تیر و ترکش

جمعرات 20 نومبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#مرنے والوں کو خدا بچا سکتا ہے ، انسانوں کے بس کی بات نہیں، سید قائم علی شاہ
واہ سائیں کیا لاجواب ارشاد ہے!
#آیندہ برس ملک بھر میں مڈٹرم انتخابات کرائے جائیں، پرویز مشرف
بھلا آپ کو کیا ملے گا مڈٹرم انتخابات سے ہیں جی؟
#مریم نواز وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن شپ سے مستعفی
دن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے
#پاکستان کی داخلی سیاست میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکی سفیر
چل جھوٹا…!
#داعش سے تعلق رکھنے والے پانچ سو انتہا پسند پاکستان پہنچ چکے ہیں، سینیٹر عبدالرحمن ملک
ملک صاحب شایدآج بھی اپنے آپ کو وزیر داخلہ سمجھ رہے ہیں پاکستان کا
#30نومبر کے بعد جو ہوگا نواز شریف ذمہ دار ہوں گے، عمران خان
14اگست سے30نومبر تک کی ذمہ داری پھر آپ پر ڈال دی جائے کیا؟
#وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے یومیہ اخراجات 80لاکھ روپے سے تجاوز کر گئے
ابھی بزرگ وزیراعلیٰ ہیں سندھ میں، اگر پیپلز پارٹی کوئی جوان جہان زیراعلیٰ لے آئی تو پھر کیا ہوگا؟
#عدالتی حکم پر الیکشن کمشنر کا تقرر ممکن نہیں،حکومت
کر لو جو کرنا ہے !
#پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو کو دو لاکھ ڈالر کے فراڈ کیس میں دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا
بس صرف دولاکھ ڈالر؟
#پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن گیا
ثابت ہوا کہ پاکستانیوں نے ”بچے کم ہی اچھے“ مسترد کرکے ”بچے بہت ہی اچھے“ پر عمل تیز کر دیاہے
#پیپلز پارٹی کو کھاجانا عمران کی بڑی کامیابی ہے،ہارون الرشید
کھانا نہیں پیپلز پارٹی کو ہضم کرجانا سونامی خان کی بڑی کامیابی ہوگاجناب
#اختیاردیں یا استعفی قبول کریں، وفاقی وزیر صنعت مرتضیٰ جتوئی کا وزیراعظم کو خط
میاں صاحب دونوں کام نہیں کریں گے آپ آرام سے مراعات سے لطف اندوز ہوں جتوئی صاحب
#سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کا امکان نہیں، بابر غوری
کیوں کہ جہاز رانی و بحری امور کی وزارت وفاق نے دینا ہوتی ہے
#تھر پار کرکے مسائل60سال پرانے ہیں ایک رات میں سب ٹھیک نہیں ہوسکتے ،شرجیل میمن
ایک رات نہیں جناب مسلسل چھ برس سے اقتدار آپ کے پاس ہے یہ الگ بات کہ تھر کے عوام کے لیے طویل کالی رات ہی ثابت ہوا پیپلز پارٹی کا اقتدار بھی
#صدرممنون حسین نے باہر آکر افغان صدر اشرف غنی کا استقبال کیا
ظاہر ہے اندر تو کوئی خاص کام ہوتا نہیں ممنون صاحب کا
#عمران اور طاہر القادری کی گرفتاری سے احتراز کیا جائے، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کا حکومت کو مشورہ
تاکہ مشورہ دینے والوں کی مشاورت برقرار رہے، دونوں طرف
#گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو کنستر کاٹنا پڑتا ہے، شیخ رشید
اور کٹے ہوئے کنستر سے سیدھی سے زیادہ ٹیڑھی انگلی کے زخمی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جناب شیخ!
#عدالت شریف برادران کو کب اشہاری قرار دے گی، طاہر القادری
جب اقتدا ر سے الگ ہوں گے،علامہ صاحب کمال ہے آپ کو اپنی ملکی روایات و تاریخ کا بھی علم نہیں؟
#عمران سنی سنائی باتوں پر قومی ادارے کو بدنام نہ کریں، ڈی جی آئی بی
پھر کیا کریں خان صاحب کیوں کہ آج کل وہ جن کی صحبت میں ہیں انہوں نے ساری عمر اسی طرح گزاری ہے
#الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار
الیکشن کمیشن کی تیاری کیا کرے گی جب حکمران ہی تیار نہ ہوں گے بلدیاتی انتخابا ت کرانے کو
#47ممالک نے4سال میں ایک لاکھ66ہزار پاکستانی نکالے
اور پاکستان سے کتنے پاکستانی نکل گئے بیتے چار برسوں میں؟
#امریکا کولمبس نے نہیں مسلمانوں نے دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

ترک صدر طیب ایردوان کا دعویٰ
بس تو پھر بھگتیں اب اپنی دریافت کو
#نواز شریف غیروں کو بھی اپنا بنائیں۔سید منور حسن
فی الحال تو میاں صاحب اپنوں کو غیر بنانے میں مصروف ہیں،چاہے پوچھ لیں سید غوث علی شاہ،پیرصابر شاہ اور سردار ذوالفقار کھوسہ وغیرہ وغیرہ سے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :