تیر و ترکش

بدھ 29 اپریل 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#چینی سرمایہ کاری سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے‘ زرداری
یہ ہے حصہ مانگنے کا جمہوری طریقہ
#لیڈر شپ کی کمی سے پی ٹی آئی اب تک منظم جماعت نہیں بن سکی‘عمران خان
آپ پھر کوئی اور کام شروع کریں اب ۔
#پاکستانی عوام کی رائے پارلیمان سے مختلف نظر آرہی ہے‘ امام کعبہ
اس لیے کہ عوام کی رائے ان کی اپنی ہے۔
#کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابی نتائج سے2013کے انتخابات کو سند مل گئی‘ پرویز رشید
پھر کرائیں ناں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد
#ملکی بیورو کریسی سے غیر ملکی سربراہوں تک سب میری بات سمجھتے ہیں‘ شہباز شریف
وہ سب ایسا تاثر دیتے ہیں آپ کو…
#عوام کوا نتخابی رویہ بدلنا ہوگا‘ سراج الحق
کیوں کہ لیڈروں کے انتخابی ‘ سیاسی اور انسانی رویے بدلنے کی اب بالکل امید نہیں رہی
#بلدیاتی الیکشن جمہوریت کے لیے نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں‘ وزیراعظم
لیکن سیاست دان اس نرسری میں بھی پرانے اور بوسیدہ درخت لگانے پرمصررہتے ہیں
#عمران اور شاہ محمود نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں‘ جاوید ہاشمی
آپ کو یہ غم تو نہیں کہ وہ آپ کے بغیر کیوں کھیل رہے ہیں؟
#پیپلز پارٹی کے جلسے کے باعث چڑیا گھر بند
چڑیا گھر خالی ہو گیا تھا کیا ؟جلسے کے لیے !
#گلگت بلتستان کے متعلق وزیراعظم کے اعلانات ڈھکوسلا او ر عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہیں‘ سید خورشید شاہ
عوام کو ہی دھوکا دیتے ہیں آپس میں تو مفاہمت کر لیتے ہیں خواص ۔

(جاری ہے)


#لیاری میں پی پی کی مقبولیت ختم نہیں ہوئی‘سید قائم علی شاہ
بلکہ پیپلز پارٹی ہی ختم ہو گئی شاید لیاری میں۔
#تحریکِ انصاف نے سوالاکھ صفحات پر مشتمل انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کو پہنچا دیے۔
جب تک کمیشن کے فاضل ارکان ان صفحات کا مطالعہ مکمل کریں گے تب تک اسمبلیوں کی مدت پوری ہو چکی ہوگی!
#نیپال میں تمام پاکستانی بخیریت ہیں‘ پاکستانی سفیر
کاش کبھی پاکستان میں موجودپاکستانیوں کے متعلق بھی کوئی اہل کارایسی ہی خبر دے!
#تحریکِ انصاف ایک سوچ کا نام ہے‘ چیئر مین عمران خان
اورپنجابی میں کہتے ہیں کہ” سوچِیں پیا تے بندہ ای گیا“
#میاں نواز شریف کادورہ برطانیہ،معرکہٴ گیلی پولی کی یاد گاری تقریب میں شرکت
میاں صاحب نے گوروں سے ضرور پوچھا ہوگا ’گیلی‘ اور’پولی‘ جگہ پر معرکہ لڑا کیسے گیا؟ …ہیں جی!
#مخدوم جمیل الزماں نے وزارت ریونیو چھوڑنے کی دھمکی دے دی
دھمکی ہی ہے …مخدوم صاحب کی
# ق لیگ نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا
’کنٹونمنٹ والوں‘ سے تعلقات اچھے ہونے کے باوجود!
#بجٹ کی تیاری میں عوامی مفادات کا خیال رکھا جائے‘ اسحاق ڈار
اور اس خیال کو کبھی حقیقت کا روپ نہ دیاجائے۔


#17سال بعد پاکستان اصل جمہوریت کی طرف لوٹ رہا ہے‘ ایم کیو ایم
گزرے17 سال میں نقلی جمہوریت سب سے زیادہ آپ ہی کے کام آئی ہے۔
#سعودیہ کے ساتھ ہیں‘ امیر جماعت اسلامی
اور ایران سے بھی بھائی چارا ہے!
#ایک سپاہی تک تبدیل کرنے کا اختیار نہیں‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
کیا فائدہ ایسی وزارت علیا کا؟
#عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کر دیا
اب بتا… انصاف کے علم بردار ا!
#بجلی صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں‘ خواجہ آصف
صارفین کی تکلیف کا نام آپ نے ریلیف رکھ دیا ہے کیا؟
#شاہد آفریدی نے بنگلا دیش سے کرکٹ سیکھنے کا مشورہ دے دیا
جو کام آفریدی خود نہ کرسکے اس کی توقع دوسروں سے کیوں رکھتے ہیں؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :