تیر و ترکش

منگل 21 اکتوبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

نواز شریف ضیاء ازم چھوڑ کر بھٹو ازم اپنا لیں، بلاول زرداری
#کیوں کہ ہم نے تو زرداری ازم اپنا لیا ہے
بلاول کے سیاسی سفر کا آغاز پارٹی کے بزرگ رہنما ایک صفحے پر نظر نہ آئے، تجزیہ نگار
#اس لیے کہ بزرگ رہنماؤں والا صفحہ تو زرداری صاحب نے اپنے قبضے میں کر رکھا ہے
سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگے کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
#لگتا ہے سیاسی جرگے کی حقیقت کھل گئی ہے وزیراعظم پر بھی
پاک فوج دنیا کی بہترین آرمی ہے، امریکی ماہر
#آپ کی تمام تر سازشوں اور منافقتوں کے باوجود
ممتاز بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت باعث برکت ہوگی، عمران خان
#سندھیوں کی اکثریت کے نزدیک یہ حرکت باعث نفرت ہوگی
مڈٹرم الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے، چودھری شجاعت
#اپنی عینک سونامی خان کو بھی لگوا دیں
ظالمانہ نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سراج الحق
#تو پھر یہ جرگا بازی کیا ہے؟
ایم کیو ایم نے سندھ حکومت چھوڑ دی
#چوتھی مرتبہ…!
ملک کو بحرانوں سے نکال کر قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے، نواز شریف
#پہلے اپنی حکومت کو تو بحرانوں سے نکال لیں حضور!
دھرنوں میں ناچ گانوں کی محفلیں سجائی جا رہی ہیں، چودھری نثار
#آپ کو اب پتا چلا ہے ؟
ہاشمی کی شکست ، شکستِ فاتحانہ ہے، سعد رفیق
#لگتا ہے ہاشمی صاحب اب اس شکست فاتحانہ کے سہارے ہی سیاسی زندگی تمام کریں گے
دھرنوں کی وجہ سے کابینہ ارکان کی تنخواہوں اور ڈیلی الاؤنس میں7ہزار کا اضافہ
#توپھرکابینہ کیوں چاہے گی کہ دھرنے ختم ہوں
اقتدار میں آکر عوام کی زندگی بدل دیں گے، طاہر القادری
#اپنی زندگی بدلنے کے لیے تو آپ نے اقتدار میں آنے کا انتظار نہیں کیا
پاکستان چلانے کا واحد طریقہ پارلیمانی جمہوریت ہے،محمود اچکزئی
#کیوں کہ اس طریقے کے مطابق پورے پورے خاندانوں کو اقتدار سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل جاتا ہے
جمہوری نظام کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں،پیپلز پارٹی
#اوریہ جمہوری نظام بچے گا تو ہمارے سیاسی اکابر کا معاشی نظام چلے گا
جھوٹا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا، جسٹس جواد ایس خواجہ
#واقعی!
پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل نے 2013ء کے انٹرا پارٹی الیکشن دھاندلی زدہ اور غیر شفاف قرار دے دیئے
#اب بتا! سونامی خاناں تبدیلی کے نشانا ں
متحدہ کی حکومت سے علیحدگی، سندھ میں مفاہمت کی سیاست کا باب بند
#سینیٹر عبدالرحمن ملک جیسے کاری گر کے ہوتے یہ باب بند نہیں ہوسکتا
چند لوگوں کے کہنے پر حکومت ڈی ریل نہیں ہوگی، وزیراعظم
#حالانکہ آپ کو اچھی طرح پتا ہے کہ ’چند لوگوں‘ کے کہنے پر ہی حکومت ڈی ریل ہوگی
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، آرمی چیف
#یہ مسئلہ مگر حل کس نے کرنا ہے جناب؟
متحدہ سنجیدہ ہے تو گورنر سندھ بھی استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی
#تاکہ آپ کو کراچی میں بھی جرگا جرگا کھیلنے کا موقع مل سکے
جاوید ہاشمی نے اصولوں کی پاس داری کی، خواجہ آصف
#ن لیگ میں یہی کام کرنے پر آپ ہاشمی کی مخالفت کرتے تھے
بلاول نئی قیادت کو سامنے لائیں، یوسف رضا گیلانی
#پھر آپ لوگ کیا کریں گے؟
شیخ رشید کے پاس شرم نہیں کسی سے ادھار لے لیں، رانا ثناء اللہ
#جہاں شیخ صاحب ہیں وہاں کسی کے پاس ہو تو ادھار لیں وہ
سندھ حکومت کو کس دوربین سے قابل افراد نظر آتے ہیں، سپریم کورٹ
#زرداری دوربین سے جناب
پی پی نے43برسوں میں سندھ کے لیے کیا کیا، رابطہ کمیٹی
#سچ کہیں آپ کو نہیں پتا؟
پاکستان میں کوئی حکومت آزاد نہیں رہی، مولانا شیرانی
#پھر بھی آپ ان حکومتوں میں شامل رہے!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :