تیر و ترکش

جمعرات 2 اکتوبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#عام انتخابات میں باقاعدہ اور منظم دھاندلی نہیں ہوئی،وفاقی وزیر خزانہ
بے قاعدہ اور غیر منظم دھاندلی کا اعتراف کر رہے ہیں آپ اس بیان کے ذریعے
#وزیر اعلیٰ سندھ نے متحدہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے 6رکنی کمیٹی بنا دئی
سائیں قائم علی شاہ بھی بادشاہ آدمی ہیں سینیٹر عبدالرحمن ملک سے بات کرتے وہ خود ہی منا لیتے متحدہ کو، کمیٹی تو پتا نہیں کب نکلے گی …تحفظات دور کرنے
#ناچ گانے والا پاکستان نہیں چاہتے، شرجیل میمن
کیونکہ ہم کھانے پینے والے پاکستان پر یقین رکھتے ہیں …مفاہمتی پالیسی کے تحت
#دھرنے کی روح پرواز کر گئی اب جسم پڑا ہے، پرویزرشید
دھرنے کی روح لگتا ہے اب آپ لوگوں کے ارد گرد ہی منڈلا یا کرے گی،…… گونواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے
#ہم نے معاملات کو بہت سنبھالا ، صبر سے کام لے رہے ہیں، عرفان صدیقی
اللہ کی شان ہے نقش خیال جماتے جماتے صابر مسیحا بن گئے عرفان صدیقی صاحب
#پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کریں، اسپیکر قومی اسمبلی سے سیاسی جرگے کی درخواست
کیوں کہ اگر استعفے منظور ہو گئے پی ٹی آئی والوں کے تو ہم جرگہ جرگہ کیسے کھیلیں گے
#آئی ایم ایف نے55.9 کروڑ ڈالر قرض کی چوتھی قسط کے لیے سگنل دے دیا
سنا ہے بجلی کے بعد اب گیس کے بلوں کے ذریعے آئی ایم ایف کو خوش اور قوم کو ناراض کیا جائے گا اس چوتھی قسط کے لیے
#لندن پلان میں ہم نے دس پوائنٹ پر بات کی تھی، چودھری شجاعت
لندن پلان میں آپ لوگوں کی ڈیوٹی بات کرنے کی نہیں بلکہ سن کر عمل کرنے کی تھی شاید
#ماضی کی حکومتوں کا کوئی توانائی منصوبہ ختم نہیں کیا، خواجہ آصف
توانائی کا کوئی منصوبہ ماضی کی حکومتوں نے بھی بنایا تھا کیا …؟
#سراج الحق مظلوموں کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں، معراج الہدی صدیقی
فی الحال تو سراج صاحب دھرنے والوں کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں
#پاکستان سیاسی بحران پر امن مذاکرات سے حل کرے، امریکا
جو حکم سرکار…!
#نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں اجلاس ، جی ایچ کیو ،فارن آفس اور حکومت ایک ہی لائن پر تھے، نجم سیٹھی
پھر تو اب ن لیگ کہہ سکتی ہے
# میرے دشمنوں کو خبر کرو
میرے دوستوں کو نوید ہو
#ایک سے زاید بجلی میٹر لگانے پر عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف کارروائی ہوگی، وفاقی وزیر بجلی و پانی
اب اس طرح تو نہ کریں، آخر نیا پاکستان بنانے کے لیے بجلی بھی تو زیادہ میٹروں کی چاہیے
#وفاقی اور پنجاب کابینہ میں رد و بدل کا اصولی فیصلہ
لگتا ہے ’وصولی‘ کے ماہرین کی سنی جائے گی اس اصولی فیصلے کے تحت
#دھرنوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کریں گے، اسحق ڈار
کیوں کہ دینے والوں نے اتنی طاقت دی ہی نہیں
#مسلک کی بنیاد پر امت کو تقسیم نہ کیا جائے، جماعت اسلامی
اس کام کے لیے اور بہت سی بنیادیں جوپیدا کر لی گئی ہیں
#تصفیہ کشمیر کے لیے اقوام متحدہ مناسب فورم ہے، پاکستان
اس مناسب فورم سے آج تک مسلمانوں کے حق میں کون سا تصفیہ ہوا ہے…؟
#پارٹی پالیسی کی خلاف وزری پر مولانا فضل الرحمن نے جان اچکزئی کو برطرف کر دیا
لگتا ہے حافظ حسین احمد مکمل اور بااختیار سیکریٹری اطلاعات ہیں جمعیت کے
#حقیقی انقلاب آیا تو سب کو بہا لے جائے گا، شہباز شریف
اس ڈر سے تو ساری پارلیمان متحد ہو ئی ہے
#دنیا بھر میں موجود انُ جوئے خانوں کو جانتا ہوں جہاں حکمرانوں کے پیسے جاتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری
بڑا علم ہے بھئی ڈاکٹر شیخ الاسلام کینیڈی کا!
#کاش خان صاحب نے بجلی گیس پانی کے مسائل پر جلسہ کیا ہوتا، زعیم قادری
ان مسائل پر جلسے تو خان صاحب تب کرتے جب یہ مسائل انہیں درپیش ہوتے
#گونواز گو کے نعروں پر پرویز رشید مسکراتے رہے
کہیں یہ ان کے دل کی بھی آواز تو نہیں؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :