نواز شریف کی باڈی لینگوئج!
جمعہ 17 اکتوبر 2014
(جاری ہے)
آپ کو یاد ہو گا چند ماہ پہلے نواز شریف اوبامہ سے میٹنگ کے لئے گئے تھے،آپ اس میٹنگ کی فوٹیج نکال کر دیکھیں ،میڈیا سے بات چیت کے دوران میاں صاحب نے اپنے لیئے باقاعدہ پانی کا ایک گلاس منگوایا تھا جو آخر تک ان کے پاس پڑا رہا اور وہ گفتگو کے دوران وقفے وقفے سے پانی پیتے رہے۔کسی اجلاس ،میٹنگ یا انٹرویو کے دوران اگر آپ بار بار پانی پیتے ہیں تو یہ واضح اشارہ ہے کہ آپ میں خود اعتمادی کا فقدان ہے اور آپ بولنے کی ہمت نہیں کر پا رہے ۔یہاں بھی میاں صاحب آپ کو بار بار کھانسی کرتے اور گلہ صاف کرتے ہو ئے دکھائی دیں گے۔احساس کمتری،خود اعتمادی اور لیڈر شپ کے فقدان کی سب سے بڑی نشانی یہ تھی کہ میاں صاحب باقاعدہ ایک چٹ لکھ کر گئے تھے اور وہ بار بار اس چٹ سے دیکھ کر گفتگو کر رہے تھے ،انٹرنیشنل سطح کی میٹنگز میں آپ کی یہ باڈی لینگوئج کیا ظاہر کرتی ہے اور آپ دنیا کو کیا میسج دے رہے ہیں ۔آپ غور سے دیکھیں اس میٹنگ کے دوران میاں صاحب کے کندے آپ کو مکمل طور پر تنے ہوئے دکھائی دیں گے اور یہ علامت ہے کہ آپ نروس ہیں ،آپ اگلے بندے کو فیس نہیں کرپا رہے اور آپ ڈر اور خوف کی حالت کا شکار ہیں ۔آپ میاں صاحب کی قومی میٹنگز دیکھیں اور ان میں میاں صاحب کی باڈی لینگوئج کو آبزرو کریں آپ کو نظر آئے گا میاں صاحب انتہائی بیزار بیٹھے ہیں جیسے کسی نے زبردستی لا کر بٹھا دیا ہو ،چہرے پر سستی اور کاہلی کے تاثرات جیسے ابھی بیٹھے بیٹھے سو جائیں گے۔میاں صاحب کی یہ باڈی لینگوئج ظاہر کرتی ہے کہ وہ مکمل طور پر ایک ناکام لیڈر اور تھرڈ کلاس سیاستدان ہیں۔
میاں صاحب آپ اس بار تیسری دفعہ اقتدار کی جنت میں داخل ہوئے ہیں ،اب آپ کو اپنی اس روٹین ،اپنی باڈی لینگوئج اور اور اپنے کام کرنے کی ترتیب کو بدلنا ہو گا،آپ اب بھی صبح دس بجے آفس آتے ہیں اور شام پانچ بجے چھٹی کر کے چلے جاتے ہیں ،آپ اب بھی ہفتے کے دو دن رائیونڈ گزارتے ہیں ،آپ بیرونی دورے بھی مس نہیں کر تے او ر آپ کسی بھی قومی چھٹی کو بھرپور انجوئے کرتے ہیں ،لیکن میاں صاحب اب آپ کو اپنی یہ سب چیزیں اور اپنی یہ روٹین بدلنی ہوگی ،تیسری دنیا کے ممالک کے حکمرانوں کو چوبیس گھنٹے کا م کرنا پڑتا ہے ،آپ کو صبح آٹھ بجے آفس آ جانا چاہئے اور آپ کو چاہیئے کہ آپ رات 12بجے چھٹی کر کے جائیں ،آپ اپنے بیرونی دورے مختصر کریں ،قومی چھٹی کے دن بھی کام کریں اور اپنی کابینہ کو بھی اس روٹین کا پابند بنائیں ۔اگر آپ حقیقت میں اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہیتے ہیں تو آپ کو ماوٴزے تنگ اور مہاتیر محمد کی طرح چوبیس گھنٹے جاگنا ہو گا اور آپ کو گدھے کی طرح کا م کرنا ہو گا ۔۔
میاں صاحب آپ کو اقتدار سنبھالے ہوئے ڈیڑھ سال ہو چکا ہے لیکن اب تک کی آپ کی باڈی لینگوئج ظاہر کرتی ہے کہ آپ ایک ناکام سیاستدان اور ایک ناکام حکمران ثابت ہوئے ہیں ۔آپ کے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے ،عوام آپ کو کچھ عرصہ مزید آزمائیں گے اور اگر آنے والے دنوں میں آپ نے خود کو نہ بدلا ،آپ متحرک نہ ہوئے ،آپ نے کام کے دورانیے کو نہ بڑھایااور آپ کی باڈی لینگوئج ایسی ہی رہی تو پھر آئندہ زندگی کے لئے آپ رفیق تارڑ صاحب سے رابطہ کر لیجئے وہ آپ کو اچھا مشورہ دیں گے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.