی پیکج دیں،علی محمد خان، پرویز خان شہید کے دو بیٹوں کو ملازمت دی جائے گی،وفاقی وزیر سیفران قادر بلوچ کا جواب، اسلام آباد میں بیٹھے ایک شخص کے داعش کے ساتھ رابطے سامنے آرہے ہیں، ایسے عناصر کی بجائے سندھ حکومت کونشانہ بنایا جارہاہے،شاہدہ رحمانی،وزیراعظم کا صحت کا پلان خوش آئند،صاحبزادہ یعقوب،بیوہ عورتوں کیلئے روزگار کی کوئی سکیم متعارف نہیں،ساجدہ بیگم،قومی اسمبلی میں صدارتی خطاب پر بحث

پاک افغان سرحد سے روزانہ 40 سے 50 ہزار افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے،جنرل (ر) عبدالقیوم ، افغانستان کی جانب سے سرحدی دفاع کے لیے فقط 60 چوکیاں ہیں جو ناکافی ہیں ، بی بی سی کو انٹرویو