تیر و ترکش

منگل 30 جون 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#ملک بھر میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز منائے جانے کا امکان
پوپلزئی صاحب بیرون ملک عید منائیں گے کیا؟
#چائنا کٹنگ کی بھاری رقم لندن بھجواتے تھے، اسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے
کٹنگ چائنا… اور رقم لندن !کیا بات ہے حسن انتظام کی!
#پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کو مصیبت کی گھڑی میں چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی، تجزیہ کار
شاید عوام پرآنے والی مصیبت کی گھڑی سے بھی زیادہ مشکل وقت آنے والا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت پر
#وزرا نے کارکردگی کو غلط انداز میں پیش کیا، کے الیکٹرک
کیوں کہ کارکردگی غلط نہیں بلکہ’بہت غلط‘ ہے… کے الیکٹرک کی
#ضیاء الحق اور مشرف جس پارٹی کو ختم نہ کرسکے ، اسے زرداری نے ختم کر دیا، مسلم لیگ ن سندھ
یعنی #
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
#ایم کیو ایم کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹ ، حکومت بے بس کیوں؟قیوم نظامی
اس لیے کہ کراچی میں میٹروبس جو نہیں اور حکومت کو ’عام بس‘ پسند نہیں
#سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے نمایندے سے ترک خاتون اول کا ہار نادرا نے وصول کر لیا
گیلانی صاحب کی تمام تر’فتوحات ‘لگتا ہے اس ہار کی نذ ہو جائیں گی
#پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، متحدہ رابطہ کمیٹی
اگر پاکستان بنانے والے زندہ ہوتے تو نہ جانے اپنی اولادوں کے ساتھ کیا کرتے؟
#متحدہ کے خلاف بی بی سی کی رپورٹ، برطانیہ معلومات فراہم کرے، پاکستان کا خط
وہی معلومات جنہیں ہر پاکستانی حکومت نظر انداز کرتی رہی ہے ؟
#اچھی یا بری جمہوریت کا فیصلہ عدالت نہیں عوام کوکرنا ہے، سپریم کورٹ
صرف یہ پتا کردیں کہ عوام کے فیصلے بیلٹ بکس اور پارلیمان میں تبدیل کون کرتا ہے؟
#فوج نے کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف
دہشت گردوں سے ناپاک کس نے کیا تھا کراچی کو؟
#سید خورشید شاہ کا صدر ،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو آم اور کھجور کا تحفہ
اہم شخصیات کو آم ا ور کھجوردے کر خود شاہ جی سنا ہے براستہ دبئی لندن پہنچ گئے ہیں
#عوام کے لیے18گھنٹے کام کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
اس لیے تو عوام کا’کام‘ ہو گیا ہے سندھ میں …
#ماضی میں متحدہ پر الزام لگانے والوں نے خود ہی جھوٹ قرار دیا، محمد انور
اب آپ ماضی سے باہر آجائیں …بھائی جان
#بلاول کی وزیر اعلیٰ سندھ کو وفاق اور کے الیکٹرک سے رابطے کی ہدایت
اس ہدایت کا ہدایت کار آخر خود کھل کر سامنے کیوں نہیں آتا ؟
#وفاقی حکومت کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
اور آپ کے ابا کہتے ہیں کہ مفاہمت کا عمل جاری رہنا چاہیے!
#بلاول بھٹو نے سندھ میں کرپشن اور بیڈکورننس کا نوٹس لے لیا
یہ نوٹس وہ تو نہیں جس نے بلاول صاحب کے ابا ، پھوپھو اور انکلز کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا ؟
#زرداری کے بیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے، شاہ محمود قریشی
قوم کے جذبات کو ایک طرف رکھیں اپنے جذبات کے متعلق بتائیں آپ…
#کشمیری پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں، ہمیں بھی ان کی مدد کرنی چاہیے، حافظ سعید
نعرے لگا کر؟
#بیوی پرتشدد ،نیوزی لینڈ میں بھارتی سفارتی اہل کار نئی دہلی طلب
بھارتی اعلیٰ حکام سفارتی اہل کار کے تجربے سے کچھ سیکھنا چاہتے ہوں گے
#وزیر ریلیف سندھ مخدوم جمیل منظر عام سے غائب
آج کل سندھ کے اکثر وزرا تکلیف میں ہیں مخدوم صاحب اب کس کس کے ریلیف کا بندوبست کریں
#قائم علی شاہ کو فریج میں رکھنے کی ضرورت ہے، سراج الحق
لگتاہے سینیٹر عبدالرحمن ملک کی سراج الحق صاحب سے زیادہ ہی بے تکلفی ہو گئی ہے
#پی پی قیادت کا بیرون ملک فرار کا کوئی پلان نہیں تھا،نجم سیٹھی
بس جو کچھ ہوا ’افراتفریح‘ میں ہوا
#پی ٹی آئی منظم دھاندلی ثابت نہیں کرسکی ،الیکشن کمیشن
غیر منظم دھاندلی کا اقرار کہاجاسکتا ہے جوڈیشل کمیشن کے سامنے الیکشن کمیشن کے اس تحریری بیان کو!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :