تبدیلی سے گمراہی تک

بدھ 19 اکتوبر 2016

Umer Khan Jozvi

عمر خان جوزوی

چھاننی اٹھ کے کوزے کو کہے آپ میں دوسوراخ ہے اور اپنی فکر ہی نہیں ۔۔۔۔چھاننی میں کتنے سوراخ ہے ۔۔۔اس حقیقت سے پوری دنیا خوب واقف ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے ہزارہ کی سرزمین پر کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا کہ قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے اس ارشاد مبارک کے بعد اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گلی ۔

۔۔محلوں اور شاہراہوں کی کھنڈرات میں تبدیلی کے ساتھ یہاں الفاظ کے معنی ومفہوم بھی بدل چکے ہیں۔۔عمران خان ‘ پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے سونامی جس تبدیلی کا راگ الاپ رہے ہیں وہ اس صوبے میں واقعی مکمل طور پر آچکی ہے ۔۔۔۔دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت کے مئوجد عمران خان اور پرویز خٹک نے اپنی انوکھی سیاست اور منطقی سوچ سے محض ساڑھے تین سال میں نہ صرف خیبر پختون خوا بلکہ ہوا اور فضاء میں بھی بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

۔۔بزرگ کہتے تھے اور آج بھی کہتے ہیں کہ ہمہ وقت دوسروں پر سنگ باری ۔۔۔۔ڈھول بجانا اور قوم کی ماؤں۔۔۔ بہنوں اور بیٹیوں کو چوکوں اورچوراہوں کیا بلکہ شراب خانوں ۔۔۔۔مے خانوں۔۔۔ کنجر خانوں ۔۔۔۔نائٹ کلبوں اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں نچانا بے غیرتی اور حد سے زیادہ گمراہی ہے ۔۔۔۔اور یہ کام اگر پھرچوکوں ۔۔۔۔چوراہوں ۔۔۔۔گلیوں ۔۔۔۔محلوں اور شاہراہوں میں دنیا اور میڈیا کے سامنے ہو تویہ بے غیرتی ‘ بے حیائی وبے شرمی اور گمراہی کی پھر آخری حد ہے۔

۔۔۔پرویز خٹک اور ان کی پارٹی کے لوگ گمراہی کی تویہ آخری حد بھی کب کی پار کر چکے مگر افسوس بھولے بھالے پرویز خٹک کو لفظ گمراہی کے معنی اور مفہوم کاا بھی تک پتہ نہیں ۔۔۔اسی وجہ سے انہیں اپنی یہ گمراہی نظر نہیں آرہی ۔۔۔۔با با حیدر زمان پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگانے اور ان کی طرف انگلی اٹھانے سے پہلے اگر پرویز خٹک اپنی طرف مڑنے والی چار انگلیوں کے بارے میں سوچتے تو کیااچھا ہوتا ۔

۔۔۔سفید داڑھی سے تو اللہ کو بھی حیا آتا ہے ۔۔۔۔مگر بابا حیدر زمان پر سنگ باری کرتے ہوئے پرویز خٹک کو ان کی سفید داڑھی کا خیال بھی نہیں آیا ۔۔۔۔بابا حیدر زمان عوام کو اس لئے گمراہ کررہے ہیں کہ انہوں نے صوبہ ہزارہ کے قیام اور غریب عوام کے حقوق کیلئے نہ مسلم لیگ ن کو معاف کیا اور نہ ہی تحریک انصاف کا پیچھا چھوڑا ۔۔۔۔پیپلز پارٹی والے ان سے بچے نہ ہی جماعت اسلامی ‘ جے یو آئی اور دیگر سیاسی جماعتیں ان سے کورا نکلیں ۔

۔۔۔عوامی حقوق کیلئے بابا حیدر زمان نے ہر ظالم وجابر کو شیر کی طرح للکارا۔۔۔۔باباحیدرزمان عوام کواس لئے گمراہ کررہے ہیں کہ انہیں قوم کی ماؤں ۔۔بہنوں اوربیٹیوں کوچوکوں اورچوراہوں پرنچانے کاکوئی شوق نہیں ۔۔باباحیدرزمان عوام کواس لئے گمراہ کررہے ہیں کہ انہیں تبدیلی کے نام پرکالی سیاست کرنے اورجھوٹے وعدوں اوردعوؤں سے عوام کوبیوقوف بنانے کاہنرنہیں آتا۔

۔باباحیدرزمان عوام کواس لئے گمراہ کررہے ہیں کہ انہیں نوازشریف کے گناہوں کی طرح عمران خان اورپرویزخٹک کے گناہ بھی گناہ ہی نظرآرہے ہیں ۔۔باباحیدرزمان عوام کواس لئے گمراہ کررہے ہیں کہ انہیں پرویزخٹک کی طرح مفادات کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ۔۔بابااس لئے بھی عوام کوگمراہ کررہے ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی طرح دن کی روشنی میں تبدیلی کے خواب نہیں آتے۔

۔قلم کی حرمت کی قسم اگرنہ کھائی ہوتی تومیں بھی درباریوں کی طرح پرویزخٹک کی آوازپرآمین کہہ دیتالیکن جھوٹ کوسچ اورسچ کوجھوٹ کہنے کی میری عادت نہیں ۔۔پرویزخٹک صاحب ۔۔عوامی حقوق کے لئے آوازاٹھانا۔۔ظالموں کوللکارنا۔۔آپ جیسے بے حس۔۔نااہل ۔۔نکمے اورظالم حکمرانوں کے چہروں سے نقاب پھاڑکے ان کوقوم کے سامنے ننگاکرنا گمراہی نہیں غیرت ہے اورغیرت کایہ کام ہرکوئی نہیں کرسکتا۔

۔ عوام کے حقوق کے لئیآوازاٹھانایاظالموں کو راہ راست پرلاناگمراہی نہیں ۔۔بلکہ گمراہی تو قوم کی ماؤں ۔۔بہنوں اوربیٹیوں کواسلام آباد۔۔لاہوراورپشاورکے چوکوں اورچوراہوں میں دھرنوں کے ذریعے نچاناہے۔۔ڈھول باجے بجانے والوں کوہم نہیں دنیاکنجراورگمراہ کہتی ہے۔۔باباحیدرزمان پرگمراہی کاالزام لگانے سے پہلے ذرہ پہلے ایک بارتواپنے گریبان میں جھانکتے توسہی ۔

۔۔۔کہ آپ کاکونساجلسہ ۔۔۔۔دھرنا۔۔۔۔احتجاج۔۔مظاہرہ ۔۔۔۔جلوس اورتقریب ڈھول باجے اورکنجروں سے خالی گزری ہے۔۔ڈی چوک میں رات کی تاریکی اوردن کی روشنی میں قوم کی ماؤں ۔۔بہنوں اوربیٹیوں کوڈھول کی تاپ پرباباحیدرزمان نے نہیں آپ اورآپ کی پارٹی نے نچایا۔۔ڈھول باجوں ۔۔قوم کی ماؤں ۔۔بہنوں اوربیٹیوں کے نچوانے والی بات اگردرمیان سے نکال بھی دی جائے پھربھی گمراہی میں آپ سے آگے کوئی نہیں ۔

۔ بقول آپ کے اپنے حقوق کے لئے آوازاٹھانایاعوام میں شعوربیدارکرناگمراہی ہے۔۔کیونکہ آپ نے باباحیدرزمان پرعوام کوگمراہ کرنے کاالزام صرف اس لئے لگایاکہ باباعوامی حقوق کے لئے آوازاٹھارہاہے۔۔عوام یااپنے حقوق کے لئے اگرآوازاٹھاناگمراہی ہے توپھراس میدان میں آپ ونرہے ۔کیونکہ اپنے حقوق کے لئے اسلام آبادمیں تاریخی دھرنادے کر120روزسے زائدآسمان بابانے نہیں آپ نے سرپراٹھایا۔

۔پچھلے ساڑھے تین سال کی تاریخ گواہ ہے کہ جب سے خیبرپختونخوامیں آپ کی اورمرکزمیں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے اس کے بعدسے ساڑھے تین سال سے آپ نہ صرف خیبرپختونخوابلکہ پورے ملک کے عوام کوگمراہ کررہے ہیں ۔۔پرویزخٹک صاحب ۔۔باباحیدرزمان ضمیرفروشسیاستدان نہیں کہ وہ پیپلزپارٹی۔۔مسلم لیگ ن۔۔پی ٹی آئی ۔۔اے این پی۔۔جے یوآئی ۔۔جماعت اسلامی یاکسی اورسیاسی پارٹی کاسال میں ایک طواف کرکے عوام کوگمراہ کریں ۔

۔بابامظلوم اورمحکوم عوام کے حقوق کے لئے سیاست کے میدان میں نکلے ۔۔وہ کل جس پارٹی میں تھے ۔۔آج بھی وہ اسی میں ہے ۔۔باباکوآپ کی طرح کرسی اوراقتدارکی کوئی فکرنہیں ۔۔نہ ہی انہیں سرکاری ہیلی کاپٹروں میں تبدیلی کے گن گاکراڑنے کاکوئی شوق ہے۔۔آپ ہرکسی کواپنی طرح نہ سمجھیں ۔۔نہ ہی ہرکسی کواپنے اوپرقیاس کریں ۔۔اس ملک میں پرفریب نعروں۔

۔تبدیلی کے خشک دعوؤں اورجھوٹے وعدے کرنے والوں کی طرح عوامی حقوق کے لئے باباحیدرزمان جیسے۔۔ تن۔۔ من۔۔ دھن کی قربانی دینے والے باغیرت لوگ بھی موجود ہیں ۔۔ماناکہ آپ کاواسطہ ہمیشہ اپنے جیسے سیاسی کاروباریوں سے پڑا۔۔جس نے وقت اورموقع کی مناسبت سے جانوروں کی طرح انسانوں کی بھی قیمت لگائی ۔۔لیکن باباحیدرزمان کی تو آج تک دشمن کیااپنے بھی کوئی قیمت نہیں لگاسکے ۔

۔جوشخص نہ جھکا۔۔نہ بکا۔۔وہ آخرعوام کوکیسے گمراہ کرسکتے ہیں ۔۔ آپ نے باباحیدرزمان کواپنے جیسے سیاسیوں کی لڑی میں پروکربہت بڑاظلم کیاہے ۔۔یہ حقیقت اب آپ کوماننی پڑے گی کہ عوام کوباباحیدرزمان نہیں آپ جیسے اقتدارکے پیچھے دوڑنے والے سیاستدان گمراہ کررہے ہیں ۔۔آپ اگرایسانہیں کرتے توعوام اورملک کی آج یہ حالت کبھی نہ ہوتی ۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :