”غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو آرمی چیف کی وارننگ“

اتوار 12 جولائی 2015

Rukaiya Ashraf Abbasi

رقیہ اشرف عباسی

بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں ریاستی رٹ کی بحالی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ملک دشمن قوتوں کا پوری طرح مقابلہ کیا جائیگا، دہشگردوں انکے ہمدردوں اور معانین کو زمین کی تہہ سے نکال لائینگے، ملک کے ہرحصے میں دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائیگا کیونکہ یہ ہماری نسلوں کی بقا کی جنگ ہے اسی پس منظر میں انہوں نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو انکے گھروں میں واپس لاکر آباد کیا جائیگا، یوں توا ہمارا پورا ملک ہی دہشتگردی کی زد مین ہے لیکن بلوچستان میں ایک مدت سے پائی جانے والی سیاسی بے چینی، معاشی اضراب اور عوام کی اقتدار میں کمتر شراکت کے احساس نے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے بائھیوں کو بے حد حساس بنا دیا ہے جس کو بعض عناصر اکسپلائٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے مواقع کی غنیمت جان کر ہمارے بعض ہمسایہ ملک بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جس سے یہاں آئے دوز گیس پائپ لائنوں اور بجلی کی تنصیات کو تباہ کرنے کے واقعات رو نما ہوتے رہتے ہیں اور کبھی یہ دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ ورانہ قتل و غارت کی شکل اختیار کرتی نظر آتی ہے، فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اس انتباہ کے بعد کہ بیرونی ممالک اور خفیہ ادارے بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مذموم کوششوں سے باز رہیں، اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان اپنی عملداری قائم رکھنے کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے اس بات کو غیر ملکی سرمائے، غیر ملکی اسلحے اور غیر ملکی فنی معاونت کے بل پر شمالی علاقوں کو اپنے تین باقی ملک سے کاٹ دینے کے دعویدار عناصر کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبرون کی کامیابیوں کی صورت میں عملی طور ثابت بھی کیا جا چکا ہے، افواج پاکستان کے سربراہ نے امریکی حکام کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے ثبوت مہیا کردئیے ہیں اور انہیں شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بھی ضروری تفصیلات سے آگاہ کیا، پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور خودکش دھماکوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان سارے واقعات کی تحقیقات کے جو بھی نتائج اب تک سامنے آئی ہیں انکے پس پردہ زیادہ تر بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہی کار فرما نظر آتا ہے، کشمیر سنگھ نے تو بھارت جانے کے بعد برملا اس امر کا اعتراف کیا تھا کہ اسے ”را“ کی طرف سے پاکستان میں تخریب کاری کی زمہ داری دی گئی تھی سربجیت سنگھ بھی اسیا ہی ایک ایجنٹ تھا جو جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا، بلوچستان میں تخریب کاری کے لئے سابق صدر حامد کرزئی کے دور میں افغانی اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں مل کر پاکستانی علاقوں میں کاروائیاں کرتی رہی ہیں، بھارتی ایجنسیاں اب بھی اپنے تربیت یافتہ کارندوں کی بھجوا رہی ہیں، اور تو اور پنچاب کے سرحدی علاقوں میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی ہی کوشش ہے، حالیہ بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب واقع ایک لیبر کیمپ میں شدت پسندوں کے حملے میں 20 مزدوروں کے قتل کے سانحہ کے بعد کیا گیا آرمی چیف کا یہ دورہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی اور واضح طور پر کہا کہ بیرونی قوتوں کا کھیل اب ختم ہونا چاہیے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلوچستان میں بے چینی کے پیچھے غیر ملکی ہاتھوں کی موجودگی کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں، وطن عزیز، خصوصاً اس کا صوبہ بلوچستان اپنے جغرافیائی محل وقوع، اسٹرٹیجک اہمیت اور معدنی وسالی کے باعث طویل عرصے سے بیرونی قوتوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے، اسے سویت یونین اور امریکہ کے مفادات کی چپقلش کا نہ صرف بالواسطہ بلکہ براہ راست بھی حصہ بننا پٹرا ہے اور پاکستانی قوم نہ چاہتے ہوئے بھی تیسری عالمی جنگ کی ذد میں آگئی، جس کا نتیجہ کچھ اس طرح آیا دوسری جنگ نے پورے یورپ سمیت کئی ممالک کو معاشی، سماجی طور پر عدم استحکام کی صورتحال سے دو چار کیا اس طرح پاکستان بھی تیسری عالمی جنگ کے شعلوں میں 60 ہزار لگ بھگ سویلینز اور فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے علاوہ ہمہ جست نقصانات بھگت رہا ہے، جنرل راحیل شریف نے صوبے میں امن کے لئے سویلین اور عسکری قیادت کی کارکردگی کو سراہا، اور دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ ملک دشمن قوتوں کا پوری طرح مقابلہ کیا جائیگا، غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہیں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان غیر مستحکم کرنے والی غیر ملکی ریاستوں کو مکمل شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

آئی۔ایس۔پی۔آر کے مطابق فاٹا میں موجود دہشت گردوں کے دیگر علاقوں سے رابطے توڑے جارہے ہیں، دہشت گردوں نے پورے ملک میں بم دھماکوں، خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بتاہی مچا رکھی تھی، اس دوران 50 ہزار سے زیادہ شہری اور تقریباً پانچ ہزار سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے، 30 ہزار دہشت گرد بھی جو ابی کاروائیوں میں مارے گئے، آپریشن ضرب عضب کے بعد عسکریت پسند اپنے پہاڑی ٹھکانوں میں محصور ہو گئے ہیں اور فوج نے بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا جبکہ ہزاروں فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں، دہشتگرد سرحد پار بھاگ رہے ہیں مگر پاکستان سے کابل حکومت کے تعاون کی وجہ سے وہاں پناہ لینا بھی ان کیلئے آسان نہیں، میں سلام پیش کرتی ہوں پاک فوف کی انتھک محنت او کامیابی سے جاری رکھی ہوئی جنگ جو ملک دشمن کے خلاف بہادری سے جاری رکھی ہوئی ہے میرے پاس الفاظ نہیں نہ میرے قلم میں اتنی سیاہی کہ میں پاک فوج کی شان، عضمت اور قربانیاں بیان کر سکوں، مجھے فخر ہے آئی۔

ایس۔آئی ایجنسی جو پوری دنیا میں اول نمبر پر ہے، میرے کچھ سوال ہیں آئی۔ایس۔آئی سے جو وطن عزیز کی خدمت میں ہر قدم پہ پیش پیش رہتی ہے، کراچی کا امن خراب کرنے اور لاء اینڈ آرڈر سٹویشن آئے دن خراب رہتی ہے اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ کیا ایسی کوئی پارٹی ملک کی خدمت کر سکتی ہے جس کا نصاب کچھ ایسا ہو؟ ۱) بھتہ خوری اور معاشی ترقی، ۲) فروغ امن بذریعہ ٹارگٹ کلنگ، ۳) منصفانہ دھاندلی، ۴) قائد کی تقاریر (ادبی اثاثہ)، ۵) بھارت کی مہربانیاں، ۶) حلالہ، ۷)بوری بند لاشیں، ۸) قوم کو تین تین گھنٹے راگ گانے سنانا، یہ سب کیا ہے آخر، جب کہ سندھ رینجرز نے کامیاب آپریشن کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ایسی پارٹی ملک کی خدمت کر سکتی ہے جس کے حراست میں لئے گئے ملزم اپنے جرم کا اعتراف خود کریں؟ اور نیٹو اسلحہ، بارود، گولیاں تمام ایسا اسلحہ بغیر لایسنس کے زیر استعمال رکھا گیا؟ وہ اسلحہ جو پولیس اور آرمی کے زیر استعمال ہوتا ہے۔

کیا ایسی پارٹی وطن عزیز کی خدمت کر سکتی ہے؟ ڈاکٹر ذولفقار مرزا سہی نکلے انہوں نے بہت پہلے بتا دیا تھا کہ وطن غدار، ملک دشمن کون ہے، ایسے لوگ جو دشمن ملک کی انٹیلی جنسیز سے مدد طلب کرے؟ کارکنان کو پاک فوج سے لڑنے کے لئے ٹریننگ پر اکسانا کھلی بغاوت ہے، آرٹیکل6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے، 92 میں بھی ”را“ سے تعلقات کا سراغ مل گیا تھا، دفتر سے جناح پور کے نقشے برآمد ہونا قابل احترام آئی۔

ایس۔آئی انٹیلی جنس ایجنسی کیا یہ ملک توڑنے کی سازش نہیں؟ کیا ایسی پارٹی کو الگ صوبے کا مطالبہ کرنا چاہیے؟ سندھ کی عوام کے ساتھ ناانصافی نہیں؟ کیا ایسی پارٹی کو الیکشن لڑنے کا حق ہے؟ جنرل راحیل شریف صاحب بیرونی قوتوں کے ہاتھ ملک کو ملک غدار جو ملک کے اندر بیٹھ کر سازش کر رہے ہیں انکو بھی دیکھنا ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :