تیر و ترکش

منگل 2 جون 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#مسلح افواج میں خواتین کو جنگی کردار نہیں دیں گے، بھارتی وزیر دفاع
کیوں کہ #
جنگ کھیڈ نہیں ہوندی زنانیاں دی
#رمضان کی آمد، اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کی سفارش
اسے پنجابی میں کہتے ہیں
گونگلو آں توں مٹی جھاڑنا
#کے پی کے بلدیاتی انتخابات،امن و امان کی صورت حال تسلی بخش رہی، الیکشن کمیشن
قتل ہونے والے10،زخمی ہونے والے 80 افراد کے لواحقین اور دوست احباب سے بھی پوچھ لیتا الیکشن کمیشن یہ بیان دینے سے پہلے تو اس کی اپنی تسلی ہو جاتی!
#تیاری کر لی آیندہ بجٹ غریبوں کا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ
سائیں خوامخواہ اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں آپ سے پوچھنا کس نے ہے بجٹ کے بارے میں
#شاہ محمود قریشی تحریکِ انصاف کے نیشنل آرگنائزر مقرر
لگتا ہے سونامی خان کا شوق پورا ہو گیا ہے سیاست کا۔

(جاری ہے)


#مصطفی کمال کو پارٹی میں شامل کرنے کی خبریں درست نہیں، پرویز مشرف
الطاف بھائی ناراض نہ ہوں
#22 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ خود رشید شاہ کے حوالے کر دیا، مولانا فضل الرحمن
اللہ خیر ہی کرے…!
#کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی اور دھاندلی کے ذمہ دار عمران خان ہیں،جماعت اسلامی
آپ ہی کے اتحادی ہیں خان صاحب!
#مقبوضہ کشمیر میں پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا، تیری جان میری جان پاکستان پاکستان کے نعرے
اب بلوچستان بھر سے بھی ایسی خبریں آنی چاہئیں
#وزیر اعظم کی دانش مندی سے پاک چین راہداری پر اتفاق ہوا، آصف کرمانی
اور آپ کو بھی یہ بیان دینے کا موقع مل گیا
#مسلم لیگ (ن) کے برسراقتدار آنے کے بعد بدعنوانی کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، پرویز رشید
اس بیان سے آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں، حکومت کی فرض شناسی یا مسلم لیگ(ن) کی مہارت…!
#نواز شریف کے ہوتے ہوئے نیا پاکستان نہیں بن سکتا، پرویز خٹک
تو پھر سمجھائیں خاں صاحب کو کہ پرانے پاکستان پر ہی گزارا کریں
#پڑوس میں جابرانہ سوچ مستحکم ہو رہی ہے، نیول چیف
لہٰذاہمیں بھی فدویانہ سوچ ترک کرنا ہوگی
#پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی قیادت کا اتفاق
شکر ہے اسلام آباد سے کوئی خیر کی خبر بھی آئی
#اسلام کے نام پر افرا تفری پھیلانے والوں کے پیچھے دشمن ملک ہے، وفاقی وزیر داخلہ
سیاست،زبان اور علاقے کے نام پر افراتفری پھیلانے والوں کا آگا پیچھا بھی چیک کریں کبھی
#پاک چین راہداری منصوبے پر اتفاق رائے کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
اس طرح کا بیان دینے سے پہلے کپتان خان سے پوچھ لیا کریں جناب!
#کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہK4سات برس پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا، حیدر عباس رضوی
سات برس پہلے بھی تو آپ حکومت میں شامل تھے ناں؟
#عام آدمی منتخب ہو کر پارلیمان میں آہی نہیں سکتا یہ ارب پتیوں کا کھیل ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ
اور یہ ارب پتی کھیل ہی کھیل میں اتنا کما لیتے ہیں کہ ان کی ساری عمر اس طرح کے کھیل میں گزر جاتی ہے
#پارلیمان کی بالا دستی انگریز کا تصویر ہے، اقتدار اعلیٰ کا مالک اللہ ہے، سپریم کورٹ
تیری آواز مکے او ر مدینے…!
#کے پی کے کے وزیر امین گنڈا پور بیلٹ بکس لے جاتے ہوئے پکڑے گئے
اب بتا… سونامی خاناں، تبدیلی کے نشاناں
#فوج کا آدمی ہوں، پرویز مشرف
جو ہوتے ہیں ان کو شاید کہنا نہیں پڑتا اس طرح
#پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
ابھی بجٹ آنا ہے خدا خیر کرے…
#سندھ حکومت سے مایوس عوام وفاق کی طرف دیکھنے لگے
اور وفاق کس طرح دیکھ رہا ہے خبر میں یہ نہیں بتایا گیا
#ہر فیصلہ عمران خان کی خواہش کے مطابق نہیں ہوسکتا، رانا ثناء اللہ
آخر کچھ ہماری خواہشات بھی ہیں!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :