تیر و ترکش

منگل 17 مارچ 2015

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#آپریشن قانون اور آئین کے مطابق ہوناچاہئیں‘ میاں رضا ربانی
آپریشن تو مرض اور مریض کے مطابق ہوتے ہیں‘ ربانی صاحب !چاہے پوچھ لیں ڈاکٹر عبدالرحمن ملک یا ڈاکٹر بابر اعوان صاحب سے
#بھارت لکھوی کے معاملے پر بے جا مداخلت کر رہا ہے‘ سرتاج عزیز
کیا صرف لکھوی کے معاملے پر بھارت بے جا مداخلت کر رہاہے؟
#کراچی آپریشن پر کسی کو شکایت ہے تو عدالت جائے‘ پرویز رشید
شکر ہے آپ نے عمران خان کے علاوہ کسی اور معاملے پر بھی بیان دیا
#جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی پرکسی جماعت کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے‘ قائم علی شاہ
جرائم پیشہ افراد کی جماعت کو بھی نہیں ہونا چاہیے ؟
#سندھ میں گورنر راج سے بڑے مسائل پیدا ہوں گے‘ رسول بخش پلیجو
اور بڑے بڑے پرانے مسائل حل ہونے کے بھی تو امکانات ہیں سندھ میں گورنر راج آنے سے
#متحدہ کے خلاف آپریشن‘ مشرف اپنی پارٹی فعال کرنے کے لیے سرگرم
اور حیدر عباس رضوی عمران خان کو کہہ رہے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کی لاش پر محل بنانا چاہتے ہیں
#اگر آپریشن کا رخ متحدہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے تو بتا دیا جائے ‘ حیدر عباس رضوی
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے والی بات ہو گئی یہ تو!
#نواز زرداری اندر سے ایک ہیں‘ سراج الحق
باہر سے بھی ایک ہی ہیں جناب آپ ذرااپنے اتحادی کپتان خان کی عینک لگا کر دیکھیں
#ایف بی آر نے کرپشن سے پاک فکس کٹوتی نظام ناقابل ِعمل قرار دے دیا
ظاہر ہے ایف بی آر کے اہل کاروں کے لیے نوکری میں کیا کشش رہ جائے گی ایسا نظام لاگو ہونے سے
#تمام جماعتوں میں موجود دہشت گرد گرفتار کیے جائیں‘ ایاز لطیف پلیجو
کچھ جماعتیں شاید ختم ہی ہو جائیں آپ کی اس تجویز پر عمل کرنے سے
#صوبے میں گڈ گورننس او رمیرٹ کی بالا دستی ترجیحات ہیں‘ چیف سیکریٹری سندھ
اللہ کرنے ان ترجیحات کے ساتھ آپ کام شروع کرکے جاری بھی رکھ سکیں
#براوقت آنے پر پارٹی نہیں چھوڑی‘ نبیل گبول
تو کیا برا وقت لا کر ایم کیو ایم چھوڑی آپ نے؟
#رضا ربانی چیئر مین، مولانا عبدالغفوری حیدری ڈپٹی چیئر مین سینیٹ منتخب
مفاہمتی سیاست اور جمہوریت کی بالادستی زندہ باد
#پاسپورٹ مل جائے تو پندرہ روز میں پاکستان آجاؤں گا‘ الطاف حسین
اپنے وطن واپسی کے لیے شاید پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی قانونی طور پر
#امریکی محکمہ خارجہ کا نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے سے اظہار لا تعلقی
اب بتا…!
#لاڑکانہ میں تاریخی عمارتوں پر قبضہ‘ صوبائی حکومت جواب دے‘ سپریم کورٹ
صوبائی حکومت کی طرف سے’ جواب ‘ہی سمجھیں جناب
#نادرا کی رپورٹ آنے پر ایاز صادق کو جانا پڑے گا‘ عمران خان
اگر نادرا کی رپورٹ آئی!
#اعتزاز احسن میاں رضا ربانی کو حلف کے لیے ڈائس تک چھوڑنے آئے اب بے چارے اعتزاز اس سے آگے جا بھی تو نہیں سکتے تھے ناں
پی پی اور ن لیگ کے غیر فطری اتحاد سے ہمیں10ووٹ زیادہ ملے، شبلی فراز
#حالانکہ آپ کا مقابلہ تو فطری مخالف مولانا عبدالغفور حیدری سے تھا اور ووٹ ملے آپ کو غیر فطری اتحاد سے !
فضل الرحمن نے ڈپٹی چیئر مین کے لیے بھر پور سیاسی اثرورسوخ استعمال کیا‘ نجی چینل
#تو کیا نہ کرتے…؟
نائن زیرو پر چھاپے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں‘ سینیٹر نہال ہاشمی
# حکومت کا کردار ہے کہاں یہ تو بتا دیں!
ن لیگ پر متحدہ کے خلاف کارروائی کا الزام بے بنیاد ہے‘ راجا ظفر الحق
#کل کو اس الزام کو اپنا کارنامہ تو قرار نہیں دیں گے آپ ؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :